بھارت کوویڈ

بھارت میں کرونا کیسز نئی بلندیوں پر پہنچ گئے، دنیا میں ایک دن میں سب سے زیادہ چار لاکھ بارہ ہزار نئے کیسز آگئے، مزید تین ہزار نوسوبیاسی افراد ہلاک ہوگئے، مدھیہ پردیش سمیت دیگر کئی ریاستوں میں لاک ڈاؤن کا نفاذ کردیاگیا ہے، بھارت نے کرونا پھیلاؤ میں دنیا کو پیچھے چھوڑ دیا، سب سے زیادہ کیسز کا ریکارڈ قائم گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھارت میں چار لاکھ بارہ ہزار نئے کیسز آگئے، مزید تین ہزار نوسوبیاسی افراد ہلاک ہوگئے، ڈبلیو ایچ او کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران دنیا کے چھیالیس فیصد نئے کیسز اور پچیس فیصد اموات بھارت میں ہوئیں،مدھیہ پردیش، آندھرا پردیش، چھتیس گڑھ، سکم سمیت مختلف ریاستوں نے لاک ڈاؤن کا نفاذ اور پابندیوں میں اضافہ کردیا ہے، مدھیہ پردیش کے شہر بھوپال میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہےاتراکھنڈمیں آکسیجن بحران شدت اختیار کرگیا، یومیہ استعمال بارہ ہزار لیٹر پہنچنے کے باعث مریضوں کو دوسری جگہوں پر منتقل کرنا پڑ گیا،امریکہ سے امدادی سامان کی دوسری کھیپ بھارت پہنچ گئی، بحرین نے بحری بیڑے کے ذریعے طبی امداد منگلور پہنچا دی، کویت نے بھی بحری جہاز کے ذریعے آکسیجن ودیگرسامان کولکتہ پہنچا دیا

کورونا وائرس

ملک میں کورونا کی ہلاکت خیزیاں جاری ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 108 افراد وائرس سے انتقال کرگئے۔پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 46467 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 4198 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے مزید 108 افراد انتقال کر گئے۔سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9.03 فیصد رہی۔
این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 18537 ہو چکی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 8 لاکھ 45834 تک پہنچ چکی ہے۔

کورونا وائرس

کوروناوبا کے باعث آج 119 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 18 ہزار 429 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 841,636 ہوگئی ہے۔ مثبت کیسز کی شرح 9.17 فیصد ہےنیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 37 ہزار 587 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 11,965,682 ہوگئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 4 ہزار 113 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 841,636 ہوگئی ہے۔ مثبت کیسز کی شرح 9.17 فیصد ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 2 لاکھ87 ہزار 643 ، پنجاب میں 3 لاکھ 10 ہزار 616، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 21 ہزار 099، اسلام آباد میں 76 ہزار 696، بلوچستان میں 22 ہزار 776 ، آزاد کشمیر میں 17 ہزار 465 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 341 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد84 ہزار 480 ہے۔ جب کہ 5 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 119 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 18 ہزار 429 ہوگئی ہے۔این سی او سی کے مطابق کورونا سے ایک دن میں 5 ہزار 665 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 738,727 ہوگئی ہے۔

کورونا وائرس

ملک میں کورونا کی ہلاکت خیزیاں جاری ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 161 افراد وائرس سے انتقال کرگئے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 37587 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 3377 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے مزید 161 افراد انتقال کر گئے۔ملک میں تقریباً ایک ماہ بعد ایک روز میں 4 ہزار سے کم کیسز سامنے آئے ہیں، گزشتہ ماہ 5 اپریل کو کورونا کے 3953 کیسز رپورٹ ہوئے تھے اورگزشتہ 24 گھنٹوں میں 3377 کیسز سامنے آئے ہیں۔سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.9 فیصد رہی سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 18310ہوگئی ہے اور مجموعی کیسز 8 لاکھ 37523 تک جاپہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 86151 ہے۔اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 5018 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 7 لاکھ 33062 ہو گئی ہے۔سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 286521 ہوگئی ہے جب کہ 4678 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 308529 ہے اور 8683 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جا چکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 22664 اور ہلاکتیں 239 ہو چکی ہیں۔خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 120590 اور 3423 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جب کہ آزاد کشمیر میں 17397 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 487 افراد انتقال کرگئے۔اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 5330 اور 107 افراد انتقال کرچکے ہیں۔پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 76492 ہے اور اب تک 693 مریض انتقال کر چکے ہیں۔

کورونا

ملک میں ایک روز کے دوران مزید 79 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والوں کی مصدقہ تعداد 18 ہزار 149 ہوگئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں کوویڈ 19 کی تشخیص کے لیے 45 ہزار 254 ٹیسٹ کیے گئے۔گزشتہ روز ملک میں 4 ہزار 213 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے اور مثبت کیسز کی شرح 9.16 فیصد رہی۔ ملک میں اس وائرس سے متاثرہ افراد کی مصدقہ تعداد 8 لاکھ 34 ہزار 146 ہوگئی ہے۔پنجاب میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 6 ہزار 929 ہے اس کے علاوہ سندھ 2 لاکھ 85 ہزار 626، خیبر پختونخوا ایک لاکھ 20 ہزار 64، بلوچستان 22 ہزار 620، اسلام آباد میں 76 ہزار 209، آزاد کشمیر 17 ہزار 371 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 327 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں 5 ہزار 842 مریض کورونا سے صحتیاب ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 7 لاکھ 28 ہزار 44 ہوگئی ہے۔ایک روز میں کورونا وائرس نے ملک میں مزید 79 افراد کی جان لے لی ہے، جس کے بعد ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 18149ہو گئی ہے۔ پنجاب میں کورونا نے مجموعی طور پر 8 ہزار 572 افراد کی زندگیوں کے چراغ بجھادیئے ہیں، سندھ میں 4 ہزار 667، خیبر پختونخوا 3 ہزار 392، اسلام آباد 691، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 237 اور آزاد کشمیر میں 483 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ملک میں اس وقت کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 87 ہزار 953 ہے، جن میں سے 5 ہزار 377 کی حالت تشویشناک ہے۔

کورونا

ملک میں کورونا کی قاتل وبا نے مزید 146 افراد کی جان لے لی ہے جب کہ 4 ہزار 696 کیسز سامنے آئے ہیں۔ کورونا کی حالیہ لہر میں پنجاب سب سے زیادہ متاثر ہے، جہاں اس وبا کے ظاہر ہونے سے اب تک کورونا کے 3 لاکھ 3 ہزار 182 مصدقہ کیسز سامنے آئے ہیں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا کی تشخیص کے لیے مجموعی طور پر 48740 ٹیسٹ کیے گئے۔ گزشتہ روز ملک میں مزید 4696 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ اس طرح ملک میں کورونا کے مجموعی مصدقہ کیسز کی تعداد 8 لاکھ 25 ہزار 519 ہو گئی ہے۔کورونا کی حالیہ لہر میں پنجاب سب سے زیادہ متاثر ہے، جہاں اس وبا کے ظاہر ہونے سے اب تک کورونا کے 3 لاکھ 3 ہزار 182 مصدقہ کیسز سامنے آئے ہیں۔ سندھ میں 2 لاکھ 83 ہزار 560، خیبر پختونخوا ایک لاکھ 18 ہزار 413، بلوچستان 22 ہزار 369، اسلام آباد میں 75 ہزار 498، آزاد کشمیر 17 ہزار 187 اور گلگت بلتستان میں کوویڈ 19 کے مصدقہ کیسز کی تعداد 5 ہزار 310 ہے۔گزشتہ روز ملک میں کورونا کے مزید 5544 مریضوں سے اس وبا کو شکست دے دی ہے، اس طرح اس اب تک کورونا کی وبا سے صحتیاب ہونے والے مصدقہ مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 17 ہزار 9 ہوگئی ہے۔کورونا نے ملک میں مزید 146 مصدقہ مریضوں کی جان لے ہے، جس کے ملک میں اس وبا سے لقمہ اجل بننے والوں کی مصدقہ تعداد 17 ہزار 957 ہوگئی ہے۔کورونا سے سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 8 ہزار 500 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، اس کے علاوہ سندھ میں 4 ہزار 645، خیبر پختونخوا 3 ہزار 310، اسلام آباد 683، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 236 اور آزاد کشمیر میں 476 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ملک میں اس وقت کورونا کے مصدقہ فعال مریضوں کی تعداد 90 ہزار 553 ہے، جن میں سے 5490 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا کے 671 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ مردان میں مختص 80 فیصد وینٹی لیٹرز پر کورونا مریض ہیں، اس کے علاوہ ملتان 76 فیصد، لاہور میں 69 فیصد، بہاولپور 67 وینٹیلیٹرز پر کورونا مریض زیر علاج ہیں،پشاور کے 72 ، صوابی 63 ،سوات 61 فیصد آکسیجن بیڈز پر کورونا مریض ہیں۔

نیا نوٹ

کورونا وبا کے باعث اسٹیٹ بینک نے اس سال بھی عیدالفطر پر نئے کرنسی نوٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کورونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے رواں سال عیدالفطر کےموقع پر بھی نئے کرنسی نوٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کے تناظر میں عید الفطر پر عوام کے لیے کسی بھی مالیت کے نئےکرنسی نوٹوں کا اجرا نہیں کیا جائے گا، گزشتہ سال بھی کورونا وبا کے پیش نظر نئے نوٹوں کا اجرا نہیں کیا گیا تھا۔ہرسال عیدالفطر کے موقع پر تقریباً 300ارب روپے کے اضافی کرنسی نوٹ چھاپے جاتے ہیں۔ رواں سال بھی مرکزی بینک کی جانب سے عیدالفطر کے موقع پر نئے کرنسی نوٹوں کے عدم اجرا سے نئے اور کرارے نوٹوں کے خواہشمندوں کا دباؤ کرنسی نوٹوں کی مارکیٹوں پر بڑھ جائے گا جس کی وجہ سے نئے کرنسی نوٹ فروخت کرنے والوں کی چاندی ہوجائے گی۔ہرسال عیدالفطر کے موقع پر 10 روپے، 20 روپے، 50 روپے اور 100 روپے کے نئے کرنسی نوٹوں کی طلب بڑھ جاتی ہے جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کرنسی ڈیلر دس روپے کی نئی گڈی پر اضافی 200 سے 400 روپے، 20 روپے کی گڈی پر 300 سے 500روپے، 50 روپے کی گڈی پر 600 سے 700 روپے اور 100 روپے کی گڈی پر 800 سے 1000روپے وصول کرتے ہیں

کورونا وائرس

کوروناوبا کے باعث آج 131 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 17 ہزار 811 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 49 ہزار 099 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 11,788,12 ہوگئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 5 ہزار 112 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 820,823 ہوگئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 2 لاکھ82 ہزار 445 ، پنجاب میں 3 لاکھ ایک ہزار 114، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 17 ہزار 557، اسلام آباد میں 75 ہزار 067، بلوچستان میں 22 ہزار 278 ، آزاد کشمیر میں 17 ہزار 057 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 305 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد91 ہزار 547 ہے۔ جب کہ 5 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 131 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 17 ہزار 811 ہوگئی ہے۔این سی او سی کے مطابق کورونا سے ایک دن میں 3 ہزار 272 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 711,465 ہوگئی ہے۔

کورونا وائرس لاہور

کورونا کی تیسری لہر لاہور میں تیزی سے انسانی زندگیاں نگل رہی ہے۔اٹھارہ اسپتالوں میں نوے فیصد وینٹی لیٹرز زیر استعمال ہیں۔
لاہوریوں کو بے احتیاطی مہنگی پڑگئی۔کورونا کی تیسری وبا شہر میں موت بانٹنے لگی۔مزید چونتیس زندگیوں کے چراغ گل کردیئے۔تیرہ سو دو مریض رپورٹ ہوئے۔وینٹی لیٹرز پر دو سو تینتیس مریض زندگی اور موت کی جنگ لڑرہے ہیں۔
شہر میں مریضوں اور اموات کی بڑھتی تعداد نے اسپتالوں پر دباؤ بڑھادیا ہے۔ضلعی انتظامیہ نے مختلف بازاروں میں ایس او پیز کی خلاف ورزیاں کرنے والوں کے خلاف ڈنڈا اٹھالیا۔ پچاس سے زائد دکانیں۔ہوٹل اور ریسٹورنٹس سیل کردیئے۔دوسو اکسٹھ افراد کے خلاف مقدمے درج کرلئے گئےکورونا کی تیسری لہر لاہور میں تیزی سے انسانی زندگیاں نگلنے لگی18 اسپتالوں میں90فیصد وینٹی لیٹرز زیر استعمال ہیں

کورونا

کورونا وائرس کی تیسری لہر کے باعث پاکستان بھی شدید متاثر، ملک میں وبا سے پہلی بار 200 سے زائد افراد جان سے گئے، 5292 نئے کیسز بھی رپورٹ پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 49101 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 5292 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے 201 افراد انتقال کر گئے۔سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح10.77 فیصد رہی
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 17530 ہو گئی ہے اور مجموعی کیسز 8 لاکھ 10231 تک جاپہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 88207 ہے۔اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 4678 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 7 لاکھ 4494 ہو گئی ہے۔