Pakistan

شہر کراچی میں آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا

شہر کراچی میں آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ اس وقت ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے جبکہ مطلع ابر آلود رہے گا لیکن بارش کا امکان نہیں ہے۔اس ضمن میں محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی شہر میں موسم گرم رہے گا جبکہ سمندری ہوائیں معطل ہونے سے گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جائیگی۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج صبح کے وقت درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو دن بھر میں 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ اس وقت ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے جبکہ مطلع ابر آلود رہے گا لیکن بارش کا امکان نہیں ہے۔محکمہ موسمات کے مطابق آج شام تک سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *