Pakistan

SPORTS

نئے غیرملکی ستارے پی ایس ایل کی کہکشاں میں سج گئے ،ری پلیسمنٹ ڈرافٹ میں متبادل کھلاڑیوں کا انتخاب مکمل کرلیا گیا۔
پی ایس ایل 6کو مارچ کے پہلے ہفتے میں کورونا کیسز بڑھنے کی وجہ سے روکنا پڑ گیا تھا،ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر پی سی بی کی جانب سے بنائی جانے والی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ چیئرمین پی سی بی کو پیش کی جاچکی، جون میں دوبارہ مقابلے شروع ہونے پر ہر ممکن احتیاط برتنے کی کوشش ہوگی،بہتر انتظامات کیلیے مکمل ہوٹل بک کرانے کے ساتھ ایک غیر ملکی کمپنی کی خدمات بھی لی گئی ہیں۔دوسری جانب انگلش ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ،آئی پی ایل اور قومی ذمہ داریوں کی وجہ سے کئی ٹیموں کو اسٹار کرکٹرز دستیاب نہیں تھے، اس صورتحال میں ری پلیسمنٹ ڈرافٹ کا فیصلہ کیا گیا، یہ کارروائی گذشتہ روز ورچوئل ہوئی،دستیاب 134کھلاڑیوں کی فہرست میں سے فرنچائزز نے اپنے پک آرڈر کے مطابق پلیئرز کا انتخاب کرلیا۔پلاٹینم کیٹیگری میں ویسٹ انڈیناسٹار آ ل راؤنڈر آندرے رسل(کوئٹہ گلیڈی ایٹرز)، نیوزی لینڈ کے اوپنر مارٹن گپٹل(کراچی کنگز) ، بنگلہ دیشی اسٹار آل راؤنڈر شکیب الحسن(لاہور قلندرز) ، محمود اللہ ریاض(ملتان سلطانز) اور آسٹریلوی عثمان خواجہ(اسلام آباد یونائیٹڈ) پک ہوئے۔ڈائنمنڈ کیٹیگری میں پک ہونے والے جنوبی افریقہ کے جنیمن مالان(اسلام آباد یونائیٹڈ)، ویسٹ انڈین فابین ایلین (پشاور زلمی) اور سری لنکا کے تھشارا پریرا(کراچی کنگز) کنگز شامل ہیں، پلاٹینم کیٹیگری میں لاہور قلندرز نے راشد خان کی جگہ شکیب الحسن، کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنے ٹام بینٹن کی جگہ آندرے رسل، کراچی کنگز نے کولن انگرام کی جگہ مارٹن گپٹل، اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایلکس ہیلز کی جگہ عثمان خواجہ جبکہ ملتان سلطانز نے کرس لین کی جگہ محمود اللہ ریاض کو لیا ہے۔قواعد وضوابط کے مطابق ٹیموں نے جن متبادل کھلاڑیوں کو منتخب کیا انھیں پی ایس ایل 7میں برقرار رکھنے کا آپشن ان کے پاس نہیں ہوگا،آئندہ سال کیلیے وہی اصل روسٹر قابل عمل ہوگا جو مارچ میں پی ایس ایل ملتوی ہونے کے وقت تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *