موسم

کراچی میں اعلی الصبح ہی موسم گرد الود ہواؤں کی لپیٹ میں رہا، جس سے حد نگاہ انتہائی کم ہوگئی۔ اسلام آباد سمیت بالائی علاقہ جات میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کی فضا گرد آلود ہونے کی وجہ سے ایئرپورٹ کے قریب حد نگاہ صرف 2 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق کراچی میں شمال مغرب سے ہوائیں 21 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔آج ریکارڈ کیے گئے تناسب کے مطابق کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 38 فیصد ہے، جب کہ صبح کے اوقات میں ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت 27.5 رہا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔دوسری جانب آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش، جب کہ اسی دوران چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ کراچی میں اعلی الصبح ہی موسم گرد الود ہواؤں کی لپیٹ میں کراچی میں شمال مغرب سے ہوائوں کی رفتار 21 کلو میٹر فی گھنٹہ رکارڈ اسلام آباد سمیت بالائی علاقہ جات میں تیز ہوائیں، چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان

امریکی صدر جو بائیڈن نے اردگان سے ملاقات کی

امریکی صدرجوبائیڈن نے ترک ہم منصب رجب طیب اردوان سے ٹیلی فونک پر رابطہ کیا۔ دونوں صدور نے ماہ جون میں منعقد ہونے والے نیٹو سربراہی اجلاس کے دائرہ کار میں ملاقات کرنے کے معاملے پر اتفاق کیا گیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر بائیڈن نے اردوان سے بات چیت میں باہمی تعاون کو فروغ دینے اور تنازعات کو مؤثر طریقے سے دور کرنے اور پائیدار دو طرفہ تعلقات پر زور دیا ہے۔ اسپیس وائٹ ہاؤس سے جاری کردہ اعلامیے میں نیٹو کے سربراہی اجلاس کے دائرہ میں دو طرفہ مذاکرات کیے جانے کی تصدیق کی گئی ہے۔اعلامیے میں کہا گیا کہ جوبائیڈن ترک تحفظات کودور کرنے کیلئے تیار ہیں۔اعلامیے کے مطابق جوبائیڈن آرمینیائی نسل کشی کو تسلیم کرنے کے لئے بھی تیار ہیں۔۔۔۔جبکہ ترک صدارتی محل سے جاری بیان کے مطابق دونوں صدور نے باہمی تعاون میں اضافے کیلئے ملکر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔امریکی صدرجوبائیڈن نے ترک ہم منصب رجب طیب اردوان سے ٹیلی فونک پر رابطہ جون میں ہونے والے نیٹو سربراہی اجلاس کے دائرہ کار میں ملاقات کرنے پر اتفاق امریکی صدر بائیڈن نے ترک ہم منصب سے پائیدار دو طرفہ تعلقات پر زور دیا ہے

تھائی لینڈ گردن کٹ

تھائی لینڈ میں ایک بدھ راہب نے اس امید کے ساتھ کہ اگلے جنم میں وہ زیادہ روحانی طاقتوں کے ساتھ پیدا ہوں گے، انہوں نے ایسا اپنے ساتھ کیا کر ڈالا،جس کو دیکھ کے وہاں کے لوگوں کے رونگھٹے کھڑے ہوگئے ،آئیے آپ کو دکھاتے ہیں تھائی لینڈ میں ایک بدھ راہب نے اس امید کے ساتھ کہ اگلے جنم میں وہ زیادہ روحانی طاقتوں کے ساتھ پیدا ہوں گے، اپنا سر گیلوٹین سے کاٹ ڈالا۔ 68 سالہ تھماکورن وانگپریچہ تقریباً پانچ سالوں سے اس روحانی رسم کی منصوبہ بندی کر رہے تھے اور اس مقصد کے لیے انہوں نے اپنے مندر میں نصب بت کے ساتھ ہی گردن کاٹنے والا آلہ تعمیر کیا تھا۔راہب کے بھتیجے بونچرڈ بونروڈ کو ان کی لاش 15 اپریل کو ملک کے شمال مشرق میں واقع صوبہ نونگ بو لا لمفو کے واٹ فو ہین مندر سے ملی تھی۔بونروڈ نے بتایا کہ ان کے چچا نے مرنے سے پہلے ایک نوٹ چھوڑا تھا، جس میں انہوں نے اپنے منصوبوں کی تفصیل بیان کی تھی ’ان کی خواہش تھی کہ وہ اپنا سر اور روح خداوند کے حضور پیش کریں تاکہ وہ انہیں اگلے جنم میں زیادہ روحانی طاقتوں کے ساتھ پیدا کریں۔گذشتہ جمعرات کو ان کی موت کے بعد 300 سے زیادہ عقیدت مند راہب کی آخری رسومات کی تیاری میں مدد کے لیے مندر پہنچے تھے۔ ان کی باقیات کو تابوت میں ڈال کر جنگل میں جلایا گیا۔یو نامی ان کے پیروکار نے کہا کہ انہوں نے ’اپنا مقصد پورا کر لیا اور نور کو پا لیا۔‘تاہم بدھ مت کے ’نیشنل آفس‘ نے کہا ہے کہ مذہب اس عمل کی اجازت نہیں دیتا۔بلکہ اس مذہب میں پیروکاروں کو قربانی کے لیے رقم عطیہ کرنے یا قید پرندوں کو آزاد کرانے کی ترغیب دی جاتی ہے۔اگلے جنم میں زیادہ روحانیت :بدھ راہب نے اپنا سر کاٹ ڈالا انہوں نے اپنے مندر میں نصب بت کے ساتھ ہی گردن کاٹنے والا آلہ تعمیر کیا تھا

SPORTS

زمبابوے نے پاکستان کو شکست دے کر تین میچز کی سیریز 1-1 سے برابر کردی، سیریز کے دوسرے میچ میں زمبابوے نے پاکستان کو جیت کے لیے 119 رنز کا ہدف دیاتھا تاہم پاکستان کی پوری ٹیم 19.5 اوورز میں 99 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی
تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں زمبابوے نے پاکستان کو جیت کے لیے 119 رنز کا ہدف دیا تاہم پاکستان کی پوری ٹیم 19.5 اوورز میں 99 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی اور زمبابوے نے پاکستان کو 19رنز سے شکست دےدی۔
پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر زمبابوے کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔زمبابوے کی جانب سے اننگز کا آغاز تناشی کمن ہکاموی اور برینڈن ٹیلر نے کیا لیکن برینڈن ٹیلر 5 رن بنا کر فہیم اشرف کا شکار بنگئے۔زمبابوے نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 118 رنز بنائے، پاکستان کی جانب سے دانش عزیز اور محمد حسنین نے 2، 2 جبکہ فہیم اشرف، عثمان قادر ، ارشد اقبال اور حارث رؤف نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔دوسرا ٹی ٹوئنٹی: زمبابوے نے پاکستان کو شکست دے کر سیریز برابر کردی زمبابوے نے پاکستان کو 19رنز سے شکست دےدی۔

سری لنکا ڈیلاگیشن تکبھئی کا دورہ کریں

سری لنکا کے بارہ رُکنی وفد نے تخت بائی مردان میں بدھ مت آثار قدیمہ کا دورہ کیا اور اپنی مذہبی رسومات ادا کیں۔ وفد نے خیبرپختونخوا حکومت کی سیاحتی پالیسی کی تعریف کی۔ معاون خصوصی سیاحت برائے وزیراعظم سید زلفی بخاری اور سیکریٹری محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا بھی ہمراہ تھے سری لنکا کے صدر اور وزیراعظم کے معاون خصوصی، نامور پی ایچ ڈی سکالرز اور اعلیٰ شخصیات پر مشتمل وفد نے تخت بھائی مردان میں بدھ مت کے تاریخی مقامات کا دورہ کیا اور بدھ مت کی قدیم تہذیب،تمدن،طرزرہائش کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔اسپیس وزیراعظم کے معان خصوصی برائے زلفی بخاری نے سیاحت کے فروغ کیلئے خیبرپختونخوا حکومت کے اقدامات کو سراہا۔۔۔اس سے قبل سری لنکن وفد کو ٹیکسلا اور خان پور میں موجود بدھ مت آثار قدیمہ کے مقامات کی بھی سیر کرائی گئی۔ وفد کے ارکان کا کہنا تھا کہ سری لنکا میں بہتر فیصد بدھ مت مذہب کے لوگ آباد ہیں سری لنکا کے12رکنی وفد کا تخت بائی مردان میں بدھ مت آثار قدیمہ کا دورہ وفد نے خیبرپختونخوا حکومت کی سیاحتی پالیسی کی تعریف کی معاون خصوصی زلفی بخاری اور سیکریٹری محکمہ سیاحت بھی وفد کے ہمراہ تھے

SINOVAC ویکسین

کورونا سے بچاو کے لیے ویکسی نیشن ضروری ہے ۔۔۔ چین سے درآمد کورونا ویکسین سائنو ویک کیلئے گائیڈ لائنز جاری کردی گئیں ۔۔۔ویکسین اٹھارہ سال سے زائد عمر کے لیے لوگوں کے لیے ہے
خطرناک وبائی مرض کورونا سے بچنا ہے۔۔تو ہر کسی کو ویکسی نیشن کے عمل سے لازمی گزرنا ہے۔۔چینی ویکسین سائنو ویک کے لیے ۔۔ گائیڈ لائنز بھی جاری کردی گئیں۔اسپیس وزارت صحت کی جاری احتیاطی تدابیر کے مطابق ایک فرد کو سائنو ویک ویکسین کی دو خوراکیں لگائی جائیں گی۔پہلی ویکسین کے بعد دوسری خوراک اٹھائیس دن بعد لگائی جائے گی۔۔۔ویکسین اٹھارہ سال سے زائد عمر کے افراد کو لگائی جائے گی۔اگر کسی شخص کو بخار ہے یا پھر وہ کسی الرجی کا شکار ہے ۔۔تو ایسی صورت میں ویکسین نہ لگائی جائے سائنو ویک ویکسین شدید دائمی امراض کے شکار افراد کے لیے نہیں ہے۔۔شوگر کنٹرول نہ ہونے اور مرگی کے مریضوں میں احتیاطی تدابیر کا خیال رکھنے کا کہا گیا ہے۔۔وزارت صحت نے خبر دار کیا ہے کہ ۔۔۔ویکسین کو شریانوں میں کسی صورت نہ لگایا جائے کورونا سے بچاو کے لیے ویکسی نیشن ضروری ہے چین سے درآمد کورونا ویکسین سائنو ویک کیلئے گائیڈ لائنز جاری ایک فرد کو سائنو ویک ویکسین کی 2 خوراکیں لگائی جائیں ،وزارت صحت پہلی ویکسین کے بعد دوسری خوراک 28دن بعد لگائی جائے، وزارت صحت ویکسین 18 سال سے زائد عمر کے افراد کو لگائی جائے ، وزارت صحت

قاضی فائز عیسیٰ کیس ایس سی پی

سپریم کورٹ میں جسٹس قاضی فائزعیسٰی نظر ثانی کیس کی سماعت ہوئی، وفاقی حکومت کے وکیل عامر رحمان کے دلائل کے دوران جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے بار بار داخل اندزی کی۔ جسٹس عمرعطا بندیال نے کہا آپ کو بھی بہت وقت دیا ان کو بھی سنیں، کیونکہ یہ اپنی نوعیت کا منفرد کیس ہے۔ ایسا کیس گیارہ سال بعد آیا ہے۔ جسٹس افتخار چوہدری کیس بہت دوستانہ انداز میں ہوا تھا
وقافی حکومت کے وکیل عامر رحمان نے دلائل دیتے ہوئے کہا سپریم کورٹ کے فیصلے میں کوئی غلطی نہیں، عدالت نے سوچ سمجھ کر حقائق اور قانون کے مطابق فیصلہ دیا تھا۔ سرینا عیسیٰ کو ایف بی ار بھیجوانے سے پہلے سماعت کا موقع دیا گیا۔
اسپیس عامر رحمان نے کہا درخواست گزار کے وکیل نے خود معاملہ ایف بی آر بھجوانے کی بات کی۔ جس پر جسٹس قاضی فائز عیسٰی بولے یہ غلط بات کر رہے ہیں میرے وکیل نے ایسا کچھ نہیں کہا تھا۔ اسپیس جسٹس منظور ملک نے کہا قاضی صاحب آپ بیٹھ جائیں وکیل کو بات مکمل کرنے دیں۔ وفاقی حکومت کے وکیل نے کہا سپریم جوڈیشل کونسل ایک مستقل باڈی ہے یہ کہنا درست نہیں ریفرنس آنے پر ہی جوڈیشل کونسل تشکیل پاتی ہے۔ اسپیس جسٹس سجاد علی شاہ بولے عدالت نے وفاقی حکومت کاریفرنس کالعدم قرار دیا تو حکومتی وکیل کو سننا کیوں ضروری ہے؟ جن کا کیس ایف بی آر گیا انکا حق ہے وہ چیلنج کرتے۔ جسٹس قاضی فائز نے کہا فیصلہ حقائق کے مطابق نہیں اس لیے نظر ثانی چاہتے ہیں۔ اسپیس جسٹس عمر عطابندیال نے کہا ایف بی آر کی بنیاد پر بننے والا مواد ہی اصل انفارمیشن ہے۔ عدالت ایف بی آر رپورٹ کا جائزہ نہیں لے گی، سماعت پیر تک ملتوی کردی گئی سپریم کورٹ میں جسٹس قاضی فائزعیسٰی نظرثانی کیس کی سماعت وکیل عامر رحمان کے دلائل کے دوران جسٹس قاضی فائزعیسٰی کی باربار داخل اندزی آپ کو بھی بہت وقت دیا ان کو بھی سنیں، جسٹس عمرعطا بندیال یہ اپنی نوعیت کا منفرد کیس ہے، ایسا11سال بعد آیا، جسٹس عمرعطا بندیال جسٹس افتخار چوہدری کیس بہت دوستانہ انداز میں ہوا تھا، جسٹس عمرعطا بندیال

پنجاب اور سندھ میں کورونا کیسز

پنجاب میں کورونا وائرس بے قابو۔۔بہاولنگر میں سرکاری اسکول کی دو ٹیچرز کورونا وائرس کا شکار ہوکر جان کی بازی ہار گئیں۔ شہر میں کورونا کے باعث اب تک بتیس افراد موت کی نیند سوچکے ہیں۔۔ سندھ میں بھی کوروناوائرس نے پنجے گاڑ ھ لئے ۔ سکھر میں دو مریض وائرس سے جاں بحق ہو گئے ۔ جھنگ۔ خانیوال۔ بھکر اور اوکاڑہ میں تمام اسکول بند کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے
منٹاج پنجاب میں کورونا کی کی تیسری لہر موت بانٹنے لگی ۔لودھراں میں چوبیس گھنٹوں دوران 15 افراد میں کورونا کی تصدیق ۔وباء کی تیسری لہر اب تک چھ زندگیاں نگل چکی ہے ۔ننکانہ صاحب میں 15افراد جا ن سے گئے ۔ گورنمنٹ ابوالخیر ہائی سکول شاہ کوٹ کی ٹیچر ، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نیو کالج روڈ کے چار اساتذہ سمیت ایک طالبعلم بھی کورناکاشکار ہو گیا ۔اسپیس سندھ میں بھی کورنا وائرس کے جان لیوا ور جاری ہیں ۔سکھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سول اسپتال میں زیر علاج دس میں سے دو مریض جان کی بازی ہارگئے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے شہریوں کے ایس اوپیز کو مکمل نظر انداز کرنے سے صورتحال خطرناک ہورہی ہے اسپیس چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر سہیل طارق نے کہا ہے کہ لوگوں کی بے احتیاطی اور لاپرواہی کے باعث کوروناوائرس کے پھیلاؤ میں اضافہ ہورہا ہے انہوں نے شہریوں سے سماجی دوری، فیس ماسک استعمال کرنے اور دیگر احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے پنجاب میں کورونا بے قابو، سندھ میں بھی کوروناوائرس نے پنجے گاڑ ھ لئے بہاولنگر میں 2 اسکول ٹیچرز، سکھر میں 2 مریض وائرس سے جاں بحق

نبی محمد کا

آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کیسے تنول فرماتے تھے اور کھانا کھاتے وقت کن باتوں کا خیال رکھتے تھے ٓئیے بتاتے ہیں اس رپورٹ میں
آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کو گوشت سے خاص رغبت تھی ،زیادہ ترجیح دستی ،گردن اور پیٹھ کے گوشت کو دیتے ،نیز پہلو کی ہڈی پسندتھی
۔ثرید(گوشت کے شور بہ میں روٹی کے ٹکڑے بھگو کر یہ مخصوص عربی کھانا تیار کیا جاتا تھا )تناول فرمانا مر غوب تھا ،پسندیدہ چیزوں میں شہد ،سرکہ ،خربوزہ ،ککڑی ،لو کی ،کھچڑی ،مکھن وغیرہ اشیاء شامل تھیں ۔ دودھ کے ساتھ کھجور (بہترین مکمل غذا بنتی ہے )کا استعمال بھی اچھا لگتا اور مکھن لگا کے کھجور کھانا بھی ذوق میں شامل تھا ،کھر چن (تہ دیگی )سے بھی انس تھا ،ککڑی نمک لگا کر اور خربوزہ شکر لگا کر بھی کھاتے ،مریضوں کی پر ہیزی غذا کے طور پر حریرا کو اچھا سمجھتے اور تجویز بھی فرماتے ،میٹھا پکوان بھی مرغوب خاص تھا ،اکثر جو کے ستو بھی استعمال فرماتے ۔ایک مرتبہ بادام کے ستو پیش کئے گئے تو یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ یہ امراء کی غذا ہے ،گھر میں شوربہ پکتا تو کہتے کہ ہمسایہ کے لئے ذرا زیادہ بنایا جائے ،پینے کی چیزوں میں نمبر ایک میٹھا پانی تھا ،دودھ ،پانی ملا دودھ (جسے کچی لسی کہا جاتا ہے )اور شہد کا شربت بھی رغبت سے نوش فرماتے ،ہمیشہ اکٹھے ہو کر کھانے کی تلقین فرمائی ۔سونے چاندی کے برتنوں کو بالکل حرام فرما دیا تھا ،کانچ ،مٹی ،تانبہ اور لکڑی کے برتنوں کو استعمال میں لاتے رہے ،دستر خوان پر ہاتھ دھونے کے بعد جوتا اُتار کر بیٹھتے ،سیدھے ہاتھ سے کھانا لیتے اور اپنے سامنے کی طرف سے لیتے ،برتن کے وسط میں ہاتھ نہ ڈالتے ،ٹیک لگا کرکھانا پینا بھی خلاف معمول تھا ،دوز انویا اکڑوں بیٹھتے ،ہر لقمہ لینے پر بسم اللہ پڑھتے ،نا پسندیدہ کھانا بغیر عیب نکالے خاموشی سے چھوڑ دیتے ،زیادہ گرم کھانا نہ کھاتے ،کھانا ہمیشہ تین انگلیوں سے لیتے اور ان کو لتھڑنے نہ دیتے ۔دعوت ضرور قبول فرماتے اور اگر اتفا قاً کوئی دوسرا آدمی (بات چیت کرتے ہوئے یا کسی اور سبب سے )ساتھ ہوتا تو اسے لیتے جاتے مگر صاحب خانہ سے اس کے لئے اجازت لیتے ،مہمان کو کھانا کھلاتے تو بار بار اصرار سے کہتے کہ اچھی طرح بے تکلفی سے کھاؤ ،کھانے کی مجلس سے بہ تقاضائے مروت سب سے آخر میں اٹھتے ،دوسرے لوگ اگر پہلے فارغ ہوجاتے تو ان کے ساتھ آپ صلی اللہ علیہ وسلم بھی اُٹھ جاتے ،فارغ ہو کر ہاتھ ضرور دھوتے ،دعا کرتے جس میں خدا کی نعمتوں کیلئے ادائے شکر کے کلمات ہوتے ،اور صاحب خانہ کے لئے اللہ سے رزق اور برکت چاہتے ۔کھانے کی کوئی چیز آتی تو حاضر دوستوں کو باصرار شریک کرتے اور غیر حاضر دوستوں کا حصہ رکھ دیتے ،پانی غٹ غٹ کی آواز نکالے بغیر پیتے اور با لعموم تین بار پیالہ منہ سے الگ کرکے سانس لیتے اور ہر بار آغاز ”بسم اللہ “اور اختتام ”الحمد اللہ “پر کرتے ،عام طریقہ بیٹھ کر پانی پینے کا تھا ،پینے کی چیز مجلس میں آتی تو با لعموم دہنی جانب سے دور چلاتے اور جہاں ایک دور ختم ہوتا دوسرا وہیں سے شروع کرتے ،بڑی عمر کے لوگوں کو ترجیح دیتے مگر داہنے ہاتھ والوں کے مقررہ استحقاق کی بناء پر ان سے اجازت لیکر ہی ترتیب توڑ تے۔کھانے پینے کی چیزوں میں پھونک مارنا یا ان کو سونگھنا ناپسند تھا ،کھانے پینے کی چیزوں کو ڈھانکنے کا حکم دیتے ،کوئی نیا کھانا سامنے آتا تو کھانے سے پہلے اس کا نام معلوم فرماتے ،زہر خورانی کے واقعہ کے بعد معمول ہوگیا تھا کہ اگر کوئی اجنبی شخص کھانا کھلاتا تو پہلے ایک آدھ لقمہ خود اسے کھلاتے

وزیراعظم عمران خان کوویڈ ایس او پی پر

وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر عوام سے ایس او پیز پر عمل کرنے کی اپیل کردی۔ کہتے ہیں احتیاط نہ کی تو دو ہفتوں میں بھارت جیسے حالات ہوجائیں گے۔ حالات قابو سے نکلے تو سخت فیصلے کرنے پڑیں گے وزیراعظم عمران خان نے قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایس او پیز پر ٹھیک طریقے سے عمل کیا تو شہروں میں لاک ڈاؤن نہیں لگانا پڑے گا۔میڈیا سے گفتگو میں کے دوران وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ میں نے فوج کو کہا ہےکہ ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے ہماری فورسز کے ساتھ سڑکوں پر آئے، ہم اب تک لوگوں کو ایس او پیز پر چلنے کا کہتے رہے ہیں لیکن لوگوں میں کوئی خوف نہیں اور کوئی احتیاط نہیں کررہے، اس لیے فوج کو پولیس اور فورسز کی مدد کرنے کا کہا ہے۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ جب تک قوم مل کر مقابلہ نہیں کرے گی ہم کورونا وباء سے نہیں جیت سکتے، پچھلی بار رمضان سے پہلے جس طرح قوم نے ایس او پیز پر عمل کیا شاید اس وقت زیادہ خوف تھا، لگتا ہے اب لوگ تھک گئے ہیں لیکن اُس وقت اوراب میں زمین آسمان کا فرق ہے، اب ہم سختی کرینگے، امید رکھتا ہوں اگر آپ ایس او پیز پر عمل کریں گے تو ہمیں شہروں میں لاک ڈاؤن نہیں لگانا پڑے گا۔وزیراعظم عمران خان کاایک بار پھر عوام سے ایس او پیز پر عمل کرنے کی اپیل احتیاط نہ کی تو دو ہفتوں میں بھارت جیسے حالات ہوجائیں گے، وزیر اعظم عمران خان حالات قابو سے نکلے تو سخت فیصلے کرنے پڑیں گے، وزیر اعظم عمران خان