Pakistan

شکار پور آپریشن

سندھ میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن جاری ہے اور محکمہ داخلہ سندھ نےڈاکوؤں کے سرکی قیمت مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ملزمان کی گرفتاری یا اطلاع دینے پرمجموعی طور پر 2 کروڑ 60لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 27خطرناک ملزمان سندھ کےکچے کے علاقوں میں جرائم کی بڑی وارداتوں میں ملوث ہیں، اغوا برائے تاوان،قتل اور ڈکیتیوں میں ملوث ملزمان کی فہرست بھی جاری کی گئی ہے۔محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق بدنام زمانہ ملزمان واجد کندرانی،بدر عرف بدرو ڈاہانی کےسرکی قیمت دس 10لاکھ روپے واشو عرف سورہیہ کےسر کی قیمت 15لاکھ مقرر کی گئی ہے۔
علی سبزوئی کےسرکی قیمت دس لاکھ اور بیلوبنگلانی کی گرفتاری پر 30لاکھ روپےانعام کا اعلان کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *