Entertainment

علیشہ پاشا اور نبیل نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹس پر اپنی شادی

علیشہ پاشا اور نبیل نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹس پر اپنی شادی کی تقریب کی تصویریں شیئر کیں۔نبیل بن شاہد نے اپنی اہلیہ علیشہ پاشا کے ہمراہ اپنی شادی کے دن کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہائے خوبصورت! ہماری زندگی کے اس نئے باب میں ہمیں خوشی و سکون ملے۔‘اُنہوں نے اہلیہ کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’خوبصورت تو آپ پہلے سے ہیں اور اب اُس میں مزید چار چاند لگ گئے ہیں۔‘دوسری جانب علیشہ پاشا نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نبیل کے ساتھ لی گئی دلکش تصویر شیئر کی۔ماڈل نے کیپشن میں اپنے شوہر سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’میرا گھر۔‘اُنہوں نے یہ بھی لکھا کہ ’ہمیں اپنی دُعاؤں میں یاد رکھیں۔‘واضح رہے کہ نبیل بن شاہد نے سال 2015ء میں جیو انٹرٹینمنٹ کے ڈرامہ سیریل ’علی کی امّی‘ میں کام کرکے اداکاری کے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا۔اس کے علاوہ نبیل بن شاہد نے ڈرامہ ’خُدا اور محبت‘ کےدوسرے سیزن میں عباد کا کردار نبھایا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *