Pakistan

شکار پور میں ڈاکوؤں کے خاتمے کی مہم

شکار پور میں کچےکے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف پولیس حکام نے آستینیں چڑھالیں ،ایس ایس پی شکار پور کہتےہیں پورےکچےکےعلاقےکوڈاکوؤں سےخالی کروائیں گے، یہ ناممکن ٹاسک نہیں شکار پور میں ڈاکوؤں کے خاتمے کی مہم ،پولیس حکام نے کمر کس لی ایس ایس پی شکارپورتنویرتنیو نے گڑھی تیغومیں قائم بیس کیمپ کادورہ کیااورکچےمیں پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا اس موقع پر انہوں نےپولیس افسران اور ایس ایس یوکمانڈوزسےٹارگٹڈآپریشن پرمشاورت بھی کی
ایس ایس پی کا کہناتھا کہ آپریشن میں حصہ لینے کیلئے کراچی سے ایس ایس یوکےکمانڈوزاوراسنائیپرزآئےہیں،پورےکچےکےعلاقےکوڈاکوؤں سےخالی کرائیں گے،چند لوگ حکومت کی رٹ کوچیلنج نہیں کرسکتے،یہ ناممکن ٹاسک نہیں ہے،ہمیں محنت کرنی ہوگی،تنویر تنیو نےامید ظاہر کی کہ اچھی پلاننگ کےساتھ مسئلےکاحل نکال لیں گے،ڈاکوؤں کےگردگھیرامزید تنگ کیاجارہاہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *