Pakistan

شہر قائد میں لاک ڈاؤن اور کاروباری صورتحال پر تاجروں کی پریس کانفرنس

شہر قائد میں لاک ڈاؤن اور کاروباری صورتحال پر تاجر آج پریس کانفرنس کریں گے، جس میں اپنے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ تاجر رہنما کا کہنا ہیے ہفتہ وار 2 چھٹیوں کافیصلہ واپس لےکرایک چھٹی کی جائے اور کاروباری اوقات کو6کےبجائے8بجےکیاجائے۔
کراچی میں لاک ڈاؤن اور کاروباری صورتحال پر تاجر آج پریس کانفرنس کریں گے، کراچی الیکٹرونکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ ہفتہ وار 2 چھٹیوں کافیصلہ واپس لےکرایک چھٹی کی جائے اور کاروباری اوقات کو6کےبجائے8بجےکیاجائے۔تاجر رہنما کا کہنا تھا کہ کراچی کےتاجروں کیساتھ پولیس کارویہ انتہائی افسوسناک ہے ، موجودہ صورتحال میں پولیس، اسسٹنٹ کمشنرزکارویہ ناقابل قبول ہے، حکومت سندھ تاجروں سےکی جانےوالی زیادتی کانوٹس لیں۔تاجر رہنما نے کہا موحودہ بحران کے خاتمے کیلئے مشترکہ فیصلہ کرکے دکھانا ہوگا کہ تمام تاجر ‏برادری ایک پلیٹ فارم پر متحد ہے ، پورے ملک میں سیاحت، تجارت اور کھیلوں کی سرگرمیوں ‏سمیت تمام شعبوں کوایس او پی کے ساتھ کھول دیا گیا ہےکراچی سمیت سندھ میں کورونا وبا کے پھیلاو کی شرح سب سے کم ہے، ‏سندھ حکومت نے تاجروں کو سڑکوں پر آنے پر مجبور کر دیا ہے۔سندھ حکومت کی جانب سے کاروبار کے محدود اوقات رکھے گئے ہیں ، محدود اوقات میں رش بڑھے گا کم نہیں ہوگا، یہ بات حکومت کی سمجھ میں نہیں آتی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *