Sport

PSL 6

پاکستان سپر لیگ سکس کے بقیہ میچز ابوظّہبی میں کھیلے جائیں گے۔یو اے ای حکومت سے تحریری اجازت پیر تک ملنے کاامکان ہے
پی ایس ایل سکس کے بقیہ میچز ابوظہبی میں کھیلےجائیں گے۔ذرائع نے دعویٰ کیاہےکہ تمام ٹیموں کے کھلاڑی 18 اور 19 مئی کو کراچی اور لاہور میں کرونا ٹیسٹ کرائیں گے۔بیس مئی کو کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں کراچی کے ہوٹل میں قیام کریں گی جبکہ پشاور زلمی، لاہور قلندرز، ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں لاہور کے ہوٹل میں ٹھہریں گی۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ 22 مئی کو تمام ٹیمیں 2 چارٹر طیاروں سے ابوظبی روانہ ہوں گی، کراچی اور کوئٹہ کی ٹیمیں کراچی جبکہ پشاور، لاہور، ملتان اور اسلام آباد کی ٹیمیں لاہور سے روانہ ہوں گی۔تمام ٹیموں کو ابوظہبی پہنچنے پر 7 دن قرنطینہ کرنا ہوگا، یو اے ای نے قرنطینہ 10 روز کا کردیا تو ٹورنامنٹ میں دو دن کی تاخیر ہوسکتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *