SPORTS

نئے غیرملکی ستارے پی ایس ایل کی کہکشاں میں سج گئے ،ری پلیسمنٹ ڈرافٹ میں متبادل کھلاڑیوں کا انتخاب مکمل کرلیا گیا۔
پی ایس ایل 6کو مارچ کے پہلے ہفتے میں کورونا کیسز بڑھنے کی وجہ سے روکنا پڑ گیا تھا،ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر پی سی بی کی جانب سے بنائی جانے والی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ چیئرمین پی سی بی کو پیش کی جاچکی، جون میں دوبارہ مقابلے شروع ہونے پر ہر ممکن احتیاط برتنے کی کوشش ہوگی،بہتر انتظامات کیلیے مکمل ہوٹل بک کرانے کے ساتھ ایک غیر ملکی کمپنی کی خدمات بھی لی گئی ہیں۔دوسری جانب انگلش ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ،آئی پی ایل اور قومی ذمہ داریوں کی وجہ سے کئی ٹیموں کو اسٹار کرکٹرز دستیاب نہیں تھے، اس صورتحال میں ری پلیسمنٹ ڈرافٹ کا فیصلہ کیا گیا، یہ کارروائی گذشتہ روز ورچوئل ہوئی،دستیاب 134کھلاڑیوں کی فہرست میں سے فرنچائزز نے اپنے پک آرڈر کے مطابق پلیئرز کا انتخاب کرلیا۔پلاٹینم کیٹیگری میں ویسٹ انڈیناسٹار آ ل راؤنڈر آندرے رسل(کوئٹہ گلیڈی ایٹرز)، نیوزی لینڈ کے اوپنر مارٹن گپٹل(کراچی کنگز) ، بنگلہ دیشی اسٹار آل راؤنڈر شکیب الحسن(لاہور قلندرز) ، محمود اللہ ریاض(ملتان سلطانز) اور آسٹریلوی عثمان خواجہ(اسلام آباد یونائیٹڈ) پک ہوئے۔ڈائنمنڈ کیٹیگری میں پک ہونے والے جنوبی افریقہ کے جنیمن مالان(اسلام آباد یونائیٹڈ)، ویسٹ انڈین فابین ایلین (پشاور زلمی) اور سری لنکا کے تھشارا پریرا(کراچی کنگز) کنگز شامل ہیں، پلاٹینم کیٹیگری میں لاہور قلندرز نے راشد خان کی جگہ شکیب الحسن، کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنے ٹام بینٹن کی جگہ آندرے رسل، کراچی کنگز نے کولن انگرام کی جگہ مارٹن گپٹل، اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایلکس ہیلز کی جگہ عثمان خواجہ جبکہ ملتان سلطانز نے کرس لین کی جگہ محمود اللہ ریاض کو لیا ہے۔قواعد وضوابط کے مطابق ٹیموں نے جن متبادل کھلاڑیوں کو منتخب کیا انھیں پی ایس ایل 7میں برقرار رکھنے کا آپشن ان کے پاس نہیں ہوگا،آئندہ سال کیلیے وہی اصل روسٹر قابل عمل ہوگا جو مارچ میں پی ایس ایل ملتوی ہونے کے وقت تھا۔

قلعہ عبد اللہ بلاسٹ

گززشتہ رات کئی ممالک میں ‘گلابی سپر مون’ دیکھا گیا، چاند اتنا روشن اور اتنا چمک دار تھا کہ جیسے زمین پر اتر آیا ہو چاند اتنا روشن اور اتنا چمک دار تھا کہ جیسے زمین پر اتر آیا ہو ، سال کے پہلے سپرمون کو ‘گلابی سپر مون’ کا نام دیا گیا ۔خیال رہے کہ سپر مون اس وقت ہوتا ہے جب چاند کا مدار زمین کے قریب ہوتا ہے اور یہ پورے چاند کی اوسط جسامت کے مقابلے میں 7 فیصد تک بڑا نظر آتا ہے جب کہ اس کی روشنی بھی دیگر مہینوں میں پورے چاند کی نسبت 15 فیصد زیادہ ہوتی ہے۔اپریل میں نظر آنے والے سپر مون کو گلابی سپر مون کا نام دیا گیا ہے، وہ اس کی رنگ کی وجہ سے نہیں بلکہ شمالی امریکا کے جنگلات میں اپریل کے مہنے میں کھیلنے والے ‘پنک موس’ نامی پھولوں کی مناسبت سے اسے گلابی سپر مون کہا جاتا ہے۔چاہیئے

پنک چاند

گززشتہ رات کئی ممالک میں ‘گلابی سپر مون’ دیکھا گیا، چاند اتنا روشن اور اتنا چمک دار تھا کہ جیسے زمین پر اتر آیا ہو چاند اتنا روشن اور اتنا چمک دار تھا کہ جیسے زمین پر اتر آیا ہو ، سال کے پہلے سپرمون کو ‘گلابی سپر مون’ کا نام دیا گیا ۔ خیال رہے کہ سپر مون اس وقت ہوتا ہے جب چاند کا مدار زمین کے قریب ہوتا ہے اور یہ پورے چاند کی اوسط جسامت کے مقابلے میں 7 فیصد تک بڑا نظر آتا ہے جب کہ اس کی روشنی بھی دیگر مہینوں میں پورے چاند کی نسبت 15 فیصد زیادہ ہوتی ہے۔ اپریل میں نظر آنے والے سپر مون کو گلابی سپر مون کا نام دیا گیا ہے، وہ اس کی رنگ کی وجہ سے نہیں بلکہ شمالی امریکا کے جنگلات میں اپریل کے مہنے میں کھیلنے والے ‘پنک موس’ نامی پھولوں کی مناسبت سے اسے گلابی سپر مون کہا جاتا ہے۔
چاہیئے

نیب

قومی احتساب بیورو (نیب) نے جعلی اکاونٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری کے خلاف 8 ارب روپے سے زائد کی بدعنوانی کا ریفرنس دائر کردیا اسلام آباد کی احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کیا گیا ہے جس میں آصف زرداری اور مشتاق احمد کو ملزم نامزد کیا گیا۔ریفرنس کے مطابق مشتاق احمداور نجی سوسائٹی کے درمیان 8.3 ارب روپے کی غیرقانونی ٹرانزیکشن ہوئی اور کراچی کے پوش علاقے میں 8.3 ارب روپےسےجائیدادیں خریدی گئیں۔ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ یہ جائیدادیں آصف زرداری کی ملکیت ہیں۔
ریفرنس میں نامزد ملزم مشتاق احمد 2009 سے 2013 تک ایوان صدر میں سرکاری ملازم رہے ہیں جبکہ ملزم مشتاق احمد کو سینیٹر رخسانہ بنگش کے کہنے پر اسٹینو ٹائپسٹ بھرتی کیا گیا۔ذرائع کے مطابق مشتاق احمد ماڈل گرل ایان علی کی گرفتاری کے وقت ائیرپورٹ پر موجود تھے۔

مہوش حیات

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف تمغہ امتیاز اداکارہ مہوش حیات بھارت میں عالمی وبا کی خطرناک صورتحال دیکھ کر پریشان ،ان کا کہنا ہے کہ بھارت کو ہر قسم کی ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں مہوش حیات نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں لکھا کہ جس طرح کورونا وائرس ہمارے پڑوسی ملک بھارت پر اثر انداز ہوا ہے، میں واقعی پریشان ہوگئی ہوں۔
اداکارہ نے بھارتیوں سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ہم پاکستانی دُعا کرتے ہیں کہ ہمارے پڑوسی بہت جلد اس صورتحال سے باہر نکلیں۔انہوں نے لکھا کہ ہم بھارت کو ہر قسم کی ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔
مہوش حیات نے پاکستانی عوام سے اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ میں اپنے لوگوں سے گزارش کرتی ہوں کہ براہِ کرم! احتیاط برتیں اور یہ تسلیم کرلیں کہ کورونا وائرس ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔
واضح رہے کہ بھارت کی اس مشکل گھڑی میں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان سمیت سیاسی و شوبز شخصیات کی جانب سے اظہارِ یکجہتی کیا جارہا ہے۔

انتخابات کے ذریعہ کراچی NA249

کراچی سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 249کے ضمنی انتخاب کے لیے تیس امیدوار ایکشن میں نظر آئیں گے،،، کئی مسائل کے ساتھ جینے والے حلقہ این اے 249 کے عوام کل ووٹ کے ذریعے فیصلہ دینگےتحریک انصاف کے فیصل ووڈا کے استعفیٰ کے بعد کراچی سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 249 میں ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ کل ہوگی تمام بڑی چھوٹی جماعتیں انتخابی میدان میں پنجہ آزمائی کے لئے تیار،،، ہر طرف پارٹی جھنڈے بینرز،پوسٹرزآویزاں کردئیے گئے ٹوٹی پھوٹی سڑکیں،درہم برہم سیوریج کا نظام، گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ اور برسوں سے پینے کے پانی سے محروم حلقے کے عوام سے 30امیدوار ووٹ لینے کے طلبگار ہیں۔۔۔۔ چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال۔۔۔ پیپلزپارٹی کے قادر خان مندوخیل ۔۔۔ تحریک انصاف کے امجد آفریدی۔۔۔ ن لیگ کے مفتاح اسماعیل اور ٹی ایل پی کے نظیر احمد سمیت دیگر امیدوار مد مدمقابل ہیں
حلقے کے رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 3لاکھ 39 ہزار 591 ہے،ان میں خواتین ووٹرز1لاکھ 37ہزار 935 جبکہ مرد ووٹرز کی تعداد 2لاکھ 1ہزار 656ہے،، 276 مجموعی پولنگ اسٹیشن میں سے حساس پولنگ اسٹیشن 92اور انتہائی حساس 184 ہیں، پولنگ کے دن حلقے میں 2ہزار سے زائد پولیس اہلکار اور 1ہزار کے لگ بھگ رینجرز کے جوان ڈیوٹی دیں گےکراچی سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 249کا ضمنی انتخاب کراچی:حلقےمیں پولنگ کل ہوگی مفتاح اسماعیل، مصطفی کمال، امجد آفریدی سمیت 30امیدوارمدمقابل

موسم

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ، شہر میں جنوب مغرب سے ہلکی رفتار سے چل رہی ہواؤں میں نمی کا تناسب 57 فیصد ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں آج کم سے کم درجہ حرارت 27ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
شہر میں جنوب مغرب سے ہلکی رفتار سے چل رہی ہواؤں میں نمی کا تناسب 57 فیصد ہے۔

جاوید لطیف

مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف کی گرفتاری کولاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا، جاوید لطیف کے بھائی کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس انوارالحق پنوں آج سماعت کریں گے جاوید لطیف کے بھائی میاں امجد لطیف کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں میاں جاوید لطیف کی گرفتاری کے خلاف درخواست دائر کی گئی ہے۔میاں امجد نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ سی آئی اے پولیس کا جاوید لطیف کوگرفتارکرنے کاکوئی قانونی جواز نہیں، ان کےخلاف تھانہ ٹاون شپ میں مقدمہ درج ہے۔درخواست میں کہا گیا ہےکہ جاوید لطیف کی گرفتاری سے پہلے اسپیکر قومی اسمبلی سے بھی منظوری نہیں لی گئی، قانونی تقاضے پورے کیے بغیر گرفتاری کا کوئی جوازنہیں ہے، عدالت جاوید لطیف کو بازیاب کرنے اور زندگی کے تحفظ کویقینی بنانےکاحکم دے۔جاوید لطیف کے بھائی کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس انوارالحق پنوں آج سماعت کریں گے

بین اقوامی

گزشتہ دنوں انڈونیشیا کی آبدوز فوجی مشقوں کے دوران لاپتا آبدوز کچھ دن بعد سمندرکی تہہ سے 3 ٹکڑوں میں ملی، ڈوب جانے والی بدقسمت آبدوز کے عملے کی دل پگھلانے والی ویڈیو سامنے آگئی گزشتہ دنوں انڈونیشیا کی آبدوز فوجی مشقوں کے دوران لاپتا ہوئی تھی جو کہ کچھ دن بعد سمندرکی تہہ سے 3 ٹکڑوں میں ملی تھی۔آبدوز میں عملے کے تمام 53 افراد ہلاک ہوئے تاہم اب انڈونیشیا کی بحری فوج نے عملے کی ویڈیو ریلیز کی ہے جس نے سب کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عملے کے ارکان گیت گنگنا رہے ہیں کہ ’جو آیا ہے وہ جائے گا ، ہر آغاز کا اختتام ہے لیکن یہ سچ ہے کہ میں ابھی بچھڑنا نہیں چاہتا‘۔عملے نے حادثے سے کچھ ہفتے قبل یہ گیت گنگنایا تھا اور ویڈیو نے 53 اہلکاروں کی موت کا زخم ہرا کردیا۔

معلومات

پاکستان کے معروف سنگ تراش، آرٹسٹ ،فوٹو گرافر فقیرا سولنگی نے بلوچستان زیارت میں قائد اعظم ریزیڈنسی کے ساتھ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا قدآور مجسمہ تیار کر لیا فائبر گلاس سے تیار کردہ اس باوقار مجسمے سائز 5×20×7 فٹ ہے۔فقیرا سولنگی کی جانب سے ریزیڈنسی کے ایک اور اندرونی مقام پر بھی بانی پاکستان کا پتھر کا پورٹریٹ تراشا جا رہا ہے۔