موسم

ایران سے بارش برسانے والا سسٹم تفتان میں داخل ہوگیا، جہاں بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔ وادی کوئٹہ اور گردونواح میں ہلکی بارش کا سلسلہ وقفےوقفے سے جاری ہے، بارش کے بعد کوئٹہ میں موسم خوشگوار ہوگیا۔ایران سے برساتی ریلہ سرحدی شہر تفتان میں داخل ہوا۔ ریلہ داخل ہونے سے کسٹم روڈ پر ٹریفک جام ہوگیا، جبکہ دوسری جانب پانی ریلوے کالونی کے گھروں میں بھی داخل ہوگیا۔وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کےشمال مشرقی حصوں میں بارش کا نیا سسٹم گزشتہ شام داخل ہوا، جس کے بعد وادی کوئٹہ میں گرج چمک کےساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہوا جو کہ آج بھی وقفے سےوقفے سےجار ی ہے۔
بارش کےبعد کوئٹہ میں موسم خوشگوار ہوگیا ہے، جبکہ صبح کےاوقات میں خنکی میں اضافہ ہوگیا، بارش سے ماحول اور سبزہ نکھر گیا ہے۔

شاہد آفریدی

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کو ایم سی سی نے لائف ٹائم ممبر شپ کے اعزاز سے نواز دیا۔میلبورن کرکٹ کلب کی جانب سے قومی ٹیم کے سابق اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی کو کرکٹ میں بے پناہ خدمات پر تاحیات ممبرشپ دے دی۔قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کو ایم سی سی نے لائف ٹائم ممبر شپ کے اعزاز سے نواز دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے اس اعزاز پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ’’میرے لیے یہ بہت بڑے اعزاز کی بات ہے کہ دنیائے کرکٹ کے سب سے بڑے کلب نے مجھے عزت بخشی، میں اس اعزاز پر ایم سی سی کا مشکور ہوں جب کہ کرکٹ کو آن دی فیلڈ اور آف دی فیلڈ پروموٹ اور سپورٹ کرنے کی اپنی کوششیں جاری رکھوں گا۔اس سے قبل میلبورن کرکٹ کلب کی جانب سے قومی ٹیم کے 22 کھلاڑیوں کو ممبرشپ دی جاچکی ہے جن میں عمران خان، وسیم اکرم، وقار یونس، جاوید میانداد، رمیزراجہ اور مصباح الحق سمیت دیگر کھلاڑی شامل ہیں

SAUDI RAMZAN TRAVIH

سعودی عرب میں رمضان کے آخری عشرے کے لیے جاری ایس او پیز میں ہدایت کی گئی ہے کہ تمام مساجد میں تراویح اور قیام اللیل کو عشا کے ساتھ نصف گھنٹے میں ادا کی جائے۔العربیہ نیوز کے مطابق سعودی عرب کے وزیر برائے مذہبی امور الشیخ ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ نے ملک بھر کی تمام مساجد کے آئمہ کو ہدایت کی ہے کہ کورونا وبا کے پیش نظر نماز تراویح اور قیام اللیل کی نمازوں کو عشا کی نماز کے ساتھ ہی ادا کریں اور قیام اللیل 30 منٹ سے زیادہ کی نہیں ہونی چاہیئے۔سعودی وزارت مذہبی امور کی جانب سے مساجد کے آئمہ کے لیے ایک ہدایت نامہ بھی جاری کیا گیا ہے جس میں رات کی عبادت کو مختصر کرنے کے فیصلے پر عمل درآمد کرانے کو کہا گیا ہے اور شہریوں سے بھی استدعا کی گئی ہے کہ وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ماہ صیام کے بقیہ دنوں میں مساجد میں اجتماعی عبادات کو مختصر رکھیں۔واضح رہے کہ خانہ کعبہ میں پہلے ہی اعتکاف کی اجازت نہیں دی گئی ہے جب کہ اجتماعی سحر و افطار پر بھی پابندی ہے۔ مسجد الحرام کو روزانہ 10 مرتبہ جراثیم کش ادویات اور پانی سے دھونے کا انتظام کیا گیا ہے۔

پی پی 84 زمینی انتخاب

پی پی 84خوشاب میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے ، مسلم لیگ ن کے محمد معظم ، پی ٹی آئی کے علی حسین اور پیپلزپارٹی کے غلام حبیب میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔پی پی 84خوشاب ضمنی الیکشن کےلیے پولنگ کے وقت کا آغاز ہوگیا ہے جو بغیر کسی وقفے سے شام تک جاری رہے گی، پی پی 84 میں مسلم لیگ ن کے محمد معظم ، پی ٹی آئی کے علی حسین اور پیپلزپارٹی کے غلام حبیب میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔انتخاب کےموقع پرسیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ، حلقےمیں292687 ووٹرزحق رائےدہی استعمال کریں گے، مقابلے میں ن لیگ کےملک معظم شیخ، پی ٹی آئی کےسرادار علی حسین سمیت 8امیدواد مدمقابل ہیں۔الیکشن کمشنر پنجاب غلام اسرارخان نے پی پی 84 خوشاب کی عوام سے خاص اپیل کی ہے کہ ووٹر بلاخوف وخطر پولنگ اسٹیشنزمیں ووٹ ڈالنے آئے، سیکیورٹی کےفول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔غلام اسرارخان کا کہنا تھا کہ ووٹرکورونا سے تحفظ کیلئےایس اوپیزکی مکمل پابندی کریں جبکہ پولنگ عملہ فرائض غیر جانبداری اورذمہ داری سے سرانجام دے۔الیکشن کمشنر پنجاب نے مزید کہا کہ امیدواران اپنے پولنگ ایجنٹس کی تربیت کریں، پریزائیڈنگ افسر کا تصدیق شدہ فارم45 لیے بغیرپولنگ اسٹیشن نہ چھوڑیں، پریزائیڈنگ افسران کو بھی فارم 45 سے متعلق خاص ہدایات دی ہیں ،پریزائیڈنگ افسران ہر پولنگ ایجنٹ کوفارم45 کی مصدقہ کاپی مہیا کریں گے۔خیال رہے خوشاب کی نشست ن لیگ کے ملک محمدوارث کلو کے انتقال پر خالی ہوئی تھی

NCOC نامعلوم

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے اعلان کیا ہے کہ 8 سے 16 مئی تمام تجارتی ‏سرگرمیاں بند رہیں گی اور سیاحت پر مکمل پابندی ہوگی۔وفاقی وزیر اسدعمر اور لیفٹیننٹ جنرل محمودالزمان کی زیرصدارت این سی او ‏سی کا اجلاس ہوا جس میں معاون خصوصی ڈاکٹرفیصل سلطان سمیت متعلقہ وفاقی و صوبائی ‏حکام نے شرکت کی۔این سی اوسی نے وفاقی و صوبائی اور ضلعی سطح پر مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دینےکا فیصلہ کیا ‏ہے۔ مانیٹرنگ ٹیمیں وفاقی، صوبائی، ضلعی سطح پرایس اوپیزپرعمل درآمدیقینی بنائیں گی۔ ‏مانیٹرنگ ٹیمیں 8 سے16 مئی تک ایس اوپیز پرعمل درآمدیقینی بنانے کی ذمہ دار ہوں گی۔ ‏این سی او سی کا کہنا ہے کہ 8 سے 16 مئی تمام تجارتی سرگرمیاں بند رہیں گی اور سیاحت پر ‏مکمل پابندی ہوگی، پکنک اسپاٹس، ٹوریسٹ ریزورٹس، شاپنگ مالز، ہوٹلز، ریسٹورنٹس بندہوں گے ‏تفریحی مقامات کےاطراف ہوٹلز اورریسٹورنٹس بندرہیں گے، سیاحتی مقامات پر جانے والے راستے ‏مکمل بندرکھےجائیں گے جب کہ شمالی علاقہ جات، سی ویو، ساحلی علاقے بند رہیں گے۔این سی او سی کے مطابق کھانےپینےکی دکانیں، گروسری، پمپس، بیکری اور میڈیکل اسٹورز کھلے ‏رہیں گے، 8 سے16 مئی کےدوران آزادکشمیر، گلگت بلتستان کے لوگ آبائی علاقےجاسکیں گے

مشال مالیک

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے خبر دار کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں دن بدن کورونا کی صورتحال بگڑتی جارہی ہے اور اس کے باوجود 250 وینٹی لیٹر بھارت منتقل کردیے گئے ہیں۔• مشعال ملک نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں 2 لاکھ سے زائد کورونا کیسز ہیں لیکن طبی سہولیات موجود نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں دن بدن کورونا کی صورتحال بگڑرہی ہے اور مقبوضہ کشمیر میں قیدکشمیریوں کو تہاڑجیل منتقل کیاجارہا ہے، جیل میں تیزی سے کورونا پھیل رہا ہے اور جیل میں ویکسین سمیت ٹیسٹ کی سہولت بھی نہیں دی جارہی ہے۔مشعال ملک نے اپنے ویڈیو پیغام میں عالمی برادری سے مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی صورتحال پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ایل پی جی قیمت

او جی ڈی سی ایل نے اوگرا کی مقرر کردہ پیداواری قیمت سے مزید 27 روپے فی کلو کمی کا اعلان کردیا۔ چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن نے بتایا کہ سرکاری پیداواری ادارہ او جی ڈی سی ایل نے اوگرا کی مقرر کردہ پیداواری قیمت 74,223.47روپے کو کم کر کے 47,000 مقرر کردی۔حکومت کی جانب سے عوام کے لئے رمضان المبارک اور عید کا تحفہ سامنے آیا ہے، چیئرمین ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن پاکستان کے مطابق صرف 2 دن میں پاکستانی ایل پی جی پروڈیوسر او جی ڈی سی ایل نے اوگرا کی مقرر کردہ پیداواری قیمت سے مزید 27 روپے فی کلوکمی کا اعلان کر دیا۔چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن نے بتایا کہ سرکاری پیداواری ادارہ او جی ڈی سی ایل نے اوگرا کی مقرر کردہ پیداواری قیمت 74,223.47روپے کو کم کر کے 47,000 مقرر کردی، اوگرا نے گھریلو سیلنڈر کی قیمت 1,572روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت 6,050 روپے مقرر کی تھی، ایل پی جی اوگرا کی مقرر کردہ قیمت سے گھریلو سیلنڈر 300 روپے اور کمرشل سیلنڈر 1250روپے سستا ہو گیا ہے۔ایل پی جی پیداواری قیمت میں 27 روپے فی کلو کمی کے بعد اب مارکیٹ میں قیمت 110 روپے فی کلو، گھریلو سیلنڈر 1270روپے اور کمرشل سیلنڈر 4794 روپے میں دستیاب ہے، اور پاکستان کے بڑے شہروں لاہور، کراچی، اسلام آباد، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور ملتان میں 100روپے فی کلو پر آگئی ہے، جب کہ پہاڑی علاقے (گلگت بلتستان، باغ، آزاد کشمیر وغیرہ) میں 115روپے فی کلو پر آگئی ہے۔

انتخابی کمیٹی NA249

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لیے مسلم لیگ (ن) کی درخواست منظور کرلی۔ (ن) لیگ کے وکیل نے الیکشن کمیشن سے این اے 249 میں بے ضابطگیوں پرتحقیقات کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ 180 پولنگ اسٹیشنز میں پولنگ کے بعد جو کارروائی ہوئی وہ قانون کے مطابق نہیں تھی چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے این اے 249 میں دوبارہ ووٹوں کی گنتی کے لیے (ن) لیگ کے مفتاح اسماعیل کی درخواست پر سماعت کی۔ فریقین کے دلائل سننے کے بعد این اے 249 کراچی میں دوبارہ گنتی کی درخواست منظور کرلی گئی۔ الیکشن کمیشن نے اہنے حکم میں کہا کہ این اے 249 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی 6 مئی کو صبح 9 بجے ہوگی۔ دوران سماعت مفتاح اسماعیل کے وکیل سلمان اکرم راجا نے موقف اختیار کیا کہ بڑی تعداد میں پریزائیڈنگ افسران کی جانب سے فارم 45 پر دستخط نہیں کیے گئے، 167 پولنگ اسٹیشنز کے فارم 45 پر دستخط موجود نہیں تھے، ہمارے پولنگ ایجنٹس کو فارم 46 بھی جاری نہیں کیے گئے، پریذائیڈنگ افسران دستخط شدہ فارم 45 اور 46 پولنگ ایجنٹس کوفراہم کرنے کے پابند ہیں، تصدیق شدہ فارم 45 اور 46 نہ ہونے سے پورا الیکشن مشکوک ہوگیا۔(ن) لیگ کے وکیل نے الیکشن کمیشن سے این اے 249 میں بے ضابطگیوں پرتحقیقات کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ 180 پولنگ اسٹیشنز میں پولنگ کے بعد جو کارروائی ہوئی وہ قانون کے مطابق نہیں تھی، حلقے میں ووٹوں کی صرف دوبارہ گنتی کافی نہیں الیکشن کمیشن کو مداخلت کرنا ہوگی، الیکشن کمیشن کے پاس آرٹیکل 218 کے تحت وسیع اختیارات ہیں، درخواست سے آگے بڑھ کر حلقے میں دوبارہ پولنگ کی استدعا کررہا ہوں، این اے 249 ضمنی انتخاب میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی ہمارا پہلا مطالبہ ہے، اگر مطمئن نہ ہوئے تو ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے آگے بھی مطالبہ کر سکتے ہیں، دوبارہ انتخابات کیلئے باضابطہ درخواست بھی دائر کروں گا۔
ممبر پنجاب الطاف قریشی نے ریمارکس دیئے کہ آپ کی درخواست دوبارہ گنتی کی تھی، دوبارہ پولنگ کی درخواست آئے گی تب دیکھیں گے۔(ن) لیگ کے وکیل کے دلائل مکمل ہونے کے بعد پیپلز پارٹی کے لطیف کھوسہ نے اپنے دلائل دیئے، انہوں نے کہا کہ پولنگ کے دوران (ن) لیگ نے کسی فورم پر کوئی شکایت نہیں کی، صرف یہ کہنا کافی نہیں کہ بے ضابطگیاں ہوئی ہیں، نشاندہی کرنا ہوتی ہے کہ کہاں کیا بے ضابطگی ہوئی ہے، ریٹرننگ افسر دوبارہ گنتی کی درخواست منظورکرنے کا پابند نہیں۔

کورونا وائرس

کوروناوبا کے باعث آج 119 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 18 ہزار 429 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 841,636 ہوگئی ہے۔ مثبت کیسز کی شرح 9.17 فیصد ہےنیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 37 ہزار 587 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 11,965,682 ہوگئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 4 ہزار 113 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 841,636 ہوگئی ہے۔ مثبت کیسز کی شرح 9.17 فیصد ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 2 لاکھ87 ہزار 643 ، پنجاب میں 3 لاکھ 10 ہزار 616، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 21 ہزار 099، اسلام آباد میں 76 ہزار 696، بلوچستان میں 22 ہزار 776 ، آزاد کشمیر میں 17 ہزار 465 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 341 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد84 ہزار 480 ہے۔ جب کہ 5 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 119 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 18 ہزار 429 ہوگئی ہے۔این سی او سی کے مطابق کورونا سے ایک دن میں 5 ہزار 665 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 738,727 ہوگئی ہے۔

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کا وفاق کا طریقہ بالکل عقل سے باہر ہے۔ کراچی کے حلقہ این اے 249 میں الیکشن خوش اسلوبی سے ہوا، اور حلقے میں دھاندلی کی کوئی شکایت نہیں تھی، اب حلقوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی ہو گی، جب کہ دوبارہ گنتی کو ریٹرننگ آفیسر نے مسترد کردیا تھا احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی کے حلقہ این اے 249 میں الیکشن خوش اسلوبی سے ہوا، اور حلقے میں دھاندلی کی کوئی شکایت نہیں تھی، اب حلقوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی ہو گی، جب کہ دوبارہ گنتی کو ریٹرننگ آفیسر نے مسترد کردیا تھا، الیکشن کمیشن کی طرف سے دوبارہ گنتی کرانے کے فیصلے پر حیرت ہوئی تاہم ہم نے الیکشن کمیشن کا دوبارہ گنتی کا فیصلہ تسلیم کیا ہے۔مراد علی شاہ نے کہا کہ الیکٹرونک مشین کی باتیں پہلے بھی ہوتی رہی ہیں، 2017 میں بھی الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی بات کی گئی تھی، سیاسی بیانات سے آگے نہیں جائیں گے تو ترقی نہیں کریں گے۔ وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ سنا تھا کہ پروازوں میں محدود سیٹس رکھی جائیں گی لیکن ایسا نہیں ہوا، ہم نے سندھ میں سرکاری دفاتر میں 20فیصد حاضری رکھی ہے ، سندھ اسمبلی میں25 فیصد سے زیادہ لوگوں کی اجازت نہیں، انٹرسٹی ٹرانسپورٹ بندکرنےکی تجویزدی تھی، اپریل میں بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند کر دینی چاہیے تھی، ہم تاخیر کر چکے ہیں، میں تو اگست 2018 سے ہی گھبرا چکا ہوں۔مراد علی شاہ نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کا وفاق کا طریقہ بالکل عقل سے باہر ہے۔ ایک بڑی ناکامی ہوئی ہے کہ ہم ویکسی نیشن وقت پر نہیں منگوا سکے، ہم پسماندہ ممالک سے بھی ویکسی نیشن منگوانے میں پیچھے ہیں۔ ایک وزیر نے ایس او پیز پر عمل ناپنے کیلئے میٹر بھی نکال لیا ہے، بٹن دباتے ہیں اور ایس او پیز کا معلوم ہوجاتا ہے کتنی فالو ہوئیں، اخباری بیان دینے اورنئے نئے میٹرایجاد کرنے سے کوویڈ کو منیج نہیں کرسکتے، ایک وزیر چاند دیکھتےاور وینٹی لیٹرکا بھی بتاتے تھے جو ان کا کام ہی نہیں، ہمیں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنا ہے، وزیراعظم کہتے ہیں ماسک نہیں پہنا تو صورتحال بھارت جیسی ہو جائے گی، چھوٹے کمرے میں 50 افراد کھڑے ہیں تو یہ کورونا روکنے کا طریقہ نہیں، آپ روز کراچی سے 50 لوگ بلالیتے ہیں۔