Pakistan

پنجاب کے مختلف شہروں میں آندھی اوربارش سے تباہی

اوکاڑہ ساہیوال سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں آندھی اوربارش نے تباہی پھیردی،مختلف حادثات میں بارہ افراد جاں بحق سترسے زائد زخمی ہوگئے،اوکاڑہ میں آٹھ اورساہیوال میں دوافراد جانوں سے گئے،جلال پوربھٹیاں میں چھت گرنے سے بچی جاں بحق ہوگئی،،ٹوبہ ٹیک سنگھ میں آسمانی بجلی گرنےسے نوجوان جان سے ہاتھ دھوبیٹھا،خیبرپختون خوا اورآزاد کشمیر طوفانی بارش اورژالہ باری سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا آندھی بارش اورژالہ باری، پنجاب میں ہرطرف تباہی اوکاڑہ میں چھتیں،دیواریں اوردرخت گرگئے،مختلف حادثات میں آٹھ افراد جانوں سے گئے،طارق آباد میں عورتیں اوربچے ملبے تلے دب کردم توڑگئے خوشاب،جھنگ،چونیاں،تاندلیانولہ،کمالیہ،نارروال میں موسلادھاربارش ہوئی لاہور،گوجرانوالہ اورجھنگ میں آندھی نے متعدد سائن بورڈ گرادیے،بجلی منقطع ہوگئی ٹوبہ ٹیک سنگھ میں آسمانی بجلی گرنےسے نوجوان جان سے ہاتھ دھوبیٹھا مانسہرہ اورہزارہ ڈویژن کے دیگراضلاع میں بھی بارش نے تباہی پھیری، ،مواصلاتی نظام درہم برہم ہوا اورشاہراہ قراقرم بھی عارضی طورپربند کردی گئی آزادکشمیرکے علاقے کوٹلی کھوئی رٹہ میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی،

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *