شیریئر منور

اداکار شہریارمنور نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر معافی مانگ لی۔ اداکار شہریار منور نے اداکارہ ثروت گیلانی کے گھر میں ایک تقریب میں شرکت کی جس میں وہ بغیر ماسک کے دکھائی دیئے، اداکار کے اس رویے پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید تنقید کی ملک میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے جس پر قابو پانے کے لیے حکومت، شوبز، اسپورٹس اور دیگر حلقوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات عوام سے بار بار ماسک پہنے اور کورونا ایس او پیز پر عمل کرنے کی درخواست کررہی ہیں تاہم اداکار شہریار منور کو ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر سوشل میڈیا صارفین نے آڑے ہاتھوں لے لیا جس پر انہوں نے معافی بھی مانگی۔
چند روز قبل اداکار شہریار منور نے اداکارہ ثروت گیلانی کے گھر میں ایک تقریب میں شرکت کی جس میں وہ بغیر ماسک کے دکھائی دیئے، اداکار کے اس رویے پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید تنقید کی جس پر شہریار منور نے ٹوئٹر پر معافی مانگتے ہوئے کہا کہ میں سالگرہ کی تقریب میں گیا تھا اور امید نہیں تھی کہ اتنے لوگ وہاں موجود ہوں گے لہذا میں صرف 5 منٹ میں واپس آگیا لیکن تصویر لینے کے لیے ماسک اتارا جس پر معافی چاہتا ہوں۔

سارس 2 وائرس صحت کو بچاتا ہے

سارس کوو ٹو (المعروف کورونا) وائرس کو بلند درجہ حرارت والے ماحول میں ایک سیکنڈ سے بھی کم وقفے کے لیے رکھا جائے تو اس سے وائرس تیزی سے تلف ہونے لگتا ہے۔کورونا وائرس کو مختلف درجہ حرارت پر رکھ کر اس کے اثرات دیکھے گئے ہیں۔ لیکن بلند درجہ حرارت ایک سے بیس منٹ تک نوٹ کیا گیا جو عملی طور پر ممکن نہیں ، کیونکہ یہ عمل مہنگا اور مشکل ہوسکتا ہے۔
اب ٹیکساس اے اینڈ ایم یونیورسٹی کے شعبہ برقیات وکمپیوٹر کے پروفیسر ایرم ہان نے ثابت کیا ہے کہ ایک سیکنڈ سے بھی کم وقفے کا بلند درجہ حرارت کورونا وائرس کو مکمل طور پر ناکارہ بناسکتا ہے۔ اس طرح ہوا میں پرواز کرنے والے کورونا وائرس کو آسانی سے ختم کیا جاسکتا ہے۔پروفیسر ایرم نے فولادی نلکی بنائی اور اس میں کورونا وائرس سے بھرپور مائع بھرا اور اسے فوری طور بہت گرم کیا اور پھر فوراً ہی ٹھنڈا کردیا۔ وائرس کو بہت تھوڑے وقفے کے لیے گرم کیا گیا تھا۔ اس طرح ایک سیکنڈ سے بھی کم دورانیہ کا درجہ حرارت وائرس کو تباہ کرسکتا ہے۔ اب انہوں نے دو ماہ تک کئے گئے نتائج سائنسی برادری کے سامنے پیش کردیئے ہیں۔
اس طرح 161 فیرن ہائیٹ یا 72 درجے سینٹی گریڈ پر محلول کو نصف سیکنڈ تک گرم کیا جائے تو مائع میں وائرس کی تعداد ایک لاکھ گنا تک کم ہوجاتی ہے اور وائرس کا پھیلاؤ رک سکتا ہے۔ پروفیسر ایرم کے مطابق یہ ایک بہت اہم دریافت ہے کیونکہ مختصر دورانئے کی حرارت پیدا کرنا قدرے آسان ہوسکتا ہے۔اس طرح نصف سیکنڈ کی دوبارہ حرارت مزید مفید ثابت ہوسکتی ہے۔ یہ طریقہ ایئرکنڈیشننگ نظاموں اور ہسپتالوں کے وینٹی لیٹر وغیرہ کے لئے بہت مفید ثابت ہوسکتا ہے۔ لیکن عین اسی گرمی سے انفلوئنزا سمیت دیگر وائرسوں کو بھی برباد کرسکتا ہے۔ جو اگرچہ کم خطرناک ہے لیکن دنیا کےلیے ایک مشکل بنا ہوا ہے۔
اگلے مرحلے میں اسی درجہ حرارت کو ملی سیکنڈ پر لاکر اس کی افادیت نوٹ کی جائے گی۔ تاہم ابتدائی نتائج نہایت حوصلہ افزا ہیں۔

مریم نوز

نائب صدر (ن) لیگ مریم نواز کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کو کراچی میں متنازع الیکشن کے نتائج کو روکنا ہوگا کیوں کہ یہاں الیکشن چوری ہوا ہے۔پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کراچی ضمنی انتخابات کے حوالے سے ردعمل میں کہا کہ مسلم لیگ ن ہار تب تسلیم کرے گی جب اس کو ہرایا تو جائے، شیر کا شکار کرنا آسان نہیں رہا، شیر کو ہرانے کے لیے جو ہتھکنڈے آپ نے آزمائے، ان کی داستان بھی سامنے آنے والی ہے، انتظار فرمائیے اور یاد رکھیے! مسلم لیگ ن اپنا اور NA 249 کے عوام کا حق واپس لے کے رہے گی۔مریم نواز نے کہا کہ الیکشن میں شکست اگر عوام کے فیصلے کی وجہ سے ہوگی تو سرِ تسلیم خم ہوگا، مگر بیلٹ چوری اور دھاندلی سے ہونے والا ہر فیصلے کا آخر تک مقابلہ کیا جائے گا، اس بارے میں کوئی غلط فہمی میں نہ رہنا۔
قبل ازیں نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے کراچی کے حلقہ این اے 249 میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے نتائج کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ووٹر ٹرن آوٹ بمشکل 15-18 فیصد اور گنتی کا عمل ساڑھے آٹھ گزرنے کے بعد بھی جاری رہا، یہاں بھی دھند چھا گئی تھی یا عملہ اتنی تاخیر سے پہنچا، ہمیں بے وقوف سمجھ رکھا ہے کیا۔

شہاب

انسانی تاریخ میں شاید پہلی بار کسی شہابِ ثاقب کے زمین پر گرنے سے قبل اس کے راستے کو دیکھا گیا ہے جس نے زمین پر گرنے سے قبل لگ بھگ سوا دو کروڑ میل کا سفر طے کیا ہے۔یہ سفر کیسے طے کیا جانتے ہیں اس رپورٹ میں اس کا نام 2018ء ایل اے رکھا گیا ہے جو 2 جون 2018ء کو زمین پر گرنے سے قبل کئی ٹکڑوں میں تقسیم ہوگیا اور اس کا ایک حصہ بوٹسوانا میں واقع کالاہاری کے جنگلات سے ملا ہے۔ خیال ہے کہ ایک بڑے پتھر کی مانند یہ شہابیہ پانچ فٹ جسامت رکھتا تھا۔
12566 پونڈ وزنی یہ پتھر آخری وقت تک 37 ہزار میل فی گھنٹہ کی رفتار سے محوِ سفر تھا۔ زمین سے 27 کلومیٹر کی فضا میں شہابیہ بھڑک اٹھا اور پورے چاند سے بھی 20 ہزار گنا روشن تھا۔اس پر آسٹریلیئن نیشنل یونیورسٹی ریسرچ اسکول آف ایسٹرو نامی اینڈ ایسٹرو فزکس سے وابستہ کرسچیان وولف نے تحقیق کی ہے۔انہوں نے اس کا مفصل احوال گزشتہ ہفتے شائع ہوا ہے۔دو جون 2018ء کو اس کی راہ دیکھی گئی اور زمین سے تصادم کی پیشگوئی کی گئی اور وہ فوراً ہی بوٹسوانا کی زمین سے جاٹکرایا۔ جامعہ ایریزونا میں کیٹیلینا اسکائے سروے کی رصدگاہ سے اس پر نظر رکھی گئی تھی۔ یہ مرکز زمین پر ٹکرانے والے چھوٹے پتھر اور بڑی چٹانوں کا ڈیٹا بناتا ہے۔پہلا شہابیہ 2008ء ٹی سی تھری تھا جسے دس برس قبل ہی بھانپ لیا گیا تھا۔جیسے ہی یہ واقعہ ہوا، کالاہاری جنگلات کے عملے نے اس کی تلاش میں مدد دی لیکن بہت تلاش کے باوجود اس کا صرف سوا انچ کا ٹکڑا ہی مل سکا جس کا وزن 18 گرام ہے۔ اسے شہابی پتھر کو حکومتِ بوٹسوانہ نے ایک قومی خزانے کا درجہ دیا ہے تاہم اس کے بعد بھی شہابیے کے مزید 23 ٹکڑے تلاش کرلیے گئے۔ماہرین کے مطابق یہ نظامِ شمسی کے دوسرے بڑے شہابیے ویسٹا سے ٹوٹ کر الگ ہوا ہے۔ ویسٹا مریخ سے سیارہ مشتری کے درمیان فلکیاتی پٹی میں پایا جاتا ہے۔ اس شہابی پتھر میں زرقون کے ذرات بھی ہیں اور خیال ہے کہ یہ ساڑھے چار ارب سال قدیم ہے۔ اس پر تحقیق سے نظامِ شمسی کے کئی رازوں کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔

ورلڈ کورونا

کروناکے اژدھانے ایک دن میں مزید چودہ ہزار سےزائد جانیں نگل لیں،، سعودی عرب نے عید پرلاک ڈاؤن نہ لگانے کااعلان کردیا،، عالمی ادارہ صحت نے موڈرناویکسین کی اجازت دے دی کروناکااژدھا انسانوں کونگلنے لگا دنیابھرمیں کرونامتاثرین کی تعدادپندرہ کروڑ بیس لاکھ سے تجاوز ہوگئی،، ہلاکتیں بتیس لاکھ کےقریب پہنچ گئیں امریکامیں مزید784افرادہلاک،برازیل میں اٹھائیس سو سترافرادجان کی بازی ہارگئے،، فرانس میں بھی 276افرادزندگی ہارگئے ،، سعودی عرب کروناکیسز میں کمی سے حکومت نے اچھی خبردے دی،،حکومتی اعلان کے مطابق رمضان کے آخری عشرے اورعید پر لاک ڈاؤن نہیں لگےگا عالمی ادارہ صحت نےایمرجنسی کی صورت میں ”موڈرناویکسین” لگانے کی اجازت دے دی کروناکے اژدھے نے ایک دن میں مزید چودہ ہزار سےزائد جانیں نگل لیں سعودی عرب نے عید پرلاک ڈاؤن نہ لگانے کااعلان کردیا

لاک ڈاؤن ان لاہور

کورونا وائرس کی بے قابو ہوتی صورت حال کے پیش نظر پابندیاں مزید سخت کردی گئیں۔ ہفتہ اور اتوار کو لاہور شہر میں مکمل لاک ڈاؤن ہو گا۔ دو روز میں تمام قسم کے کاروبار اور مارکیٹیں مکمل بند رہیں گی ہفتہ اور اتوار کو لاہور شہر میں مکمل لاک ڈاؤن ہو گا۔ کمشنر لاہور ڈویژن کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا کہ ان دو روز میں تمام قسم کے کاروبار اور مارکیٹیں مکمل بند رہیں گی، صرف میڈیکل اسٹور، پٹرول پمپ، ویکسی نیشن سنٹرز، دودھ دہی، گوشت اور سبزی کی دوکانیں کھلی رہیں گی، لہذا شہریوں سے گزارش ہے کہ آج ہی اشیاء ضروریہ کی خریداری کرلیں، ہفتہ اور اتوار کو بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر بھی مکمل پابندی ہوگی۔کمشنر لاہور نے کہا کہ کورونا وائرس سے روزانہ ریکارڈ تعداد میں قیمتی جانیں ضائع ہو رہی ہیں، اس لیے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روک کر قیمتی جانیں بچانے کے لیے مشکل فیصلے کرنا لازم ہے، عوام مشکل کی اس گھڑی میں سخت فیصلوں کو کامیاب بنانے میں ہمارا ساتھ دیں، یہ مشکل اور کڑا امتحان ہے، کورونا کے خلاف احتیاطی تدابیر اپنائیں، اپنی اور اپنے پیاروں کی زندگیاں محفوظ بنائیں۔

مزدورں کادن

ملک بھر میں آج (یکم مئی ) یوم مزدور منایا جا رہا ہے اور ملک بھر میں عام تعطیل ہے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہم مزدوروں اور محنت کشوں کی جدو جہد کو سلام پیش کرتے ہیں دنیا بھر کی طرح ملک بھر میں بھی شکاگو میں مزدوروں کی شاندار جہدوجہد اور قربانیوں کو خراج تحسین پیشن کرنے کیلیے آج (یکم مئی ) یوم مزدور منایا جا رہا ہے اور ملک بھر میں عام تعطیل ہے۔ دن کی مناسبت سے لاہور سمیت ملک بھر میں حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد کرتے ہوئے سیمینار منعقد ہورہے ہیں۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہم مزدوروں اور محنت کشوں کی جدو جہد کو سلام پیش کرتے ہیں، حکومت خصوصی طور پر مزدور کی فلاح و بہبود اور تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

کرغزستان تاجکستان کلاس

کرغیزستان اور تاجکستان میں سرحد پر شدید جھڑپوں میں اکتیس افراد ہلاک، جھڑپیں سرحد کے قریب ایک ڈیم منصوبے کی وجہ سے شروع ہوئیں جنہوں نے شدت اختیار کرلی، فائرنگ اور گولہ باری سے سرحدی چیک پوسٹ کے ساتھ ساتھ بیس گھر، اسکول، متعدد دکانیں تباہ ہو گئیں،ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور ہوگئے پانی کے ذخیرے کا تنازعہ اکتیس جانیں لے گیا کرغیزستان اور تاجکستان کے درمیان ڈیم کے تنازعے پر مقامی شہریوں میں تصادم ہوا جس کے بعد دونوں ملکوں کی فوجیں بھی آمنے سامنے آ گئیں، فائرنگ اور گولہ باری سے دونوں طرف جانی نقصان ہوا ہے،کرغیزستان کی وزارت ہنگامی صورتحال نے بیان میں بتایا تاجک فورسز کی گولہ باری کے باعث ایک چیک پوسٹ، بیس گھر، آٹھ دکانیں اور ایک کسینو تباہ ہوا ہے، متعدد افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ دس ہزار سے زائد شہری نقل مکان پر مجبور ہوئے ہیں ڈیم منصوبے کے تنازعے پر خونریز جھڑپوں کے بعد کرغیز اور تاجک صدور کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، سیز فائر پر اتفاق کرلیا، کرغیز صدر نے بیان میں کہا معاملات کو رواں ماہ مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے گاکرغیزستان اور تاجکستان میں سرحد پر شدید جھڑپوں میں اکتیس افراد ہلاک خونریز جھڑپوں کے بعد کرغیز اور تاجک صدور کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

K الیکٹرک

بجلی کے فی یونٹ نرخ میں ڈیڑھ روپے اضافے کو روکنے کیلیے سی پیک توانائی منصوبوں کے 3ارب ڈالر چینی قرضے کو ری شیڈول کیا جائے گا۔پاکستان نے 12چینی آئی پی پیز کو 3سال میں 3ارب ڈالر ادا کرنے ہیں،حکومت پاکستان چین سے مذکورہ ادائیگی کو 10 سے 12 سال کیلئے ری شیڈول کرنے کی درخواست کرے گی،جس سے بجلی کے فی یونٹ نرخوں میں ڈیڑھ روپے کا اضافہ نہیں کرنا پڑے گا۔اس تجویز کو پاکستان میں چین کے سفیر کے سامنے رکھا جا چکا ہے، اب اس کو دونوں ممالک کے اعلیٰ سطح حکام زیر غورلائیں گے۔تابش گوہر کا کہنا تھا کہ ہم اپنے دوست ملک چین کو پریشان نہیں کرنا چاہتے تاہم امر واقعہ یہ ہے کہ آئی پی پیز کے نصف ادائیگی چینی پاور پراجیکٹس سے متعلقہ ہے۔حکومت پاکستان نے محمد علی انکوائری رپورٹ کی روشنی میں چین کے ساتھ آئی پی پیز معاہدوں پر ازسرنو مذاکرات کرنے کی کوشش کی تھی تاہم چین نے بند کمروں کے اجلاسوں میں ان معاہدوں کو دوبارہ طے کرنے سے انکار کر دیا تھا۔پاکستان کو جن پاور پراجیکٹس کی قرض ادائیگی کرنی ہے ان میں کوہالہ ہائیڈروپاور پراجیکٹ،کروٹ ہائیڈروپاور پراجیکٹ،سکی کناری پاور پراجیکٹ،پورٹ قاسم پاور پراجیکٹ،ساہیوال پاور پلانٹ،حبکو پاور پلانٹ ،اینگروپاور جنریشن پراجیکٹ شامل ہے۔

معلومات کی اطلاع

ادارہ شماریات پاکستان نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق 29 اپریل 2021ء کواختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران مہنگائی کی شرح16.90 فیصدجبکہ گزشتہ ہفتہ کے مقابلہ میں یہ شرح 0.05فیصدبڑھ گئی ہے، 30 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا ، 12 اشیاءکی قیمتوں میں اضافہ ، 9 میں کمی ہوئی۔ملک کے 17بڑے شہروں سے 51 اشیاء کی قیمتوں کا تقابلی جائزہ لیاگیا جس میں 12 اشیاءکی قیمتوں میں اضافہ اور 9اشیاء کی قیمتوں میں کمی جبکہ 30 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے ۔
اس ہفتہ کے دوران ملک میں کیلا،آلو ،آٹا،صابن،چینی، مٹن،دال چنا،بیف پلیٹ، چاول باسمتی(ٹوٹا)، دال مسور، گڑکی قیمتوں میں اضافہ جبکہ ٹماٹر،پیاز،دال مونگ،دال ماش،چکن،لہسن،خوردنی تیل ، انڈہ(فارمی) ،ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں کمی اورچاول اری6/9 ،بیف ،خشک دودھ،تازہ دودھ،دہی، ھائی سپیڈ ڈیزل،پیٹرول، ٹیلیفون کالز،واشنگ سوپ، ویجیٹیبل گھی ،کوکنگ آئل،گھی (کھلا)،چائےکا کپ ، دال پلیٹ،آگ جلانے والی لکڑی،الیکٹرک چارجز،چاول باسمتی(ٹوٹا)، ماچس،جارجٹ، موٹالٹھا، ڈبل روٹی، چائے،انرجی سیور، سگریٹ، لان(کپڑا)،نمک، سرخ مرچ(پسی ہوئی)، گندم، مٹی کا تیل ،سینڈل،چپل،گیس چارجز کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔