Sport

پچاس اوورز کا اگلا کرکٹ ورلڈکپ 2023 میں شیڈول ہے

آئندہ ہونا والا پچاس اوورز کا ورلڈکپ 2003 میں ہونے والے عالمی کپ کے فارمیٹ کے طرز پر ہوگا۔ پچاس اوورز کا اگلا کرکٹ ورلڈکپ 2023 میں شیڈول ہے جس میں ٹیموں کی تعداد بڑھنے سے سپر ‏سکس مرحلہ بھی دوبارہ سے شروع ہوجائے گا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق 2023 میں شیڈول عالمی کپ میں ٹیموں کی تعداد کو دوبارہ سے بڑھا کر ‏‏14 تک کیے جانے کا امکان ہے۔
اس حوالے سے کرکٹ کے عالمی نگراں ادارے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل آئی سی سی کی منگل کو ‏ہونے والی بورڈ میٹنگ میں فیصلہ متوقع ہے۔آئی سی سی نے 2019 میں ورلڈکپ 10 ٹیموں تک محدود کر دیا تھا اور کم ٹیموں پر آئی سی سی ‏کے ایسوسی ایٹ ممبران کو اعتراض تھا۔پچاس اوورز کا اگلا کرکٹ ورلڈکپ 2023 میں شیڈول ہے جس میں ٹیموں کی تعداد بڑھنے سے سپر ‏سکس مرحلہ بھی دوبارہ سے شروع ہوجائے گا۔سپر سکس فارمیٹ کے ساتھ میچز میں بھی اضافہ ہو جائے گا، 2019 کے عالمی کپ میں کلُ 48 ‏میچز ہوئے تھے جب کہ آئندہ ورلڈکپ میں یہ تعداد 54 تک بڑھ جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *