International, Pakistan

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نےکوئٹہ کادورہ کیا

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کہتے ہیں دیرینہ تنازعات کے حل سے ہی جنوبی ایشیامیں دیرپاامن واستحکام قائم ہوسکتاہے،عالمی برادری کےبامعنی تعاون سےپیچیدہ چیلنجنزسےنمٹاجاسکتا ہے،کورونا وبا سمیت ہرچیلنج سےنمٹنےکیلئےپاک فوج ریاستی اداروں کےساتھ بھرپورکوششیں کریں گی،آئی ایس پی آر کےمطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نےکوئٹہ کادورہ کیا. کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ میں افسروں اور فکیلٹی ارکان سے خطاب کیا نیٹ آرمی چیف نےاسٹاف کورس کےشرکاء سےخطاب میں پیشہ ورانہ امور،داخلی و خارجہ سکیورٹی صورتحال پراظہار خیال کیا، آرمی چیف نے دہشت گردی کی لعنت سےبطورقوم نبردآزما ہونےکے عزم کا اعادہ کیا نیٹ آرمی چیف نے کہا کہ جنوبی ایشیاء میں دیر پا امن و استحکام کا دار و مداردیرینہ تنازعات کے حل میں ہے،عالمی برادری کےبامعنی تعاون اورسنجیدہ عزم سےپیچیدہ چیلنجنز اورمسائل سےنمٹاجاسکتا ہے،نیٹ آرمی چیف نے مزید کہا کہ کورونا وباء سےنمٹنے کےلئےپاک فوج دیگرریاستی اداروں کےساتھ کوشاں ہے پاکستان کودرپیش چیلنجزسےنمٹنے کے لئے ہر کوشش کریں گےجامع مربوط قومی کوششوں سےپاکستان میں ترقی واستحکام ممکن ہوگا،قبل ازیں کوئٹہ پہنچنےپرکورکمانڈرکوئٹہ لیفٹنٹ جنرل سرفرازعلی اور کمانڈنٹ کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹی میجر جنرل عامر احسن نواز نے آرمی چیف کا استقبال کیا،،

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *