
WIRELESS CHARGER ADAPTER
ELECTRIC SHAVER

$169
Only
$259

YOUR PERSONAL ASSISTANT
GOOGLE HOME
Purchase now
$120


MINIMALISTIC PC-CASE
CRYORIC TAKU
Only
$299

$399
FREE SHIPPING
Fast and reliable delivery
50 DAYS RETURN
Consumer protection program
24/7 SUPPORT
If you have any questions
BEST QUALITY
Many years on the market
- NEW
- FEATURED
- TOP RATED
NEW GAMING
EXPERIENCE
COVER
POWERBANK
FEEL THE
TRUE SOUND
HOME 3D
SOUND
FREEZ THE
BEST MOMENTS
BLUETOOTH
SPEAKER
- NEW
- FEATURED
- TOP SELLERS
TECHNICAL SPECIFICATIONS
DISPLAY SIZE
Capacitive touch screen / 6.2 inch LCD / 1280×720 resolution
CPU/GPU
NVIDIA customised Tegra processor
USB TERMINAL
USB Type-C terminal for charging or connecting to dock
INTERNAL BATTERY
Lithium-ion battery / battery capacity 4310mA
NINTENDO DOCK
Dock used for charging and connecting to TV
TV CONNECTION
HDMI Out Maximum resolution: 1920×1080, 60 fps
Available now $299.99
- NEW
- FEATURED
- TOP SELLERS
OUR LATEST ARTICLES
YEMEM AIRPORT ATTACK
-
Posted by
fahad khan
- 0 comments
یمن کے بین الااقوامی ایئرپورٹ پر نو تشکیل شدہ حکومت کے وزیراعظم اور کابینہ ارکان کے طیارے پر حملے میں جاں بحق ہونے والوں خی تعداد 22 تک جاپہنچی ہے جب کہ درجنوں زخمی ہوگئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یمن کے عدن ایئرپورٹ کو اُس وقت نشانہ بنایا گیا جب سعودی عرب سے ایک طیارہ نئی تشکیل پانے والی یمنی حکومت کے وزیراعظم اور کابینہ ارکان کو لیکر ہوائی اڈے پہنچا تھا۔جیسے ہی نوتشکیل شدہ یمنی حکومت کے ارکان طیارے سے باہر نکلے، یکے بعد دیگرے دو دھماکے ہوگئے اور اندھا دھند فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔ ایئرپورٹ پر بھگدڑ مچ گئی اور سیکیورٹی اہلکاروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا۔
حکومت کی ٹوئٹر پر جاری کردہ تفصیلات کے مطابق 50 سے زائد افراد کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے ابتدائی طور پر 5 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی تھی اور بعدازاں 17 مزید ہلاکتوں کی تصدیق ہو گئی۔ سیکیورٹی اداروں نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم اور ان کی کابینہ کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ 18 دسمبر کو عالمی طور پر تسلیم شدہ یمنی حکومت اور جنوبی یمن کے علیحدگی پسندوں نے مل کر ایک اتحادی حکومت قائم کی تھی جب کہ ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں نے حکومت کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے۔
BIJLI
-
Posted by
fahad khan
- 0 comments
مختلف شہروں میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہونے کے سبب ملک اندھیرے میں ڈوب گیا جس کے بعد پاور ڈویژن کی جانب سے بجلی کی بحالی شروع ہوگئی ہے۔مزید تفصیلات اس رپورٹ میں رات بارہ بجے کے قریب ملک کے مختلف شہروں میں بیک وقت بجلی کی فراہمی بند ہوگئی اور ملک کا 70 فیصد اندھیرے میں ڈوب گیا۔ترجمان توانائی ڈویژن نے بتایا کہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق گِدو میں 11 بج کر 41 منٹ پر فالٹ پیدا ہوا۔ فالٹ نے ملک کی ہائی ٹرانسمیشن میں ٹرپنگ کی اور جس کی وجہ سے ایک سیکنڈ سے بھی کم وقت میں سسٹم کی فریکوینسی 50 سے صفر پر آگئی اور ملک میں بجلی کا بلیک آؤٹ ہے۔فریکونسی گرنے کی وجہ جاننے کی کوشش کی جارہی رہی ہے۔ اس وقت تربیلا کو چلانے کی کوشش ہو رہی ہے جس سے ترتیب وار بجلی کا نظام بحال کیا جائے گا۔
ترجمان پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ فریکوینسی کے یک دم صفر پر آنے کی وجہ سے گرڈ اسٹیشن ٹرپ کرگئے اور بجلی بند ہوگئی۔ فریکوینسی بحال ہوتے ہی پاور اسٹیشن بھی بحال ہوجائیں گے اور بجلی کی فراہمی شروع کردی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ بریک ڈاؤن سے متعلق غیر مصدقہ خبروں اور افواہوں پر کان نہ دھرا جائے، بریک ڈاؤن کا سبب معلوم کرلیا گیا ہے اور بجلی کی بحالی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اس وقت وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان بجلی کی فراہمی کے لیے جاری کام کی نگرانی کرنے کے لیے نیشنل پاور کنٹرول سینٹر میں موجود ہیں۔
IMRAN KHAN
-
Posted by
fahad khan
- 0 comments
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ نریندر مودی کی حکومت کا واحد مقصد پاکستان میں انتشار پھیلانا ہے ،تبدیلی ایک مسلسل عمل کا نام ہے اصل ریٹائرمنٹ توصرف قبرمیں ہی ہوتی ہے۔ڈیجیٹل میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک کے 22 کروڑ عوام میں سے صرف 3 ہزار لوگ 70 فیصد ٹیکس دیتے ہیں، ہم جو مرمر کے ٹیکس اکٹھا کرتے ہیں اس میں سے آدھا گزشتہ حکومتوں کے لئے ہوئے قرضوں کی قسطوں پر چلا جاتا ہے، میری زندگی تو بہت آسان ہو جائے اگر میں ان کو این آراو دے دوں، لیکن یہ پاکستان کی تباہی ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انقلاب کا مطلب ہوتا ہےاسٹیٹس کو کی تبدیلی، اس کیلئےمسلسل جدودجہد کی ضرورت ہے، تبدیلی ایک مسلسل عمل کا نام ہے، یہ کوئی سوئچ نہیں جسے آن کریں تو تبدیلی آگئی۔عمران خان نے کہا کہ ہم ایک فیصلہ کن مرحلے پر ہیں، ہماری برآمدات بڑھ رہی ہیں، کنسٹرکشن انڈسٹری ٹیک آف کرگئی ہے، سروس انڈسٹری اس وقت پوری دنیا میں بحران کا شکارہے، جب آپ خرچے کم کرتے ہیں تو ڈیمانڈ کو نیچے لاتےہیں۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی حکومت کا ایک ہی مقصد ہے، اور وہ پاکستان میں انتشار پھیلانا ہے۔ اصل ریٹائرمنٹ توصرف قبرمیں ہی ہوتی ہے۔ملک کے صرف 3 ہزار لوگ 70 فیصد ٹیکس دیتے ہیں، وزیراعظم
اصل ریٹائرمنٹ توصرف قبرمیں ہی ہوتی ہے، وزیراعظم
INDONESIA PLAN CRASH
-
Posted by
fahad khan
- 0 comments
انڈونیشیا میں 60 سے زائد مسافروں کو لیکر اُڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد لاپتہ ہونے والے طیارے سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا۔مزید تفصیلات اس رپورٹ میں عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے درالحکومت سے اُڑان بھرنے والا سری وجیہ ایئر کے بوئنگ 737 طیارے کا تھوڑی دیر بعد ہی کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوگیا۔ طیارے میں 50 مسافر اور عملے کے 12 اہلکار سوار تھے۔ مسافر بردار طیارے کے لاپتہ ہونے کے فوری بعد سرچ آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔ طیارے کے رُوٹ مغربی صوبے کلیمانتان کے پوٹینیاک جانے والے راستے پر سرچ آپریشن جاری ہے
لائٹ ٹریکنگ ویب سائٹ فلائٹڈار 24 ڈاٹ کام کے مطابق سری وجیہ ایئر کے بوئنگ 737 طیارے نے ایک منٹ سے بھی کم عرصے میں 10 ہزار فٹ بلندی سے نیچے آیا تھا۔جس وقت طیارے نے پرواز بھری اُس وقت بارش ہورہی تھی اور ایک ماہی گیر نے بتایا کہ سمندر میں ایک زور دار دھماکا سنا تھا جس کے بعد ہم نے واپس ساحل پر آنے کا فیصلہ کیا۔نڈونیشیا کی وزارت ٹرانسپورٹ نے میڈیا کو بتایا کہ طیارے کی تلاش اور ممکنہ حادثے سے بچاؤ کی کوششیں جاری ہیں۔ تلاش کے دوران طیارے کے چند ٹوٹے ہوئے کیبلز اور تار ملے ہیں۔واضح رہے کہ حالیہ برسوں میں اسی ماڈل کے دو طیارے حادثات کا شکار ہوئے ہیں، اکتوبر 2018 میں انڈونیشیا کی لائن ایئر کی ایک پرواز سمندر برد ہو گئی تھی جس میں 189 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
DO YOU LIKE THE THEME?
SHARE WITH YOUR FRIENDS!
Will be used in accordance with our Privacy Policy