یووم ای بارڈر

غزوہ بدر، معرکہ حق و باطل،، بہادری اورعشق و سرمستی کی عظیم داستان،، جب 313مسلمانوں نے رسول اللہ کی قیادت میں خود سے تین گنا بڑے لشکرکی تمام ترمادی اورمعنوی طاقت کے غرور کوخاک میں ملا دیا۔ اورتاریخ کے صفحات پربہادری اورشجاعت کے انمٹ نقوش چھوڑے. دیکھیے یہ رپورٹ سنہ 2 ہجری17رمضان المبارک تاریخ اسلام کا وہ عظیم الشان یادگاردن،جب اسلام اور کفر کے درمیان پہلی فیصلہ کن جنگ لڑی گئی،جس میں اللہ کے مٹھی بھر نام لیواؤں کو وہ ابدی طاقت اوررشکِ زمانہ غلبہ نصیب ہوا جس پر آج تک مسلمان فخر کا اظہارکرتے ہیں
13سال تک کفار مکہ نےمسلمانوں پرظلم وستم کے پہاڑ توڑے۔ ان کا خیال تھا کہ مُٹھی بھر یہ سر پھرے بھلا ان کی جنگی طاقت کے سامنے کیسے ٹھہر سکتے ہیںاللہ کی خاص فتح ونصرت سے313 مسلمانوں نے اپنے سے تین گنا بڑے لاؤ و لشکر کو اس کی تمام ترمادی اور معنوی طاقت کے ساتھ خاک چاٹنے پرمجبور کردیا۔مقام بدرپرتین سوتیرا صحابہ کرام کا مقابلہ اسلحےسے لیس ایک ہزار کفار مکہ سے ہوا،مگر اسلامی لشکر اپنے سالار اعظم حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر جان چھڑکنے کو تیار تھا
غزوہ بدر کی یاد آج بھی مسلمانوں کے ایمان کو بھی تازہ کر دیتی ہے

شاہین شاہ آفریدی

شاہین شاہ آفریدی نے وسیم اکرم کے برابر16 ٹیسٹ میں 50شکارمکمل کر لیے۔ ہرارے ٹیسٹ میں انھوں نے ٹینڈائی چسورو کو آؤٹ کرکے یہ سنگ میل عبور کرلیا گزشتہ روز ہرارے ٹیسٹ میں انھوں نے ٹینڈائی چسورو کو آؤٹ کرکے یہ سنگ میل عبور کرلیا،وکٹوں کی ففٹی مکمل ہونے کے وقت شاہین شاہ آفریدی کی طرح وسیم اکرم کی عمر بھی 21سال تھی۔
یاد رہے کہ تیز ترین 50وکٹوں کا پاکستانی ریکارڈ یاسر شاہ کے نام ہے،لیگ اسپنر نے صرف 9ویں ٹیسٹ میں یہ ہدف عبور کرلیا تھا، عالمی ریکارڈ ہولڈر آسٹریلوی بولرچارلس ٹرنرنے صرف 6ٹیسٹ میں ہی 50وکٹیں مکمل کرلی تھیں

موسم

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ، شہر میں جنوب مغرب سے ہلکی رفتار سے چل رہی ہواؤں میں نمی کا تناسب 57 فیصد ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں آج کم سے کم درجہ حرارت 27ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
شہر میں جنوب مغرب سے ہلکی رفتار سے چل رہی ہواؤں میں نمی کا تناسب 57 فیصد ہے۔

بارش میکا

مکہ مکرمہ میں ایک مرتبہ پھر موسلادھار بارش نے جل تھل ایک کر دیا ۔عمرہ زائرین سمیت مسجد الحرام آنے والے نمازیوں کے چہرے خوشی سے مزید کھل اُٹھے مکہ مکرمہ کے گردو نواح سمیت مسجد الحرام میں بادل آج جم کر برسے ۔
بیت اللہ شریف کی چھت پر برسنے والی بارش اور میزاب رحمت سے گرتی بوندوں کے روح پرور مناظر دیکھنے کو ملے ۔
عمرہ زائرین نے باران رحمت کے دوران طواف کعبہ جاری رکھا جبکہ نماز تراویح کے لئے آئے نمازیوں نے دوران بارش نماز تراویح ادا کی مکہ مکرمہ میں ایک مرتبہ پھر موسلادھار بارش نے جل تھل ایک کر دیا مسجد الحرام آنے والےنمازیوں کے چہرے خوشی سے مزید کھل اُٹھے عمرہ زائرین نے باران رحمت کے دوران طواف کعبہ جاری رکھا نماز تراویح کے لئے آئے نمازیوں نے دوران بارش نماز تراویح ادا کی

پیپلز پارٹی ایم ڈبلیو ایم کا شکر گزار ہے

کراچی کے حلقہ این اے دو سو اننچاس میں مجلس وحدت المسلمین کی حمایت نے بڑے برج الٹ دیے۔۔۔پیپلزپارٹی کی فتح کے بعد کامیاب اُمیدوار قادر خان مندوخیل اور صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے ایم ڈبلیو ایم کے رہنما علامہ مبشر حسن کو ٹیلی فون کر کے شکریہ ادا کیا جس کی اُمید نہ تھی وہ ہوگیا۔۔کراچی میں نوازلیگ کا گڑھ سمجھا جانے والا بڑا حلقہ این اے249پیپلزپارٹی کو قومی اسمبلی میں ایک اور نسشت دے گیا۔۔ضمنی انتخابات حلقہ این اے 249 پر مجلس وحدت مسلمین کی حمایت نے پانسہ پلٹ دیا
پیپلزپارٹی کے کامیاب اُمیدوار نے فتح کے فوری بعد رات گئے ہی ایم ڈبلیو ایم کے رہنما علامہ مبشر حسن کو فون کر کے مجلس وحدت کے قائدین کا شکریہ ادا کیا مجلس وحدت مسلمین نے بھی پیپلزپارٹی کے کامیاب اُمیدوار کو مبارک باد پیش کی۔۔۔
سالوں سے بنیادی حقوق سے محروم بلدیہ ٹاؤن کی عوام بلخصوص اعوان برادری نے ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کو ووٹ دیے۔۔علامہ مبشر حسن کا کہنا تھا کہ امید کرتے ہیں حلقہ این اے 249 حلقے کی انتظامی حوالے سے محرومیاں دور ہوں گی اور قادر خان مندوخیل حلقے میں حقیقی تبدیلی لائیں گےصوبائی وزیر ناصر حسین شاہ اور قادر خان مندو خیل کا رہنما ایم ڈبلیو ایم علامہ مبشر حسن کو ٹیلی فون ضمنی انتخاب میں حمایت پر مجلس وحدت مسلمین کا شکریہ ادا کرتے ہیں،ناصر حسین شاہ
ساتھ دینے پر علامہ مبشر حسن اور مجلس وحدت کے قائدین کا شکر گزار ہوں،قادر خان مندوخیل
ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے حلقہ این اے 249 ضمنی انتخابات میں کامیابی پر پیپلزپارٹی اُمیدوار اور قائدین کو مباکباد
حلقہ این اے 249 کامیابی پر قادر خان مندوخیل کو مبارکباد پیش کرتے ہیں،علامہ مبشر حسن

نیا نوٹ

کورونا وبا کے باعث اسٹیٹ بینک نے اس سال بھی عیدالفطر پر نئے کرنسی نوٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کورونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے رواں سال عیدالفطر کےموقع پر بھی نئے کرنسی نوٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کے تناظر میں عید الفطر پر عوام کے لیے کسی بھی مالیت کے نئےکرنسی نوٹوں کا اجرا نہیں کیا جائے گا، گزشتہ سال بھی کورونا وبا کے پیش نظر نئے نوٹوں کا اجرا نہیں کیا گیا تھا۔ہرسال عیدالفطر کے موقع پر تقریباً 300ارب روپے کے اضافی کرنسی نوٹ چھاپے جاتے ہیں۔ رواں سال بھی مرکزی بینک کی جانب سے عیدالفطر کے موقع پر نئے کرنسی نوٹوں کے عدم اجرا سے نئے اور کرارے نوٹوں کے خواہشمندوں کا دباؤ کرنسی نوٹوں کی مارکیٹوں پر بڑھ جائے گا جس کی وجہ سے نئے کرنسی نوٹ فروخت کرنے والوں کی چاندی ہوجائے گی۔ہرسال عیدالفطر کے موقع پر 10 روپے، 20 روپے، 50 روپے اور 100 روپے کے نئے کرنسی نوٹوں کی طلب بڑھ جاتی ہے جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کرنسی ڈیلر دس روپے کی نئی گڈی پر اضافی 200 سے 400 روپے، 20 روپے کی گڈی پر 300 سے 500روپے، 50 روپے کی گڈی پر 600 سے 700 روپے اور 100 روپے کی گڈی پر 800 سے 1000روپے وصول کرتے ہیں

این اے 249

شہر قائد میں انتخابی حلقے این اے 249 کا ضمنی انتخاب کا میدان پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے نام کر لیا۔ مسلم لیگ (ن) کے مفتاح اسماعیل 15 ہزار 473 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے،قومی اسمبلی کی کے حلقے 249 کراچی کے ضمنی الیکشن میں تیر نے شیر اور بلے کو شکست سے دوچار کر دیا ہے، غیر حتمی نتائج کے مطابق قادر خان مندو خیل 16 ہزار 156 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔مسلم لیگ (ن) کے مفتاح اسماعیل 15 ہزار 473 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے، جب کہ کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے مفتی نذیر 11 ہزار 125 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔پاک سرزمین پارٹی کے مصطفیٰ کمال 9 ہزار 227 ووٹ لے کر چوتھے نمبر پر رہے، اور پاکستان تحریک انصاف کے امجد آفریدی 8 ہزار 922 ووٹ لے کر پانچویں نمبر پر رہے، ایم کیو ایم پاکستان کے حافظ مرسلین 7 ہزار 511 ووٹ لے کر چھٹے نمبر پر رہے۔ڈی آر او ندیم حیدر نے تمام 276 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی نتائج جاری کر دیے۔انھوں نے کہا حلقے میں 73 ہزار 471 ووٹ کاسٹ ہوئے، درست ووٹوں کی تعداد 72 ہزار 740 رہی جب کہ 731 ووٹ مسترد ہوئے، حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 21.64 فی صد رہی۔

این سی او سی میٹنگ

عید کی شاپنگ کے لئے چاندرات کا انتظار نہیں کریں۔کورونا کی خطرناک صورتحال دیکھتے ہوئے ملک بھر میں چاند رات کے بازاروں پر پابندی لگادی گئی ۔۔۔مہندی، جیولری اور کپڑوں کے اسٹالز پر مکمل پابندی ہو گی۔۔۔تفریحی مقامات، پارکس، شاپنگ مالز ،ہوٹلز آٹھ مئی سے سولہ مئی تک بند رہیں گے۔۔وفاقی ملازمین کو نوجبکہ صوبائی ملازمین کو عید کی آٹھ چھٹیاں ملیں گی ۔
گھر رہو محفوظ رہو نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول آپریشن سینٹرنے خطرناک کورونا وبا سے بچاو کے لیے نئی گائیڈ لائن دے دی
این سی او سی نے چاند رات بازاروں پر پابندی لگادی۔گھر رہو محفوظ رہوکی حکمت عملی کے تحت تمام مارکیٹس، دکانیں، کاروبار بند رہیں گے۔۔۔چاند رات کو مہندی، جیولری اور کپڑوں کے اسٹالز پر بھی مکمل پابندی ہو گی۔۔تفریحی مقامات، پبلک پارکس، شاپنگ مالز آٹھ سے سولہ مئی تک بند رہیں گے۔اسپیس بین الصوبائی، انٹر اور انٹرا سٹی ٹرانسپورٹ پربھی 8سے 16مئی تک مکمل پابندی رہے گی۔۔الیکٹرانک میڈیا عید پر تفریحی پروگرامز، فلمز اور ڈرامے نشر کریں گے۔۔این سی او سی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تین مئی سے چالیس سے اننچاس سال کے افراد کی ویکسی نیشن شروع کی جائے گی۔بین الاقوامی پروازیں بھی پانچ سے بیس مئی تک کم کردی جائیں گی ۔۔فیصلے پر نظر ثانی اٹھارہ مئی کو ہوگیبریدنگ اسپیساجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ۔۔صحت سہولیات بڑھانے کے لئے چھ ہزار میٹرک ٹن آکسیجن اور پانچ ہزار آکسیجن سلنڈردرآمد کئے جائیں گے۔۔۔وفاقی ملازمین کو عید پر نو اور صوبائی ملازمین کو عید پر آٹھ چھٹیاں ملیں گی۔یوم علی، شب قدر، اعتکاف، جمعتہ الوداع کےلیے جاری گائیڈ لائنز پر عمل درآمد یکم مئی سے ہوگاعید کی شاپنگ کے لئے چاند رات کا انتظار نہیں کریں ملک بھر میں چاند رات کے بازاروں پر پابندی لگادی گئی مہندی، جیولری کپڑوں کے اسٹالز نہیں لگیں گے ،این سی او سی تفریحی مقامات، پارکس، شاپنگ مالز ،ہوٹلز 8سے 16مئی تک بند رہیں گے وفاقی ملازمین کو 9صوبائی ملازمین کو عید کی 8چھٹیاں ملیں گی

معلومات

پاکستان کے معروف سنگ تراش، آرٹسٹ ،فوٹو گرافر فقیرا سولنگی نے بلوچستان زیارت میں قائد اعظم ریزیڈنسی کے ساتھ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا قدآور مجسمہ تیار کر لیافائبر گلاس سے تیار کردہ اس باوقار مجسمے سائز 5×20×7 فٹ ہے۔فقیرا سولنگی کی جانب سے ریزیڈنسی کے ایک اور اندرونی مقام پر بھی بانی پاکستان کا پتھر کا پورٹریٹ تراشا جا رہا ہے۔

ہنیہ عامر

ہانیہ عامر نے گزشتہ روز ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ کہتی نظر آرہی ہیں کہ انہیں روزہ لگ رہا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین ناراض نظر آئے اور انہیں کہا کہ روزہ ہے مذاق نہیں اللہ کی رضا کے لیے روزہ رکھو ورنہ نہ رکھو۔معروف پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کئی کامیاب ڈراموں کا حصہ رہ چکی ہیں۔ بہترین اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ ہانیہ اپنی خوبصورتی کے لیے بھی بے حد مشہور ہیں۔ تاہم جہاں لوگ ان کی اداکاری کو سراہتے ہیں وہیں وہ ہمیشہ سوشل میڈیا پر کسی نہ کسی تنازع کا حصہ بن جاتی ہیں۔گزشتہ روز بھی ہانیہ عامر ایک ویڈیو شیئر کرنے کے باعث سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آگئیں۔ ہانیہ عامر نے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ کہتی نظر آرہی ہیں کہ نیند سے اٹھنے کے فوراً بعد مجھے روزہ لگ رہا ہے۔اداکارہ ویڈیو میں مزید کہہ رہی ہیں ابھی صرف دو بج رہے ہیں اور انہیں پیاس لگ رہی ہے۔ ہانیہ عامر کی اس ویڈیو پر کئی سوشل میڈیا صارفین ناراض نظر آئے اور انہیں کہا کہ روزہ ہے مذاق نہیں اللہ کی رضا کے لیے روزہ رکھو ورنہ نہ رکھو۔