Pakistan

وزیراطلاعات فواد چوہدری کہتےہیں

وزیراطلاعات فواد چوہدری کہتےہیں۔ حکومت کے اسٹیبلشمنٹ کےساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں۔۔ فیصلے وزیراعظم اور کابینہ کرتی ہے۔عمران خان خود مختار وزیراعظم ہیں۔ فواد چوہدری نے سوشل میڈیا کی آزادی روکنے کا تاثر بھی رد کردیا فواد چوہدری کا برطانوی نشریاتی ادارے کو دبنگ انٹرویو وزیر اطلاعات نےمیزبان کےچبھتےسوالات کا تحمل اوراعتماد کےساتھ بھرپور جواب دیا۔۔۔
وزیراعظم سے متعلق سوال پرانہوں نےکہاکہ عمران خان پاکستانی عوام کے منتخب وزیراعظم اور مکمل طور پرخود مختار ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ کیساتھ ہمارے بہت اچھےتعلقات ہیں لیکن فیصلے وزیراعظم اور کابینہ ہی کرتی ہے۔فواد چوہدری نےپاکستان میں سوشل میڈیا کی آزادی روکنےکا تاثر رد کردیا۔ یہ بھی بتادیا کہ دنیا میں کوئی ایسا ملک نہیں جہاں نفرت انگیز تقاریر کی اجازت ہو۔۔
ملکی معاشی صورتحال سے متعلق وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ کورونا وبا کے باوجود پاکستان کا گروتھ ریٹ سب سے زیادہ ہے جو تین اعشاریہ نو فیصد ہے۔عالمی وبا کے سدباب کیلئےہم نےجو اقدام اٹھائے وہ قابل تقلید ہیں،اس کا اعتراف اقوام متحدہ نے خود کیا۔۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *