Entertainment

یاسر حسین نے دھوتی کُرتے کو گرمیوں کے موسم

یاسر حسین کی جانب سے انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکار سفید رنگ کا دھوتی کُرتا زیب تن کیے ہوئے ہیں ساتھ ہی انہوں نے صوبہ سندھ کی ثقافت ’اجرک‘ بھی اوڑھی ہوئی ہے۔انسٹاگرام پر پوسٹ کردہ تصویر کے کیپشن میں اداکار نے دھوتی کُرتے کو گرمیوں کے موسم کے لیے بہترین لباس قرار دیا ہے۔اداکار نے کہا کہ دھوتی کُرتے سے بہتر گرمیوں کا کوئی لباس نہیں۔اداکار نے یہ بھی لکھا کہ اور اجرک سے خوبصورت کوئی پرنٹ نہیں۔دوسری جانب اداکار کی جانب سے پوسٹ کردہ تصور میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ان کے ہاتھ پر سرجری کی وجہ سے پٹّی بھی بندھی ہوئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں یاسر حسین نے اپنے سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے مداحوں کو بتایا تھا کہ اُنہوں نے اپنے ہاتھ کی سرجری کروائی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *