Entertainment

ارمینا رانا خان کا ناقدین کو کرارا جواب

ارمینا رانا خان کو اکثروبیشتر ہی ناقدین کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کا جواب کیسے دینا ہے یہ اداکارہ بخوبی جانتی ہیں۔

گزشتہ روز بھی انہوں نے ایک انسٹاگرام اسٹوری شیئر کی جس میں اسٹاکنگز (لمبے موزے) کی تصویر تھی جس پر پھول بنے تھے۔

کیپشن میں اداکار ہ نے لکھا کہ بچوں یہ ہیں وہ ٹیٹو جو کچھ لوگ دعویٰ کررہے تھے کہ انہوں نے میری ٹانگوں پر دیکھے ہیں۔

خیال رہے ارمینا اور ان کے شوہر فیصل خان کو لندن کے علاقے برنلے کی مقامی حکومت کی جانب سے سماجی خدمات پر سرٹیفکیٹس سے نوازا تھا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر ارمینا نے شیئر کی تھیں۔

کچھ لوگوں نے تنقید شروع کردی کہ اداکارہ نے اپنی ٹانگوں پر ٹیٹو بنوا رکھا ہے جس کی ارمینا کو وضاحت دینا پڑی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *