Pakistan

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا اگلے 24 گھنٹوں کے دوران اپنی حکومت کے خاتمے کا امکان

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے 12 سالہ دور حکومت کا اگلے 24 گھنٹوں کے دوران خاتمے کا امکان ہے۔ نیو رائٹ پارٹی کے سربراہ نفتالی بینیٹ نے اپنی حمایت اپوزیشن لیڈر یائر لبید کے حق میں کردی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے اہم اتحادی اور نیو رائٹ پارٹی کے سربراہ نفتالی بینیٹ نے اپنی حمایت اپوزیشن لیڈر یائر لبید کے حق میں کردی ہے۔
اسرائیلی میڈیارپورٹس کے مطابق نیورائٹ پارٹی کا اہم اجلاس جاری ہے اور کسی بھی وقت نفتالی بینیٹ، یائرلبید کے ساتھ مل کر حکومت تشکیل دینے کا اعلان کرسکتے ہیں۔اجلاس سے قبل نفتالی بینیٹ نے کہا تھا کہ اسرائیل پر سب سے طویل عرصے تک حکومت کرنےوالے نیتن یاہو کی حکومت کے خاتمے کیلئے وہ ایک خفیہ اتحاد کا حصہ بننے جارہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *