PAK AFRICA
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں 14سال بعد ٹیسٹ میچ کھیلا گیا جس میں پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیمین دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں مدمقابل ہیں۔ ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم پاکستان کےخلاف 220رنز بنا کرآؤٹ ہوگئی۔
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان مقابلہ جاری ، پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت بابر اعظم کر رہے ہیں۔میچ آج صبح دس بجے شروع ہوا، پہلی اننگز میں ڈین ایلگر 58 رنزکےساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ جارج لائنڈ 35 اورکپتان کونٹن ڈی کوک 15 رنزبنا کرآؤٹ ہوئے۔ فف ڈوپلیسزنے اپنی ٹیم کے اسکور میں 23 رنزکا اضافہ کیا۔پاکستان کی طرف سے یاسرشاہ3، شاہین آفریدی اورنعمان نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جواب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے ۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں 14سال بعد ٹیسٹ میچ کھیلا گیا پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان مقابلہ جاری جنوبی افریقہ کی ٹیم پاکستان کےخلاف 220رنز بنا کرآؤٹ ہوگئی