International

بھارت میں کورونا کی دوسری لہر

بھارت میں کورونا کی دوسری لہر کی ہلاکت خیزی جاری ہے لیکن حکومت کی ہٹ دھرمی اور سنگ دلی بھی کسی سے پوشیدہ نہیں۔ حال ہی میں بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع بلرام پور کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں کورونا سے ہلاک مریض کی لاش راپتی دریا میں پھینکتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو میں دو آدمی لاش لیے کھڑے ہیں جن میں سے ایک نے کورونا سے بچاؤ کا حفاظتی لباس بھی پہن رکھا ہے۔اس دوران حفاظتی لباس میں ملبوس شخص لاش کو بیگ میں سے نکال رہا ہے جبکہ دوسرااس کی مدد میں مصروف ہے۔ہ ویڈیو گاڑی میں سوار دو مسافروں کی جانب سے بنائی گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق بلرام پور کے چیف میڈیکل آفیسر نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ یہ لاش کورونا کے مریض کی تھی جبکہ مریض کے رشتہ دار اسے دریا میں پھینکنے کی کوشش کر رہے تھے جن کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کیا جاچکا ہے۔ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ یہ مریض 25 مئی کو اسپتال میں وبا کے باعث داخل ہوا تھا جس کی موت 28 مئی کو ہوئی۔ کورونا پروٹوکول کے مطابق لاش ورثا کے حوالے کردی گئی جس کے بعد پتا چلا کہ انہوں نے اسے دریا میں پھینک دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *