شیخ رشید

وزارت داخلہ نے کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کیلئے فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ جس کے تحت پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی حکومتیں اپنی اپنی ضرورت کے مطابق ایس او پیز پر عملدرآمد کے لئے پاک فوج سے مدد لے سکیں گی۔وزیرداخلہ شیخ رشید نے ایک بیان جاری کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ 23 اپریل کو این سی او سی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ کورونا وائرس کی بگڑتی صورتحال اور عوام کو ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کے لئے فوج کی خدمات لی جائیں، وہ فوج جس نے ہمیشہ سیلاب،زلزلے اور آفات میں اپنے ملک اور قوم کی خدمت کی اورساتھ کھڑی رہی۔شیخ رشید کا کہنا تھاکہ وزارت داخلہ نے کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کیلئے فوج کی خدمات حاصل کرنے کی اجازت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے تحت پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی حکومتیں اپنی اپنی ضرورت کے مطابق ایس او پیز پر عملدرآمد کے لئے پاک فوج سے مدد لے سکیں گی، تاہم نوٹیفکیشن میں فی الحال سندھ شامل نہیں ہے۔وزارت داخلہ کا کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کیلئے فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری نوٹیفکیشن میں فی الحال سندھ شامل نہیں،وزارت داخلہ

معلومات

آپ نے اکثر ایسی مثالوں کے بارے میں سن رکھا ہوگا جو سننے میں جتنی عجیب اور دلچسپ لگتی ہیں کرنے میں اسی قدر ناممکن لگتی ہیں مگر کچھ لوگ ناممکن کو ممکن کر دکھانے کی صلاحیت اور حوصلہ رکھتے ہیں ،وینڈے نامی شہری نے کچرے سے ایسا کچھ بنا ڈالا جو واقع قابل تعریف ہے ،جانتے ہیں رپورٹ میں ۔آپ نے کبھی نہ کبھی کسی سیاحتی مقام کا دورہ تو ضرور کیا ہوگا اور اس افسوسناک صورتِ حال پہ آپ کا دل بھی دکھا ہوگا کے یہاں کس قدر لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لوگوں نے کچرا اور گندگی پھیلا رکھی ہے۔۔
وینڈے پہاڑی پہ موجودکیریرم نیشنل پارک میں(ایک سیاحتی مقام پر) گئے اور وہاں یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کے پودوں، درختوں اور پھولوں کے بجائے وہاں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر لگے تھے۔اور تکلیف دہ منظر یہ تھا کے معصوم بچے سکول جانے کے بجائے وہاں چھوٹی چھوٹی اشیاء بیچ رہے تھے۔وینڈے اس سب کے پس منظر سے آگاہ تھے۔ اس منظر نے وینڈے کے حساس دل کو شدید رنج میں مبتلا کیا اور ایک منفرد سوچ نے جنم لیاجس کا محرک ماحول دوستی اور معاشرتی فلاح کا جزبہ تھا ۔ وینڈے نے اس کچرے کی مدد سے ایک سکول بنانے کا سوچاجہاں غریب بچوں کو انگریزی اور کمپیوٹر کی تعلیم دی جائے۔۔ جی ہاں کچرے سے سکول! یقیناً اس بات کو سن کر کوئی بھی یہی کہے گا کے شاید یہ شخص پاگل ہے اور لوگوں کا ایسا رویہ دیکھنے کو بھی ملا مگر وینڈے ارادہ باندھ چکے تھے۔وینڈے کا تعلق اس وقت دنیا کے غریب ترین ممالک میں شمار ہونیوالے ملک کمبوڈیا سے ہے۔پھر اس ضمن میں وینڈے نے مقامی بچوں کی مدد لی اور کچرا اکٹھا کیا۔ وہ مثال اس سب صورتِ حال پر بیٹھتی ہے کے قطرہ قطرہ مل کر دریا بنتا ہے۔ چار برس کی انتھک محنت اور لگن کے بعد وینڈے دنیا کے پہلے کچرے سے بنے سکول کے بانی بن گئے.اس سکول کو بنانے کے مقاصد میں سے ایک ماحول کو آلودگی سے پاک رکھنا اور ماحول دوست فضا پیدا کرنا تھا۔ ہمارے ملک میں ایسے کئی نوجوان ہیں جو اپنے ملک اور ماحول کے لئے کچھ کرنے کا عزم رکھتے ہیں مگر وسائل کی کمی کی وجہ سے عملی اقدامات کرنے سے قاصر رہتے ہیں تو ایسے نوجوانوں کے لئے وینڈے اور کوکونٹ سکول ایک عزم کی نشانی ہیں اور ایک ایسی مثال ہیں جو نا قابل تسخیر کو قابل تسخیر بنا دے۔ انسان کا عزم یقین اورولولہ اسے آگے بڑھنے کی ہمت بخشتا ہے۔ انوکھا سکول انوکھے اصول ایک سکول جو کچرے سے بنا ہو یقیناً بہت دلچسپ تخلیق ہے مگر اس سکول کے اڈول بھی اتنے ہی دلچسپ اور انوکھے ہیں۔ آپ نے سکولوں کو فیسیوں کی مد میں بھاری رقم لیتے تو دیکھا ہوگا ، مگر شاید ہی کسی سکول کو فیس کی صورت کچرا مانگتے دیکھا ہو۔ جی ہاں کوکونٹ سکول میں پڑھنے والے تمام بچے فیس کے طور پر کوڑا دیتے ہیں۔ابتدائی طور پر یہاں ناریل کے درخت کے تنوں کو کرسی اور میز کے طور پر استعمال کیا گیا جس کی وجہ سے اس سکول کا نام کوکونٹ سکول رکھا گیا۔ یہاں جو بھی سامان استعمال ہوتا ہے وہ کچرے سے بنا ہے جیسے کے بچوں کو اپنی کتابیں رکھنے کے لئے جو کیبن فراہم کئے گئے ہیں وہ پلاسٹک کے کین سے بنے ہیں۔اس کے علاوہ کچرے کی مدد سے جھنڈا اور دیگر ڈیکوریشن کی اشیاء تیار کر رکھی ہیں جن کی انھیں باقاعدہ ٹریننگ دی جاتی ہے۔کچرے سے بنا دنیا کا پہلا منفرد اسکول میں پڑھنے والے تمام بچے فیس کے طور پر کوڑا دیتے ہیں

انڈونیشیا ایبڈوس

انڈونیشیا میں لاپتا آبدوز میں سوار 53 افراد کے زندہ بچنے کی امید دم توڑ گئی ہے۔انڈونیشن نیوی کا کہنا ہے کہ گمان ہے کہ آبدوز میں سوار تمام 53 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ریسکیو مشن اب فیز ’’سب مس‘‘ سے فیز’’سب سنک‘‘کی طرف بڑھ رہا ہے۔لاپتا آبدوز کی تلاش کی کارروائیوں میں21 بحری جنگی جہاز، تین آبدوزیں جبکہ پانچ طیارے اور ہیلی کاپٹرزحصہ لے رہے ہیں۔ انڈونیشیا میں لاپتا آبدوز میں سوار 53 افراد کے زندہ بچنے کی امید دم توڑ گئی ہے۔انڈونیشن نیوی کا کہنا ہے کہ گمان ہے کہ آبدوز میں سوار تمام 53 افراد ہلاک ہوچکے ہیے ۔ سنگاپور، ملیشیا اور بھارت نے آبدوز ریسکیو شپس بھی مدد کیلئے بھیجے ہیں جب کہ امریکا، آسٹریلیا، فرانس اور جرمنی آبدوز کی تلاش میں مدد فراہم کررہے ہیں۔انڈونیشن آبدوز بدھ کو مشقوں کے دوران لاپتا ہوئی تھی۔

ہندوستان کوویڈ

بھارت میں ایک لاکھ نوے ہزار سے زائد بھارتی کورونا کے ہاتھوں مارے گئے ۔۔ آکسیجن کی کمی سے کورونا کے مریض تڑپ تڑپ کر سڑکوں پر جان دینے لگے ۔۔بھارتی عوام نریندر مودی کو جھولیاں اٹھا اٹھا کر بددعائیں دینے لگی مودی نے بھارت کی لٹیا ڈبو دی۔اسپیس بھارتی عوام الیکشن الیکشن کھیلنے والے نریندر مودی کو جھولی اٹھا اٹھا کر بد دعائیں دے رہے ہیں مودی مغربی بنگال کے الیکشن میں کروڑوں بھارتیوں کی زندگیاں داؤ پر لگاچکے ہیں کورونا کے مریض آکسیجن کے لیے تڑپ تڑپ کرمررہے ہیں۔صرف دہلی کے جے پورگولڈن اسپتال میں بیس مریض آکسیجن نہ ملنے سے ہلاک ہوگئے۔۔بھارتی عوام سوشل میڈیا پر کہہ رہے ہیں کہ نریندر مودی نے جو کچھ دوہزار دو میں گجرات میں کیا اب وہ سب کچھ پورے بھارت کے ساتھ کررہے ہیں

صحت

رمضان المبارک کا دوسرا عشرہ جاری ،گرمی کی شدت ، شدید گرمی میں امراض پھیلنے کا خدشہ، مرغن کھانوں سے اجتناب کریں،ان گرمیوں میں کن غزاؤں کا استعمال کریں اور کن سے پرہیز کریں دیکھئے اس رپورٹ میں شدید گرمی میں امراض پھیلنے کا خدشہ رہتا ہے جن میں پیٹ کے امراض عام ہیں۔ماہرین صحت کا کہناہے کہ مرغن کھانوں سے اجتناب اورپھل،سبزیاں ،پانی اور ٹھنڈے مشروبات کا استعمال بڑھانے سے بیماریوں سے بچا جاسکتا ہے۔ماہرین صحت کا کہناہے کہ نوجوان اور بچے پکوڑے، سموسے، برگر اور باہر کی روغنی اشیاء زیادہ شوق سے کھاتے ہیں جس کی وجہ سے وہ ان بیماریوں سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔ماہرین صحت کے مطابق شدید گرمی میں روغنی کھانے پینے کی اشیاء سے اجتناب برت کر پھلوں ، سبزیوں، ٹھنڈے مشروبات اور پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کیا جائے، شدید گرمی میں ہیٹ اسٹروک کا خطرہ رہتا ہے جس میں متاثرہ فرد کو شدید پسینہ اور چکر آنے لگتے ہیں۔ڈاکٹرزکے مطابق مرغن اورچٹ پٹی غذاؤں کا استعمال معدے میں تیزابیت کا باعث بن سکتا ہے۔ شدید گرمی میں زیادہ گوشت کھانے سے بھی پیٹ خراب ہوسکتا ہے ۔شدید گرمی میں پیٹ کے امراض سے کیسے بچا جاسکتا ہے؟مشروبات کا استعمال بڑھانے سے بیماریوں سے بچا جاسکتا ہےشدید گرمی میں روغنی کھانے پینے کی اشیاء سے اجتناب کریں

پی او کے ذریعے بھارات میں کورونا وائرس سے آزاد ہے

بھارت میں کورونا وائرس کی تباہ کاریوں اور بگڑتی ہوئی صورتحال پر پاکستان نے بھارت کو مدد کی پیش کش کردی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مدد کی پیشکش جذبہ خیر سگالی کے تحت کی گئی ہے، پاکستان نے بھارت کو ریلیف سپورٹ دینے کی پیشکش کی ہے۔دفتر خارجہ کے مطابق حکومت پاکستان نے بھارت کو وینٹی لیٹرز، بی آئی پی اے پی، ڈیجٹل ایکسرے مشینز اور دیگر متعلقہ آئٹم دینے کی پیشکش کی ہے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت کو مدد کی پیشکش جذبہ خیر سگالی اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کی، مثبت جواب آتا ہے تو ان سے بیٹھ کر معاملات طے کرلیں گے تاکہ انہیں جلد از جلد مدد پہنچائی جاسکے، وینٹی لیٹرز، ایکسرے مشین، ماسک اور جو ہو پایا مدد دیں گے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان میں بھی چیلنجز درپیش ہیں، وزیراعظم نے عوام سے تعاون کی اپیل کی ہے، قوم نے تعاون کیا تو جیسے پہلے حالات پر قابو پایا اس بار بھی مقابلہ کر پائیں گے۔

کورونا

کوروناوبا کے باعث آج 118 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ 5611 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 55 ہزار 128 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 11,538,77 ہوگئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 5 ہزار 611 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 795,627 ہوگئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 2 لاکھ77 ہزار 593 ، پنجاب میں 2 لاکھ 88 ہزار 598، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 13 ہزار 121، اسلام آباد میں 72 ہزار 981، بلوچستان میں 21 ہزار 618 ، آزاد کشمیر میں 16 ہزار 463 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 253 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد88 ہزار 698 ہے۔ جب کہ 4 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 118 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 17 ہزار 117 ہوگئی ہے۔این سی او سی کے مطابق کورونا سے ایک دن میں 3 ہزار 324مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 689,812ہوگئی ہے۔

پیٹرول منسٹری

وزارت پٹرولیم نے تیل و گیس کی تلاش کیلئے مزید 6 بلاکس کے لائسنس جاری کر دیے ۔ وزیرِ توانائی کا کہنا ہے ایسی ایکسپلوریشن سرگرمیوں سے ملکی آئل و گیس کی پیداوار میں اضافہ ہو گا،دستخطوں کی تقریب میں وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کی شرکتِ ۔ سیکریٹری پٹرولیم اسد حیاالدین اور ڈائریکٹر جنرل پٹرولیم کنسیشنز عبدالجبار میمن نے حکومت پاکستان جبکہ او جی ڈی سی ایل کے مینجنگ ڈائریکٹر شاہد سلیم ، مینجنگ ڈائریکٹر این سی پی ایل فہیم حیدر اور مینجنگ ڈائریکٹر پی پی ایل معین رضا نے اپنی اپنی کمپنیوں کی طرف سے دستخط کیے۔حکومت پاکستان نے شاران بلاک کے 60% حقوق عارضی بنیادوں پر ماڑی پٹرولیم اور 40% حقوق او جی ڈی سی ایل کو مشترکہ منصوبے کے طورپر جنوری 2021 میں دیئے تھے جب کہ قلعہ سیف اللہ کے %60 حقوق او جی ڈی سی ایل اور%40 حقوق ایم پی سی ایل کے پاس ہیں۔ شاران اور قلعہ سیف اللہ بلاکس بلوچستان کے جلع زوب اور قلعہ سیف اللہ میں واقع ہیں۔وزیر توانائی نے کہا کہ ایکسپلوریشن سرگرمیوں سے ملکی آئل و گیس کی پیداوار میں اضافہ ہو گا۔ ای اینڈ پی کارروائیوں سے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہو ں گے۔ تین سالانہ ایکسپلوریشن سرگرمی کے دوران کمپنیاں 24.68 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گی۔وزارت پٹرولیم کے تیل و گیس کی تلاش کیلئے مزید 6 بلاکس کے لائسنس جاری ایکسپلوریشن سرگرمیوں سے ملکی آئل و گیس کی پیداوار میں اضافہ ہو گا، وزیرِ توانائی

سعودیہ اربعہ نئی کریسی

سعودی عرب کےسعودی وژن کوپانچ سال مکمل ہونےکی خوشی پردوسوریال کانوٹ جاری کردیاگیا۔۔ نوٹ پرشاہ عبدالعزیزکی تصویرچھاپی گئی ہےسعودی عرب کےمرکزی بینک کی جانب سےسعودی عرب کےبانی شاہ عبدالعزیز آل سعودکی تصویر سےمزین نیادوسو ریال کاکرنسی نوٹ جاری کیاگیا۔۔ مرکزی بینک کاکہناہے یہ کرنسی نوٹ سعودی وژن سال دوہزارتیس کےپانچ سال مکمل ہونےکی خوشی میں جاری کیا گیا ہے سعودی وژن 2030 کے تحت سعودی معیشت تیل پرانحصارکم کرنےکےعلاوہ عالمی تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے پر مبنی ہے۔سعودی عرب کےمرکزی بینک کےسعودی وژن کوپانچ سال مکمل پانچ سال مکمل ہونےکی خوشی میں 200ریال کانوٹ جاری نوٹ پرشاہ عبدالعزیزکی تصویرچھاپی گئی ہے

رمضان بزنس

رمضان المبارک کے دوسرے ہفتے میں آٹا، آلو، مٹن، بیف اور دودھ مہنگا ہوگیا، رمضان المبارک کے دوسرے ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.40 فیصد کی کمی ریکارڈ ادارہ شماریات نے مہنگائی پر ہفتہ وار رپوٹ جاری کر دی جس کے مطابق رمضان المبارک کے دوسرے ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.40 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔ رواں ہفتے 13 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق چینی 2 روپے 60 پیسے، پیاز 2 روپے 76 پیسے، انڈے 9 روپے 73 پیسے فی درجن سستے ہوگئے۔ لہسن کی قیمت میں 5 روپے 18 پیسے فی کلو کمی ہوئی ۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 20 کلو آٹے کا تھیلا 68 روپے مہنگا ہوا، مٹن 15 روپے، بیف 4 روپے 15پیسے فی کلو مہنگا ہوا جبکہ دال مسور 95 پیسے، آلو 89 پیسے فی کلو مہنگے ہوئے۔
حالیہ ہفتے 26 اشیائے ضرویہ کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا