Entertainment

سمینہ پیرزادہ

ثمینہ پیرزادہ کا کہنا ہے کہ ہم نے اس وبا سے کچھ نہیں سیکھا، ہم اب تک الگ ہیں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہم نے کورونا سے کچھ نہیں سیکھا، ہم اب تک جدا جدا بٹے ہوئے ہیں۔شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ و میزبان ثمینہ پیرزادہ نے دنیا کی موجودہ صورتحال پر دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ کاش لوگوں کو عقل آجائے، ہمیں دنیا میں امن قائم کرنے کی خاطر تنازعات کو حل کرنے اور اس خوبصورت زمین کو سب کے لیے رہنے کا ایک بہتر مقام بنانے کی ضرورت ہے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہم نے کورونا سے کچھ نہیں سیکھا، ہم اب تک جدا جدا بٹے ہوئے ہیں۔
فلسطینیوں کو یاد کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا جنگ بند کرو اور اس سیارے کو بچانے کے لیے امن قائم کرو۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *