SAUDI ARAB CURRUPTION
سعودی عرب میں کرپشن کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا ہے جس میں متعدد شہریوں اور سرکاری افسران کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔مزید تفصیلات اس رپورٹ میں عرب خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کی اینٹی کرپشن اتھارٹی (نزاہہ) نے رشوت ستانی ، غبن اور عوامی مالی وسائل کی خورد برد کے مقدمات درج کیے ہیں اور کئی معاملوں میں سزائیں بھی دی گئی ہیں۔ نزاہہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق وزارت دفاع کے ایک افسر کو غبن کرنے کی بنا پر 5 سال کی قید اور جرمانے کی سزا دی گئی ہے اور غبن کی گئی تمام رقم قومی خزانے میں جمع کروانے کی ہدایت بھی کردی گئی ہے۔ علاوہ ازیں ایک اور ریٹائرڈ افسر کو بدعنوانی کے جرم میں تین برس کی سزا سنائی گئی ہے۔
وزارت ہاؤسنگ کے مطابق منی لانڈرنگ اور رشوت ستانی ثابت ہونے پر کئی افسران اور اہل کاروں کو دو سے دس سال تک قید کی سزائیں دی گئی ہیں اور ان کی جائیدادیں ضبط کرلی گئی ہیں۔اتھارٹٰی کے مطابق وزارت داخلہ میں بھی رشوت ستانی کے مرتکب افراد کو پانچ سال تک سزائی سنائی گئی ہیں۔ اسی طرح وزارت صحت کی جانب سے متعدد ڈاکٹروں کے خلاف بھی اختیارات کے غلط استعمال اور رشوت لینے کے الزامات ثابت ہونے کے بعد کارروائی کی گئی ہے جن میں ملوث ڈاکٹروں کو 5 سال تک قید کی سزائیں دی گئی ہیں اینٹی کرپشن اتھارٹی کی جانب سے سعودی عرب کی وزارت صحت کے 24، ماحولیاتی تحفظ کے 15، شہری انتظامیہ کے 14، دو یونیورسٹی اساتذہ اور طبی فضلے ٹھکانے لگانے والی کمپنی کے 16 ملازمین کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔