Pakistan

این سی او سی کا آزادکشمیرالیکشن دوماہ کیلئے

این سی او سی نےآزادکشمیرالیکشن دوماہ کیلئےملتوی کرنےکی تجویزدیدی خط میں کہا،انتخابات میں اجتماعات سےوبا میں اضافےکاخدشہ ہے دوماہ تک ویکسینیشن کاعمل مکمل کیاجاسکےگا نیوزون نےخط کی کاپی حاصل کرلی انسداد کورونا کیلئےقائم ادارےنیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سینٹرنے آئندہ آزادکشمیر الیکشن ملتوی کرنے کی تجویزدیدی ،وزیراعظم آزاد کشمیرنےپریس کانفرنس میں این سی اوسی خط پرتحفظات کا اظہارکیا تھا نیوز ون نے خط کی کاپی حاصل کرلی ۔۔۔۔خط میں کہا گیاہےکہ کورونا کی تیسری لہر سے پاکستان بہترین انداز میں نمٹ رہا ہے،موجودہ حکمت عملی بڑے پیمانے پر ویکسینیشن کو یقینی بنانا ہے،آزاد کشمیرمیں اب تک 0.175 ملین کی آبادی کو ویکسینیشن کی جاچکی ہے،ستمبرکےآخر تک دس لاکھ سےزائد آبادی کی ویکسینیشن مکمل ہوجائےگی۔۔۔انتخابات میں سیاسی وسماجی اجتماعات سےوباء میں اضافےکاخدشہ ہے،جولائی میں انتخابات سےکورونا کیسز میں مزید اضافہ ہوسکتا ہےانتخابات کو2 ماہ کےلیےملتوی کیاجائے اس دوران بڑی تعداد میں شہریوں کی ویکسینیشن کومکمل کیا جاسکے گا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *