Sport

PSL 6

پاکستان کرکٹ بورڈ کو پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز ابوظہبی میں کروانے کی مکمل منظوری مل گئی۔ پی سی بی اور تمام فرنچائز مالکان کے درمیان آن لائن اجلاس کے بعد ایونٹ کے انعقاد سے متعلق انتظامات کو حتمی شکل دی جائے گی۔ابوظہبی میں پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز کے انعقاد کے سلسلے میں حائل تمام رکاوٹیں ختم ہوگئی ہیں، پی سی بی اور تمام فرنچائز مالکان کے درمیان آن لائن اجلاس کے بعد ایونٹ کے انعقاد سے متعلق انتظامات کو حتمی شکل دی جائے گی۔چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کےمطابق ہم اب ایونٹ کے انعقاد کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں، ہم متحدہ عرب امارات کی حکومت، ان کی نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی، ایمریٹس کرکٹ بورڈ اور ابوظہبی اسپورٹس کونسل کے مشکور ہیں،جون میں ایونٹ کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے عید الفطر کی تعطیلات کے باوجود سخت محنت کرنے پر پی سی بی اسٹاف کا مشکور ہوں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *