Pakistan

زمانے کی میٹنگ

ملک بھر میں پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا،، ارسا کے مطابق پانی کا شارٹ فال بڑھ کر بتیس فیصد پر آگیا ہے،، صوبوں کے پانی کے حصوں میں بھی کٹوتی کا فیصلہ کرلیا گیا انڈس ریور سسٹم اتھارٹی ارسا کا اہم اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں پانی بحران کا جائزہ لیا گیا،، اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا پانی کا شارٹ فال بڑھ کر بتیس فیصد ہوگیا ہے جس کے بعد صوبوں کے پانی کے حصوں میں کٹوتی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے،، پنجاب کا پانی کا حصہ سات ہزار کیوسک کم کردیا گیا جبکہ سندھ کے پانی کے حصے میں دس ہزار کیوسک کمی کی گئی،،اعلامیے کے مطابق بلوچستان اور خیبرپختونخوا کو شارٹ فال سے مستثنی قرار دیا گیا ہے، دریائے سندھ کے شمالی علاقوں میں درجہ حرارت بڑھ کر چھبیس ڈگری پر آگیا ہے جس کے بعد آئندہ باہتر گھنٹوں میں دریاؤں میں پانی کا بہاؤ بڑھنے کا امکان ہے، ارسا حکام کے مطابق آج پنجاب کو تراسی ہزار اور سندھ کو چوہتر ہزار کیوسک پانی فراہم کیا جارہاہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *