یوم ای سوالات اور جمعہ

پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر مسلم ممالک میں میں جمعة الوداع اور یوم القدس آج منایا جارہا ہے۔۔ فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلیے ریلیوں اورسیمینار کا انعقاد کیا جائے، گا عالم اسلام کی یکجہتی اور کرونا وبا سے نجات کے لیے خصوصی دعائیں بھی مانگی جائیں گی
ہر سال کی طرح اس سال بھی ماہ رمضان کے آخری جمعے کوجمعتہ الوداع اور یوم القدس کےطورپرمنایا جائے گا
جمعتہ الوداع کے موقع پر ملک بھر کی مساجد میں مسلم امہ کی یکجہتی اور دنیا بھر میں پھیلی کرونا وبا سے نجات کی خصوصی دعائیں بھی مانگی جائیں گی ،اسرائیل کے فلسطینیوں پر قبضے کیخلاف یوم القدس کی ریلیاں بھی آج نکالی جائیں گی۔۔۔مسلمان بھرپور احتجاج ریکارڈ کرائیں گے
ریلیوں کے دوران این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز کا خصوصی خیال رکھا جائے گا

موسم

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ شہر میں مغرب کی سمت سے ہوائیں 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 40 فیصد ہےمحکمہ موسمیات کے مطابق آج شہرِ قائد میں کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کا آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔شہر میں مغرب کی سمت سے ہوائیں 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 40 فیصد ہے۔

سنگل شاہد

اداکارہ بشری انصاری کی بہن سنبل شاہد کورونا وبا کے باعث زندگی کی بازی ہارگئیں۔ اداکارہ سی ايم ايچ ميں کئی روزسے زیرعلاج تھیں۔اداکارہ بشریٰ انصاری اوراسما عباس کی بہن سنبل شاہد کورونا کے باعث انتقال کرگئیں۔ اداکارہ سی ايم ايچ ميں کئی روزسے زیرعلاج تھیں۔کچھ روزقبل سنبل شاہد کی بہن اوراداکارہ اسما عباس نے انسٹاگرام پراپنی بڑی بہن کی تصویرشیئرکرتے ہوئے بتایا تھا کہ ان کی بہن کی حالت بہت خراب ہے اوراس وقت وہ وینٹی لیٹر پرہیں۔ براہ مہربانی ان کے لیے دعا کریں کہ وہ جلدی گھر آجائیں۔
اداکارہ بشریٰ انصاری نے بھی اپنی بہن کی تصویر شیئرکرتے ہوئے بتایا تھا کہ میری پیاری بہن سنبل شاہد ان دنوں کورونا وائرس سے جنگ لڑرہی ہیں۔

صادر شاپ سیل

ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 40 دکاندار گرفتار، ماسک نہ پہننے والے شہریوں پر جرمانے,کراچی کے علاقے صدر میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 40 دکان دار گرفتار کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 5 مقدمات درج کر کے صدر میں 7 دکانیں سیل کر دی گئیں۔
پاکستان چوک اور آرام باغ میں 2 پرنٹنگ پریس سیل کر دیے گئے جبکہ ڈی ایچ اے میں ریسٹورینٹ، 12 سیلون اور 2 جم بھی سیل کر دیے گئے۔
ماسک کا استعمال نہ کرنے پر 10 افراد پر 5000 روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

ڈکیتی

عید قریب آتے ہی کراچی میں لوٹ مار کی وار داتیں بڑھ گئیں، لیاری میں ڈاکووں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید , بچے سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔عینی شاہدین نے بتایا کہ لیاری نیاآباد میں ڈاکو شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ اس دوران پولیس اہلکار نے ڈاکووں کو روکنے کی کوشش کی جس پر ملزمان نے فائرنگ کر دی۔
عینی شاہدین کے مطابق ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہو گیا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔
شہید پولیس کانسٹیبل کی شناخت 25 سالہ معز کے نام سے ہوئی ہے، اہلکار چار بہنوں کو اکلوتا بھائی تھا۔

وزیر اعظم KSA دیکھیں

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے بعد وزیراعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب مزید اہمیت اختیار کرگیا، عمران خان دورے میں ولی عہد سمیت اعلیٰ سعودی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے اور اتوار کو عمرہ ادا کریں گے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پر وزیراعظم عمران خان آج سعودی عرب جائیں گے،آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کے دورہ سعودی عرب کے بعد عمران خان کا دورہ مزید اہمیت اختیار کرگیا وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری کاکہناہے وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کاتیسرا دورہ کررہےہیں،پاکستان کاسعودی عرب سےمحبت اوربھائی چارے کارشتہ ہے، پاکستان اورسعودی عرب کےدرمیان دیرینہ دفاعی تعلقات ہیں،پاکستان مسئلہ کشمیر سےمتعلق سعودی قیادت کی طرف دیکھ رہاہےوزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے ٹوئٹ میں کہا وزیراعظم عمران خان آج شام جدہ پہنچیں گے۔ انکی مصروفیات میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات، مفاہمی یادداشتوں پر دستخط اور دونوں طرف کے وفود کی ملاقاتیں شامل ہیں۔ وزیراعظم عمران خان ہفتے کو مدینہ شریف میں روضہ رسولؑ پر حاضری دیں گے اور اتوار کے دن عمرہ ادا کریں گے

وزیر اعظم KSA دیکھیں

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے بعد وزیراعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب مزید اہمیت اختیار کرگیا، عمران خان دورے میں ولی عہد سمیت اعلیٰ سعودی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے اور اتوار کو عمرہ ادا کریں گے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پر وزیراعظم عمران خان آج سعودی عرب جائیں گے،آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کے دورہ سعودی عرب کے بعد عمران خان کا دورہ مزید اہمیت اختیار کرگیا وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری کاکہناہے وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کاتیسرا دورہ کررہےہیں،پاکستان کاسعودی عرب سےمحبت اوربھائی چارے کارشتہ ہے، پاکستان اورسعودی عرب کےدرمیان دیرینہ دفاعی تعلقات ہیں،پاکستان مسئلہ کشمیر سےمتعلق سعودی قیادت کی طرف دیکھ رہاہے وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے ٹوئٹ میں کہا وزیراعظم عمران خان آج شام جدہ پہنچیں گے۔ انکی مصروفیات میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات، مفاہمی یادداشتوں پر دستخط اور دونوں طرف کے وفود کی ملاقاتیں شامل ہیں۔ وزیراعظم عمران خان ہفتے کو مدینہ شریف میں روضہ رسولؑ پر حاضری دیں گے اور اتوار کے دن عمرہ ادا کریں گے

پاکستان ریلوے

پاکستان ریلو ےکا عیدالفطر پر 10خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان، لاہور اور کراچی کے درمیان 8، 9 اور 11 مئی کو بھی خصوصی ٹرینیں چلیں گی۔پاکستان ریلویز کے مطابق 8 خصوصی ٹرینیں کراچی اور لاہور کے درمیان چلائی جائیں گی، ایک ٹرین کراچی سے راولپنڈی، ایک کراچی اور ملتان کے درمیان چلے گی۔پہلی خصوصی ٹرین آج رات 8 بجے کراچی سے لاہور کے لیے روانہ ہوگی، لاہور اور کراچی کے درمیان 8، 9 اور 11 مئی کو بھی خصوصی ٹرینیں چلیں گی۔
ریلوے حکام کا بتاناہےکہ کراچی راولپنڈی کیلئے خصوصی ٹرین 11 مئی اور ملتان کیلئے 12مئی کو روانہ ہوگی جب کہ تمام ٹرینوں میں کورنا ایس او پیز کا خصوصی خیال رکھا جائےگا۔

پاک فضائیہ

جمہوریہ چیک کے سفیر کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات کی، سفیر نے پاک فضائیہ کی کمان سنبھالنے پر ایئر چیف کو مبارکباد پیش کی۔ گذشتہ سالوں میں بالخصوص خود انحصاری کے میدان میں ہونے والی غیر معمولی پیشرفت کو سراہا۔جمہوریہ چیک کے سفیر عزت مآب مسٹر ٹامس سمیٹانکا نے سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے انکے دفتر میں ملاقات کی- سفیر نے پاک فضائیہ کی کمان سنبھالنے پر ایئر چیف کو مبارکباد پیش کی۔ معزز مہمان نے پی اے ایف کی پیشہ وارانہ مہارت اور پی اے ایف کیطرف سے گذشتہ سالوں میں بالخصوص خود انحصاری کے میدان میں ہونے والی غیر معمولی پیشرفت کو سراہا۔ ایئر چیف نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار تعلقات قائم ہیں۔ انہوں نے دونوں ممالک کے مابین موجودہ دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔ دونوں معزز شخصیات نے آپس کے باہمی تعاون کو مزید بڑھانے اور وسعت دینے پر اتفاق کیا۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی اور پیشہ وارانہ تعاون کے مختلف امور زیربحث آئے۔ترجمان پاک فضائیہ

مالدیپ بلاسٹ

مالدیپ کے سابق صدر اور پارلیمنٹ اسپیکر نشید بم دھماکے میں زخمی ہوگئے ہیں۔ مالدیپ کے وزیر خزانہ عبداللہ شاہد نے سابق صدر پر ہونے والے حملے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے بزدلانہ حملوں کی ہمارے ملک میں کوئی گنجائش نہیں ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق 53 سابق صدر کواس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ دارلحکومت مالی میں اپنے گھر سے نکل کر گاڑی میں بیٹھ رہے تھے۔ دھماکے کے نتیجے میں نشید اپنے باڈی گارڈ سمیت زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اے ڈی کےاسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔مالدیپ کے وزیر خزانہ عبداللہ شاہد نے سابق صدر پر ہونے والے حملے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے بزدلانہ حملوں کی ہمارے ملک میں کوئی گنجائش نہیں ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں آئی ای ڈیز کا استعمال کیا گیاجسے مبینہ طور پر وہاں کھڑی ایک موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔