Pakistan

کراچی الیکٹرک

کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا۔ پی آئی بی کالونی، لانڈھی 36 بی، اے بی سینیا لائن، جیکب لائن، کھارادر اور ماڈل کالونی شیٹ سیون میں بھی لوڈشیڈنگ نے عوام کا پیچھا نہیں چھوڑا۔موسم گرما شروع ہوتے ہی کے الیکٹرک کی جانب سے کراچی کے مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، لیاقت آباد سی ون اور بی ون ایریا میں رات 11 بجے سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔سرجانی ٹاؤن، نارتھ کراچی کے مختلف سیکٹرز، حیدری، نارتھ ناظم آباد، شاہ فیصل کالونی، گلستان جوہر، گلشن اقبال، فیڈرل بی ایریا کے مختلف بلاکس میں رات گئے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔
پی آئی بی کالونی، لانڈھی 36 بی، اے بی سینیا لائن، جیکب لائن، کھارادر اور ماڈل کالونی شیٹ سیون میں بھی لوڈشیڈنگ نے عوام کا پیچھا نہیں چھوڑا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *