Entertainment

اداکارہ نیلم منیر نے اپنے مداحوں کے لیے پشتو زبان

اداکارہ نیلم منیر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے لیے پشتو زبان میں پوسٹ شیئر کرکے سب کو حیران کردیا ہے۔تاہم مداحوں کو اسے سمجھنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے لیکن اداکارہ کی اس تصویر اور انداز کو مداح کافی پسند کر رہے ہیں۔
اداکارہ کی اس پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
نیلم منیر کی جانب سے انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ نے سیاہ رنگ کی شرٹ پہنی ہوئی ہیں جس میں وہ انتہائی دلکش نظر آرہی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *