Our Fine Home-Made Chocolate
Handmade Cakes
For Your Every Taste
Featured Products
How We Made Donuts
Our New Articles
زییا لانگو ہوٹل
-
Posted by
fahad khan
- 0 comments
وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاءاللہ لانگو نے کہا ہے کہ یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ پارکنگ میں بم دھماکے کا ہدف چینی سفیر تھے۔ چینی سفیر اس وقت کوئٹہ میں ہیں اور دھماکے کے وقت وہ کوئٹہ کینٹ میں تھے، ان کے حوصلے بلند ہیں اور انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کوئٹہ دھماکے کے بعد جائے وقوعہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ بلوچستان نے کہا کہ چینی سفیر اس وقت کوئٹہ میں ہیں اور دھماکے کے وقت وہ کوئٹہ کینٹ میں تھے، ان کے حوصلے بلند ہیں اور انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ آج معمول کے مطابق اپنی مصروفیا ت جاری رکھیں گے۔۔۔انہوں نے کہا کہ دشمن کی مسلسل کوشش ہے کہ وہ دہشتگردی کے واقعات کرکے انتشار پھیلائے لیکن صوبے بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے، سکیورٹی فورسز نے بہت سے دہشت گرد پکڑے اور کئی مقابلوں میں ہلاک ہوئے ہیں۔صوبائی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ہمارے اپنے لوگ دشمنو ں کے ساتھ ملے ہوئے ہیں جن کی وجہ سے دہشتگرد اپنے عزائم میں کامیاب ہوئے۔
مکہ مکرمہ میں خواتین کی پولیس
-
Posted by
fahad khan
- 0 comments
سعودی عرب میں پہلی بار حج اور عمرے کے دوران مسجد الحرام میں سیکیورٹی کے انتظامات کے لیے خاتون عسکری اہل کاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی حکومت نے مسجد الحرام میں آنے والی خواتین کی چیکنگ اور نگرانی کے لیے خواتین اہلکاروں کی تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا تھا جس پر اب عمل درآمد شروع ہوگیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سعودی وزارت داخلہ نے خاتون سیکیورٹی اہلکاروں کی حرم شریف میں ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے تصاویر شیئر کیں اور کیپشن میں لکھا کہ حج و عمرہ کے دوران سیکیورٹی کے فرائض خواتین عسکری اہل کار بھی انجام دے رہی ہیں۔کورونا وبا کے دوران خواتین نمازیوں اور معتمرین سے ایس او پیز پر عمل درآمد کرانا مرد اہلکاروں کے لیے مشکل ہو رہا تھا جس پر خواتین اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ خواتین زائرین کی سیکیورٹی اور احتیاطی اقدامات کی ذمہ داری بھی انہی اہلکاروں پر ہوگی۔واضح رہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے وژن 2023 کے تحت مملکت میں خواتین کو خودمختار بنانے کی پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے جب کہ سیکیورٹی کے شعبے کے لیے بھی خواتین کو تربیت دی جا رہی ہے۔
موسم
-
Posted by
fahad khan
- 0 comments
وفاقی دارالحکومت میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان،کراچی کا موسم جزوی ابر الود کے ساتھ ساتھ گرم اور مرطوب رہے گا، ہوا میں نمی کا تناسب 37 فیصد ریکارڈ کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 37 فیصد ہے، جب کہ شہر میں مغربی سمت سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار صبح کے اوقات میں 26 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔آج کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33-35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، جو صبح کے اوقات میں 30 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 25ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔اسلام آباد کے موسم سے متعلق ادارے کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ شام / رات میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔منگل کے روز پنجاب، خیبر پختو نخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، مشرقی بلوچستان اور بالائی سندھ میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ منگل کے روز بلوچستان کے علاقے بارکھان اور اس کے گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔بدھ کے روز شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہوگا۔
شیخ رشید اور سعد رضوی
-
Posted by
fahad khan
- 0 comments
وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سعد رضوی کی رہائی نہیں ہوئی بلکہ وہ 302 اور 7 اے ٹی اے کے تحت گرفتار ہیں۔ سعدرضوی سمیت 210 ایف آئی قانونی مرحلے سے گزریں گی، ٹی ایل پی کو انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت کالعدم قرار دیا گیا ہے، ٹی ایل پی سیاسی جماعت ہے اور 2018 کے انتخابات میں پنجاب کی تیسری بڑی پارٹی تھی، ان کے پاس اپیل کا حق موجود ہے، اور وہ 30 روز میں اپنا جواب داخل کراسکتے ہیں۔اسلام آباد مین پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں جو کچھ ہوا اس لڑائی میں سوشل میڈیا کا استعمال ہوا، سوشل میڈیا کا اصل مقصد پاکستان کے امن کوتباہ کرنا تھا، ساری صورتحال میں بھارت سے دو دو لاکھ لوگ آن لائن تھے، بھارت ہمیں فیٹف میں خراب کرنا چاہتا ہے، ہماری افواج نے جانوں کا نذرانہ دے کر دہشت گردی ختم کی، سوشل میڈیا نے جو کیا اس کا جائزہ لیا جارہا ہے۔وزیرداخلہ نے کہا کہ سعد رضوی کی ابھی رہائی نہیں ہوئی، وہ 302 اور 7 اے ٹی اے کے تحت گرفتار ہیں، اور ٹی ایل پی نے کسی کی رہائی کی بات بھی نہیں کی، سعدرضوی سمیت 210 ایف آئی قانونی مرحلے سے گزریں گی، ٹی ایل پی کو انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت کالعدم قرار دیا گیا ہے، ٹی ایل پی سیاسی جماعت ہے اور 2018 کے انتخابات میں پنجاب کی تیسری بڑی پارٹی تھی، ان کے پاس اپیل کا حق موجود ہے، اور وہ 30 روز میں اپنا جواب داخل کراسکتے ہیں۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سراج الحق نے مذاکرات کامشور ہ دیا ان کا مشکور ہوں، لیکن مولانا فضل الرحمان نے سمجھا کہ شاید ان کی لاٹری نکل آئی ہے، جو بھی کرتے ہیں ان کو الٹا پڑتاہے، 20 اپریل کو 7 گھنٹے ٹی ایل پی کے ساتھ مذاکرات کے بعد معاملات طے پا گئے، اور اسی روز قومی اسمبلی کا خصوصی اجلاس بلایا گیا، قرارداد میں فرانسیسی سفیر کو ملک سے نکالنے پر بحث بھی شامل تھی، لیکن شاہد خاقان عباسی نے غلط الفاظ استعمال کئے وہ لگتے نہیں کہ وزیراعظم رہے ہیں، اپنی سیاسی زندگی کے سب سے نازیبا الفاظ دیکھے۔
وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ ایسا قانون لاناچاہتے ہیں جو کسی کے فرقے کو چھیڑے نہیں اور اپنا فرقہ چھوڑے نہیں، محرم، عید میلاد النبی سمیت تمام ایونٹ پر مسائل پیدا ہوتے ہیں، سوشل میڈیا کے ذریعے پاکستان کے استحکام کو تباہ کرنے کی کوشش کی گئی، پولیس اور رینجرز نے سارے معاملے میں زبردست کام کیا، بھارت اور دیگر امن دشمن ممالک ہمیں فیٹف کے بلیک لسٹ میں دیکھنا چاہتے ہیں، کوشش کریں گے کوئی ایک پالیسی لائیں، جو شخص قانون کو ہاتھ میں لے گا قانون اسے ہاتھ میں لے گا۔
برطانوی ہائی کمشنر سے بات ہوئی ہے اور کہا ہے نوازشریف کو پاکستان واپس بھیج دیں اور انہیں ریڈ لسٹ میں شامل کریں، ہم نے برطانوی کمشنر سے کہا کہ ہم جانوں کی قربانیاں دے رہے ہیں، برطانیہ نے نوازشریف کی واپسی کے حوالےسے کوئی مثبت جواب نہیں دیا۔