MOLANA FAZAL UR REHMAN
مولانا فضل الرحمان نے ایک بار پھر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا دیا، ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت منتخب نہیں ہے طاقتور اداروں نے انتخابات پر قبضہ کیا اور ڈفلی والے کو ملک پر مسلط کردیا۔ اسلام آباد میں اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم کی جانب سے الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کے دوران خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پورا پاکستان اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کرے گا اور حکمرانوں کو بھاگنے کا موقع نہیں ملے گا۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان یہودی ایجنٹ ہیں، اسرائیل اور ہندستان کے فنڈز سے الیکشن لڑا ، ہندوستان اور اسرائیل پاکستان کے دشمن ہیں اور ان کے ایجنٹس کو وزیراعظم بنایا گیا ہے،دنیا نے دیکھا کہ مسجد کے ائمہ کو 10 ہزار دینے کی کوشش کی گئی تاہم علما نے انکار کیا۔ان کا کہنا تھا کہ اداروں نے پاکستان کو یہاں پہنچایا ہے پھر کہتے ہیں اداروں کے بارے میں بات نہ کریں۔ خواب دکھایا تھا ریاست مدینہ کا اور عوام جو اٹھی تو کوفہ کی ریاست تھی۔ یہود و ہنود عمران خان کو سہارا دے رہے ہیں۔مولانا فضل الرحمان نے ایک بار پھر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا دیا
طاقتور اداروں نے ڈفلی والے کو ملک پر مسلط کردیا، مو لانا فضل الرحمان