موسم

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اورخشک۔تاہم شمالی بلوچستان، خیبر پختونخوا کےبالائی اورمغربی اضلاع میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گامنگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔تاہم شمالی بلوچستان، خیبر پختونخوا کےبالائی اورمغربی اضلاع میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔تاہم شمالی بلوچستان، خیبر پختونخوا کےبالائی اورمغربی اضلاع میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ سندھ اور جنوبی بلوچستان میں گرم رہا۔
گزشتہ روزریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: چھور،شہید بینظیر آباد، دادو 45 ، پڈعیدن، جیکب آباد، مٹھی ، موہنجوداڑومیں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

موسم

کراچی میں سمندری ہوائیں بحال، کراچی شہر میں ہوائیں 12کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، جبکہ 24گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکانمحکمہ موسمیات کا شہر قائد کراچی کے موسم کے حوالے سے کہنا ہے کہ کراچی میں سمندری ہوائیں بحال ہو گئی ہیں جس کے نتیجے میں گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی شہر میں ہوائیں 12کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جبکہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 25ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد ہے۔
کراچی، سمندری ہوائیں بحال، گرمی کی شدت میں کمی

سیاحت کی پابندیاں

عالمی وبا کرونا وائرس کے پیشِ نظرحکومت نے عید کے موقع پر ملک بھر میں سیاحت پر پابندی عائد کردی۔وزارت داخلہ نے این سی او سی کے اجلاس میں کیے گئے فیصلے جاری کردیے جس کے تحت 8 مئی سے 16مئی تک سیاحت پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔
وزارت داخلہ کےمطابق سیاحت پر پابندی عید الفطر کی چھٹیوں کے دوران بھی رہے گی، سیاحتی مقامات اور اردگرد کے تمام ریسٹورینٹس، پبلک پارکس، ساحلی مقامات اور ہوٹل مکمل بندرہیں گے جب کہ عید کی تعطیلات میں بین الصوبائی اور انٹرسٹی ٹرانسپورٹ بھی بند رہے گی۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیاہےکہ عید کی تعطیلات میں مری،گلیات، سوات اور کالام جانے والی سڑکیں بند رہیں گی، ساحلی علاقوں اور شمالی علاقہ جات جانے والی سڑکیں بھی بند رہیں گی جب کہ گلگت بلتستان کے مقامی افراد کو واپس جانے کی اجازت ہوگی۔وزارت داخلہ کے مطابق عید کی چھٹیوں کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائےگی جب کہ اعتکاف، شب قدر، جمعۃ الوداع اور عیدکے لیے ایس اوپیزکا بروقت اجرا کیا جائے گا۔حکومت نے عید کے موقع پر ملک بھر میں سیاحت پر پابندی عائد کردی وزارت داخلہ کا این سی او سی کے اجلاس میں فیصلہ 8 مئی سے 16مئی پابندی عائد کی گئی

کھیل

آخری ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے زمبابوے کو 24 رنز سے شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی سیریز اپنے نام کرلی، قومی ٹیم نے ایک سو چونسٹھ رنز کا ہدف دیا ، زمبابوے کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر ایک سو اکتالیس رنز ہی بناسکی میچ کے دوران ایک موقع پر زمبابوے کی ٹیم کھیل پر حاوی دکھائی دی تاہم حسن علی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا اور 4کھلاڑیوں کو پولین بھیج دیا جس کی بدولت زمبابوے کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز ہی بناسکی۔ اس سے قبل قومی ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز محمد رضوان اور شرجیل خان نے کیا، دونوں اوپنرز نے صرف 35 رنز کی شراکت قائم کی جس کے بعد شرجیل خان 18 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔اوپنر محمد رضوان نے ایک بار پھر زبردست کھیل کا مظاہرہ کیا اور نصف سنچری مکمل کی جب کہ کپتان بابراعظم نے بھی اوپنر کا ساتھ دیتے ہوئے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور نصف سنچری مکمل کرنے کے ساتھ ہی ٹی 20 میچوں میں تیز ترین 2000 رنز بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔محمد رضوان اور بابر اعظم کے درمیان 124 رنز کی شراکت قائم ہوئی، رضوان نے 89 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جب کہ بابر اعظم نے 52 رنز بنائے جس کی بدولت قومی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنائے

کھیل

شعیب اختر نے پی ایس ایل کے باقی میچز جون میں کرانے کی مخالفت کردی، ان کا کہنا ہے کے بھارت میں صورتحال تباہ کن ہے،انھیں آئی پی ایل روک دینا چاہیے، اگر ایسا نہیں کرسکتے تو میچزسخت ترین ایس او پیز کے ساتھ کرائیں، بھارت جل رہا ہے لیگ کوملتوی کردینا ہی بہتر ہےشعیب اختر نے کہاکہ بھارت میں صورتحال تباہ کن ہے،انھیں آئی پی ایل روک دینا چاہیے، اگر ایسا نہیں کرسکتے تو میچزسخت ترین ایس او پیز کے ساتھ کرائیں، بھارت جل رہا ہے لیگ کوملتوی کردینا ہی بہتر ہے،میں یہ اس لیے نہیں کہہ رہا کہ پی ایس ایل ملتوی ہوگئی تھی تو اب آئی پی ایل بھی کردی جائے، میرے خیال میں تو پی ایس ایل بھی جون میں نہیں ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت آئی پی ایس ایل اہم نہیں،لیگ پر خرچ ہونے والا پیسہ آکسیجن سلنڈرز پر خرچ کیا جانا چاہیے، لوگوں کی زندگیوں کو بچایا جاسکتا ہے،اس وقت ہمیں کرکٹ ہیروز اور تفریح کی ضرورت نہیں، میں اس لئے سخت الفاظ استعمال کررہا ہوں کہ انسانی جانیں خطرے میں ہیں،ہم پاکستان اور بھارت میں لوگوں کی زندگیاں بچانا چاہتے ہیں۔
سابق پیسرنے کہا کہ پاکستان بھی نازک صورتحال کے قریب ہے،صرف 10فیصد وینٹی لیٹرز خالی رہ گئے،لوگ ایس او پیز پر عمل درآمد نہیں کررہے،میری حکومت سے درخواست ہے کہ رمضان المبارک کے آخری 10یا 15 دنوں میں کرفیو لگا دے،عید شاپنگ کی کوئی ضرورت نہیں، لوگوں کو انتہائی محتاط رہنا ہوگا۔یاد رہے کہ بھارت میں کورونا مریضوں کی تعداد کے نئے عالمی ریکارڈز قائم ہورہے ہیں، دوسری جانب پاکستان میں بھی مسلسل گراف اوپر جانے لگا،فعال کیسز کی تعداد 80ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے۔ شعیب اختر جون میں پی ایس ایل میچز کے مخالف

شوبیز فنکار

اس مشکل وقت میں ہم آپ کے ساتھ ہیں،کورونا کی موجودہ صورتحال پر پاکستانی فنکاروں نے بھارت کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کر دیا، فنکاروں کے خیرسگالی کے اس جذبے کو صارفین نے خوب سراہا ۔معروف اداکارعلی ظفر نے کہا کہ بھارت کے لئے نیک خواہشات ہیں، اس مشکل وقت میں ہم بھارتیوں کے ساتھ ہیں، پاکستانی فنکاروں کے اس خیرسگالی کے اس جذبے کو صارفین نے خوب سراہا ہے۔اداکار فیصل قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت میں کورونا کی خطرناک صورت حال کا سنا ہے، لیکن اس مشکل وقت میں پاکستان بھارت کے ساتھ کھڑا ہے، ہم سب آپ سب کی صحت یابی کے لئے دعاگو ہیں کیونکہ انسانیت سے بڑا کوئی مذہب نہیں ہے۔احمد علی بٹ نے کہا کہ ہم سب بھارتیوں کی صحت کے لئے دعاگو ہیں، اللہ تعالی ہم سب پر رحم فرمائے اور اس وبائی مرض سے نجات دے۔شہریار منور نے بھی انسانی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جیسا کہ سب جانتے ہیں کہ دنیا کو کوویڈ 19 کا سامنا ہے، بھارت میں تو حالات بہت برے ہیں، ہم ان کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ اس مشکل وقت میں ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں، بھارتیو! مضبوط رہو، انشاءاللہ یہ برا وقت بھی نکل جائے گا۔کورونا وبا؛ پاکستانی فنکاروں کا بھارت کے لئے نیک خواہشات کا اظہار پاکستانی فنکاروں کے اس خیرسگالی کے اس جذبے کو صارفین نے خوب سراہا

صفدر

پشاور ہائیکورٹ نے (ن) لیگ کے رہنما کیپٹن (ر)صفدر کی ضمانت قبل ازگرفتاری منظور کرلی۔پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس لعل خان کی سربراہی میں بینچ نے محمد صفدر کی درخواست ضمانت پر پہلے سے محفوظ فیصلہ سنایا۔کیپٹن (ر) صفدر نےنیب گرفتاری سے بچنے کے لیے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کی تھی جس پر عدالت نے محمد صفدر کی غیر موجودگی پر فیصلہ 22 اپریل کو موخر کیا تھا۔نیب کیپٹن(ر) صفدرکے خلاف آمدن سے زائداثاثہ اور فنڈز میں خردبردکی انکوائری کررہا ہے۔عدالت سے ضمانت کی منظوری کے بعد محمد صفدر نے ہائیکورٹ میں شکرانے کے نفل ادا کیے۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مدینہ منورہ میں مانگی دعائیں قبول ہوگئیں، ضمانت ملنے پر خوش ہوں، انصاف ملنے پر پشاور ہائیکورٹ کا شکرگزارہوں۔پشاور ہائیکورٹ نے (ن) لیگ کے رہنما کیپٹن (ر)صفدر کی ضمانت قبل ازگرفتاری منظور کرلی محمد صفدر نے ہائیکورٹ میں شکرانے کے نفل ادا کیے

PSL6

پاکستان سپر لیگ سیزن سکس کے باقی میچز کیلئے ری پلیسمنٹ ڈرافٹ آج ہوں گے، فرنچائزز کو دستیاب کھلاڑیوں کی فہرست دے دی گئی ہے۔پی ایس ایل سکس کےباقی میچزکیلئےڈرافٹ آج ہوں گے، ڈرافٹ کیلئے ایک سو اٹھائیس غیرملکی کھلاڑیوں کی فہرست تیارکرنے کے بعد فرنچائزز کو فراہم کردی گئی ہے، پلاٹینیم کیٹیگری میں لاہور قلندرز کی پہلی ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی دوسری، کراچی کنگز کی تیسری ,اسلام آباد یونائیٹڈ کی چوتھی اور ملتان سلطانز کی پانچویں پک ہوگی۔جنوبی افریقہ کےجانیمن ملان، آسٹریلیا کے عثمان خواجہ، دنیش چندی مل ڈرافٹ کا حصہ جبکہ نیوزی لینڈ کے معروف بلے باز مارٹن گپٹل بھی دستیاب ہوں گے، اس کے علاوہ ویسٹ انڈیز کے آندرےرسل نے چند میچز کے لئے دستیابی ظاہرکی ہے بنگلہ دیش کے شکیب الحسن اور تمیم اقبال بھی فہرست میں شامل ہیں۔
پاکستان سپر لیگ سیزن سکس کے باقی میچز کیلئے ری پلیسمنٹ ڈرافٹ کا سلسلہ
فرنچائزز کو دستیاب کھلاڑیوں کی فہرست دے دی گئی ہے

لینس

آنکھوں کی خوبصورتی کو مزید چار چاند لگانے والی ایک ایسی ایجاد ،جو ہے تو چھوٹی مگر ہلکی سی غفلت زندگی بھر کا روگ بن سکتی ہے۔امریکا میں خاتون سے انجانے میں بڑی غلطی سرزد ہوئی، جس سے اُن کی بینائی چلی گئی۔ایسی کیا چیز تھی اور خاتون سے ایسی کیا غلطی سرزد ہوئی جانتے ہیں اس رپورٹ میں۔ریاست مشی گن کی رہائشی خاتون یاسی ڈرا ولیم 15 اپریل کی رات آنکھوں لینس لگا کر دوائی ڈالے بغیر سو گئیں تھیں کہ رات کو ایک بجے اچانک اُن کی آنکھ کھلی تو انہیں غلطی یاد آئی۔غنودگی کے عالم میں انہیں آنکھوں میں دوائی ڈالنے کا یاد آیا تو انہوں نے نیند کی حالت میں آئی ڈراپ کے بجائے نیل پالش مٹانے والا گلو (تھنر) اٹھایا اور اس کے قطرے آنکھوں میں ڈال لیے۔خاتون نے بتایا کہ جب وہ سو کر اٹھیں تو لینس کی وجہ سے اُن کی آنکھیں خشک ہورہی تھیں، اس لیے انہوں نے جلدی سے آئی ڈراپ تلاش کر کے قطرے آنکھوں میں ڈالنے کی کوشش کی مگر وہ غلطی کر بیٹھیں۔خاتون نے بتایا کہ وہ آنکھوں کی دوائی اپنے پرس میں ہی رکھتی ہیں، اُس روز انہوں نے پرس میں گلو کی بوتل بھی رکھی تھی، جس کا انہیں بالکل بھی یاد نہیں تھا۔انہوں نے گلو کی بوتل آئی ڈراپ سمجھ کر اٹھائی اور اس کے قطرے آنکھوں میں ڈال کر سو گئیں۔ یاسی ڈرا ولیم جب صبح نیند سے بیدار ہوئیں تو اُن کی آنکھیں کھل نہیں پارہی تھیں، جس کے بعد انہوں نے منہ دھویا تو ایک آنکھ کھلی مگر اندھیرے کے سوا کچھ نظر نہیں آرہا تھا۔خاتون نے اپنے شوہر کو صورت حال سے آگاہ کیا تو انہوں نے ایمرجنسی نمبر پر کال کر کے ڈاکٹر کو طلب کیا، جس نے معائنہ کیا اور پھر مریضہ کو اسپتال لے کر پہنچ گئے۔اسپتال پہنچ کر جب آنکھوں کا معائنہ کیا اور کچھ ٹیسٹ ہوئے تو معلوم ہوا کہ گلو کی وجہ سے خاتون کی آنکھیں متاثر ہوئیں، جس کی وجہ سے انہیں کم نظر آرہا ہے۔ ڈاکٹرز نے تین گھنٹے تک خاتون کی آنکھوں سے گلو صاف کیا۔ڈاکٹرز نے خاتون کو بتایا کہ لینس کی وجہ سے اُن کی آنکھیں خاصی حد تک محفوظ رہیں البتہ اب انہیں دیکھنے میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا۔لینس لگانے کے بعد بڑی غلطی، خاتون کی بینائی چلی گئی نیند کی حالت میں آئی ڈراپ کے بجائے نیل پالش مٹانے والا گلو (تھنر) اٹھایا اور اس کے قطرے آنکھوں میں ڈال لیے۔

معلومات

اکثر آپ نے دیکھا ہوگا کے لوگ کسی جانور یہ کسی ایسی چیز سے بہت جلد مانوس ہوجاتے ہیں جو انسان پر اچھے اثرات مرتب کرتے ہیں لیکن کیا کبھی آپ نے دیکھا ہے کہ ایک انسان سنسان جزیرے پر مسلسل 32 سال سے اکیلے رہا ہو، آئیے جنتے ہیں اس رپورٹ میں81 سالہ مورو مورانڈی1989 اپنی کشتی میں یہاں سے گزررہے تھے کہ ان کی کشتی الٹ گئی اور وہ مشکل سے اس جزیرے بوڈیلی پر جاپہنچے۔ یہ جزیرہ اپنے گلابی ساحلوں کی وجہ سے بہت مشہور ہے اور مورو نے یہی رہنے کا ارادہ کیا۔
فرضی کردار روبن سن کروزو کی طرح مورو مورانڈی کو بھی ایک عجیب و غریب کردار قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے دردمندی سے اپنے فیس بک پیج پر لکھا ہے کہ میں امید کرتا ہوں کہ جزیرے کی نئی انتظامیہ اس کی ویسے ہی حفاظت کرے گی جس طرح میں نے ماحولیاتی طور پر اس کا خیال رکھا تھا۔س سے قبل وہ خود کو معاشرے کا باغی قرار دیتے رہے ہیں۔ ’ میں معاشرے کی کئی اشیا سے بیزار ہوچکا ہوں۔ اٹلی میں مادہ پرستی، کنزیومرسوسائٹی اور سیاسی بحران مجھے پریشان کرتا ہے۔ پہلے میں نے پولی نیسیا کے ایک ریگستان میں جابسنے کا ارادہ کیا تاکہ شہروں کے شور سے دور رہ کر فطرت کے قریب زندگی گزارسکوں۔اس کے بعد وہ اپنے دوستوں کے ساتھ سمندر میں سفر کررہے تھے کہ وہ اطالوی جزیرے لا میڈلینا پر جااترے تاکہ وہاں کام کرکے اپنے سفر کے لیے رقم جمع کرسکیں۔ لیکن اس کے بعد وہ بڈیلی جزیرے پر اترے تو وہاں کا نگراں ریٹائر ہونے والا تھا ۔ مورو وہیں ٹھہر گئے اور جزیرے کی دیکھ بھال کے ساتھ ساتھ سیاحوں کی رہنمائی کی ذمے داری اٹھالی۔2020 میں لا میڈلینا نیشنل پارک کے صدر فیبریزیو فونیسو نے اخباری نمائیندوں کو بتایا کہ یہاں دوسری عالمی جنگ میں قائم ایک ریڈیو اسٹیشن تھا اور ایک گھر بھی تھا۔ مورو نے بلااجازت اس میں تبدیلیاں کیں۔ اگرچہ عوام کے 70 ہزار دستخطوں میں مورو کو جزیرے پر رہنے کی درخواست حکومت سے کی گئی ہے۔ اس کے بعد مورو نے خود یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ اس جزیرے کو چھوڑ کر ایک چھوٹے سے فلیٹ میں اسی ماہ منتقل ہوجائیں گے۔لیکن انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان کے بعد جزیرے کا خیال رکھا جائے گا۔سنسان جزیرے پر 32 برس سے تنہا رہنے والے شخص نے اسے خیرباد کہدیا جزیرہ اپنے گلابی ساحلوں کی وجہ سے بہت مشہور ہے اور مورو نے یہی رہنے کا ارادہ کیا۔