Sport

کھیل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان نے ہیڈ کوچ مصباح الحق کی سالگرہ پر ایک خوبصورت پیغام چند تصاویر کے ساتھ شیئر کیا ہے جسے مصباح الحق نے ایک یادگار وِش قرار دیا یونس خان نے مصابح الحق کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ ’ہمیشہ ایک ساتھ مل کر انمول یادوں کو فروغ دیتے رہیں گے۔‘ انہوں نے کہا کہ فیلڈ کی شراکت داری سے لے کر ڈریسنگ روم کی حکمت عملی تک ، آپ کی حوصلہ افزائی اور موجودہ ٹیم کی ساتھ مدد کرنا بہترین یادیں ہیں۔یونس خان نے لکھا کہ آپ کے ساتھ مل کر کام کرنا ہمیشہ میرے لیے ایک خوشگوار یاد رہا ہے۔مصباح الحق نے ساتھی کی جانب سے اس خوبصورت سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی وِش نے تو میرا دن بنادیا۔واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے گزشتہ روز اپنی 47 ویں سالگرہ منائی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *