بیگر انفارمیشن

بھکاریوں کے خلاف تازہ کارروائی میں دبئی پولیس نے ایک ایسا بھکاری گرفتار کیا ہے جو واٹس ایپ کے ذریعے بھیک مانگتا ہے۔ ایک ٹویٹ میں دبئی پولیس نے عوام الناس کو ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ وہ درد بھری کہانیاں سنانے والے بھکاریوں کے جھانسے میں نہ آئیں دبئی پولیس کے مطابق، انہوں نے ایک عرب ’’سائبر بھکاری‘‘ گرفتار کیا ہے جو مقامی واٹس ایپ صارفین کے نمبر حاصل کرکے انہیں اپنی دکھ بھری داستان لکھ بھیجتا تھا اور ’’اللہ کے نام پر‘‘ مالی امداد مانگتا تھا۔
ایک ٹویٹ میں دبئی پولیس نے عوام الناس کو ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ وہ درد بھری کہانیاں سنانے والے بھکاریوں کے جھانسے میں نہ آئیں کیونکہ یہ جعلساز ہوتے ہیں اور ان کا واحد مقصد عام لوگوں کو بے وقوف بنا کر رقم اینٹھنا ہوتا ہے۔
ٹویٹ میں ’’سوشل میڈیا استعمال کرنے والے بھکاریوں‘‘ سے متعلق بھی خصوصیت سے بتایا گیا ہے جو رمضان کے مقدس مہینے میں زکوۃ، صدقات و خیرات سمیٹنے کےلیے سرگرم ہوگئے ہیں اور منظم گروہوں کی شکل میں کام کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کے قانون کے مطابق، وہاں بھیک مانگنے والوں، بھیک منگوانے والوں اور بھیک منگوانے کی غرض سے مقامی یا غیر مقامی لوگوں کو بھرتی کرنے والوں کےلیے سخت سزا کے علاوہ ان پر ایک لاکھ درہم جرمانہ بھی کیا جا رہا ہے۔

موسم

محکمہ موسمیات نے آج سے کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کی پیش گوئی کی ہے، شہرِ قائد میں آج درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے ہیٹ ویو سینٹر نے کراچی میں گرمی میں اضافے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں آج سے اتوار تک گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج موسم گرم اور خشک رہے کا امکان ہے اور دن میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔دن کے اوقات میں کراچی میں شمال مغرب سے گرم اور خشک ہوائیں بھی چل سکتی ہیں جبکہ شام میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کا بھی امکان ہے۔
شہرِ قائد میں صبح کے اوقات میں ہوا میں نمی کا تناسب 60 سے 70 فیصد اور شام کے اوقات میں نمی کا تناسب 25 سے 35 فیصد تک رہنے کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

آئی سی سی کورونا

بھارت میں کورونا کیسز کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ کے بعد آئی سی سی کو بھی فکر لاحق ہوگئی۔ بھارت میں روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں کی تعداد میں کورونا کیسز میں اضافہ ہورہا ہے جب کہ بھارت کی نامور سیاسی وسماجی شخصیات بھی کورونا میں مبتلا ہورہی ہیں۔رواں سال اکتوبر نومبر میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے حوالے سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے حکام میں تشویش بڑھنے لگی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی نے اگلے چند روز میں وفد بھارت بھجوانا ہے تاکہ میچز کے مجوزہ مقامات سمیت دوسرے اہم بنیادی امورز کا جائزہ لیاجائے۔آئی سی سی کے لیے سب سے بڑا چیلنج ٹیموں، براڈکاسٹرز اور دوسرے ضروری اسٹاف کی صحت کو یقینی بنانا ہے۔ بھارت کا دورہ کرنے والا وفد اپنی رپورٹ تیار کرکے ممبر ممالک کے ساتھ شیئر کرے گا جس کی روشنی میں اگلے لائحہ عمل طے کیے جائیں گے۔بھارت میں روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں کی تعداد میں کورونا کیسز میں اضافہ ہورہا ہے جب کہ بھارت کی نامور سیاسی وسماجی شخصیات بھی کورونا میں مبتلا ہورہی ہیں۔

صحت

ٹائپ ٹو ذیابیطس کے شکار افراد کو ہر روز انسولین کا ٹیکہ درکار ہوتا ہے لیکن اب ایک نئی تھراپی کے دو تجربات بہت کامیاب ثابت ہوئے ہیں۔ اس تھراپی میں ہفتے میں صرف ایک ٹیکہ درکار ہوتا ہے اور طبی آزمائش اب تک کامیاب اور محفوظ ثابت ہوئی ہے۔
بین الاقوامی طبی آزمائش کا احوال ڈائبیٹس کیور میں شائع ہوا ہے۔ اس سے ثابت ہوا ہے کہ ٹائپ ٹو ذیابیطس میں روزانہ کی انسولین کی بجائے ہفتے میں ایک مرتبہ انسولین کا ٹیکہ لگایا جاسکتا ہے جو مرض کو خاصی حد تک یعنی سات روز تک کنٹرول کرسکے گا۔ اس سے روزانہ ٹیکے لگانے کی جھنجھٹ سے نجات مل سکے گی۔دنیا بھر میں ذیابیطس کے کروڑوں مریض انسولین انجیکشن کے ذریعے خون میں گلوکوز کی مقدار قابو میں رکھتے ہیں۔ روزانہ کی بنیاد پر انسولین کا ٹیکہ ہی اس ضمن میں ایک بڑی رکاوٹ ہے جسے بحال رکھنا مشکل ہوتا ہے۔نئی انجیکشن تھراپی میں ہفتے میں ایک مرتبہ انسولین اور اس کے کئی روز تک اثرات برقرار رکھے جاسکتے ہیں۔ اچھی خبر یہ ہے کہ اس کا استعمال فیزٹو ٹرائل میں داخل ہوچکا ہے جو اس کی اہمیت کو ثابت کرتا ہے۔ اس میں مریض کی صحت، گلوکوز کنٹرول اور دیگر تمام عوامل کا جائزہ لیا گیا ہے۔

فیڈرل لاک ڈاؤن

وفاقی حکومت نے کورونا پابندیاں مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے وزیراعظم نے این سی او سی کا اجلاس کل طلب کرلیا۔حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر پابندیاں مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے کل این سی او سی کا اہم اجلاس منعقد ہوگا۔وفاق نے پابندیاں سخت کرنے کے حوالے سے تجاویز صوبوں کو ارسال کردی ہیں جس کے جواب میں وہ وفاقی حکومت کو تجاویز پر رائے دیں گے۔وفاقی حکومت کی جانب سے کورونا پابندیاں دو مراحل میں سخت کرنے کی تجویز دی گئی ہے، پہلے فیز میں شام 6 تا سحری کاروباری سرگرمیاں بند کرنے، شام کے اوقات میں صرف پٹرول پمپس، ویکسی نیشن سنٹرز، فارمیسز کھلی رکھنے، ہفتہ ، اتوار کو کاروباری سرگرمیاں مکمل بند کرنے تاہم ہفتہ، اتوار پٹرول پمپ، فارمیسی، سبزی ، پولٹری شاپس کھلی رکھنے کی تجاویز شامل ہیں۔وفاق کی جانب سے دفاتر کے اوقات کار صبح نو سے دوپہر دو بجے کرنے، دفاتر میں 50 فیصد عملے کی حاضری کے فیصلے پر سختی سے عمل درآمد کی تجویز دی گئی ہے جب کہ وفاقی حکومت نے ہفتہ، اتوار کو کورونا ویکسی نیشن سنٹرز کھلے رکھنے کی تجویز بھی دی ہے۔

اقتصادی

سرکاری قرضہ محدود کرنے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے 30 سال تک پاکستانی معیشت کو 7 تا 9 فیصد کی شرح نمو سے ترقی کرنی ہوگی۔پاکستان انسٹیٹیوٹ أف ڈیولپمنٹ اکنامکس نے گذشتہ روز ریفارمز فار ایکسلیریٹڈ پروسپیریٹی اینڈ انکلوسو ڈیولپمنٹ ( RAPID ) کے عنوان سے رپورٹ کا اجرا کیا۔ اس تقریب کی میزبانی وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کی۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایک شخص کے دو سے زائد بار وزیراعظم اور رکن پارلیمنٹ بننے پر پابندی ہونی چاہیے۔PIDE کی رپورٹ کے مطابق سالانہ 20لاکھ روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور سرکاری قرضے کم کرنے کے لیے آئندہ 30برس تک معیشت کی شرح نمو 7 تا 9 فیصد ہونی چاہیے۔ پائیڈ کے ریفارم پیکیج ( رپورٹ ) میں معاشی نمو کے ماڈل میں نجی شعبے کے بجائے حکومت کو مرکزیت دی گئی ہے۔اس موقع پر وزیرمنصوبہ بندی نے کہا کہ حکومتی ضوابط کے بغیر فری مارکیٹ کا تصور دفن ہوچکا ہے۔ انھوں نے کہا کہ میکرواکنامک استحکام پچھلے دو سال کے دوران جڑ پکڑ چکا ہے جس کا نتیجہ جاری کھاتے اور پرائمری بجٹ کا فاضل ( سرپلس ) ہونا ہے۔پائیڈ کی اصلاحات سے متعلق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سیاسی خاندانوں کی اجارہ دارہ ختم کرنے کے لیے ضروری ہے کہ ایک فرد کے دو سے زائد بار رکن پارلیمنٹ اور وزیراعظم بننے پر پابندی ہو۔ اس سے ملک میں مستحکم جمہوریت استوار ہوگی۔
پائیڈ کے وائس چانسلر ڈاکٹر نعیم الحق نے کہا کہ قواعد و ضوابط کے بغیر نجی شعبہ انتہائی خراب کارکردگی کا مظاہرہ کرتا ہے اور یہ ایک مافیا بھی ہے۔

کرکیٹ رینکنگ

تینوں فارمیٹ میں کوئی بابر اعظم جیسا بلے باز نہیں۔ پاکستانی کپتان نے دنیا کی بلے بازوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔۔ون ڈے میں پہلا۔ ٹی ٹوئنٹی میں دوسرا نمبر ہے ۔ایک اور سنچری بناکر ٹی ٹوئنٹی میں پہلی پوزیشن بھی حاصل کرسکتے ہیں پاکستانی کپتان بابراعظم کا بلے بازی میں کوئی ثانی نہیں۔بڑے بڑے نام والے بابر اعظم کے سامنے بونے بن گئے۔۔نیوزی لینڈ کے کین ولیم سن بس ٹیسٹ میں نمبر ون ہیں ویرات کوہلی ون ڈے میں دوسرے نمبر پرہیں۔اسٹیو اسمتھ ٹیسٹ میں دوسرے نمبر پر ہیں۔تینوں بلے باز کسی دوسرے فارمیٹ میں ٹاپ تھری میں شامل نہیں اسپیس پاکستانی کپتان ۔۔ بابر اعظم ون ڈے میں پہلے۔ اور ٹی ٹوئنٹی میں دوسرے نمبر پر ہیں۔۔ٹیسٹ فارمیٹ میں بابر اعظم کا چھٹا نمبر ہے۔۔آئی سی سی رینکنگ ہی نہیں بابر نے شاندار بیٹنگ سے کرکٹ شائقین کے دل جیت لئے ہیں تینوں فارمیٹ میں کوئی بابر اعظم جیسا بلے باز نہیں پاکستانی کپتان نے دنیا کی بلے بازوں کو پیچھے چھوڑ دیا بابر کا ون ڈے میں پہلا،ٹی ٹوئنٹی میں دوسرا،ٹیسٹ میں چھٹا نمبر

کوویڈ انڈیا

دنیا بھر میں کورونا کے تین مریضوں میں سے ایک بھارتی ہے ۔۔۔ ڈیڑھ کروڑ سے زائد کورونا کے مریض بھارت میں زندگی اور موت کی کشمکش میں ہیں ۔۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا سے مرنے والے بھارتیوں کی تعداد دو ہزار سے بھی زائد ہوگئی ۔۔۔ بھارت میں شمشان گھاٹ اور قبرستان کم پڑ گئے ۔۔بنگال میں تیسری قسم کے کورونا وائرس نے صورتحال مزید بدتر کردی مودی کے بھارت میں ۔ ۔۔ گھر گھر کہرام مچا ہوا ہے۔۔دنیا کے ہر تین میں سے ایک کورونا مریض کا تعلق بھارت سے ہے۔۔شمالی اور مغربی بھارت میں نہ آکسیجن ہے نہ ہی کورونا مریضوں کو دوا مل رہی ہے۔۔۔تڑپتے مریضوں کے رشتے داروں کو بلیک میں دوائیاں بیچنے کا دھندا بھی زوروں پر ہے اسپیس ساری صورتحال پر بھارت کی عوام ۔۔ چراغ پا ہے۔۔ان کا کہنا ہے نریندر مودی کو ووٹ کی پڑی ہے ۔۔ لوگوں کی جان پر بنی ہوئی ہے۔۔بھارتی عوام نریندر مودی کو کوس رہی ہے ۔۔ جنہیں تئیس اپریل کو مغربی بنگال میں الیکشن کی پڑی ہے مودی سرکار کہہ چکی ہے ۔۔ بھارتیوں کو مئی میں ویکسین کی نئی کھیپ ملے گی۔۔تب تک کئی اور بھارتیوں کی ارتھی ۔۔۔شمشان گھاٹ میں جل چکی ہوگی بھارت پرکورونا کے وار دنیا بھر میں کورونا کے 3مریضوں میں سے ایک بھارتی ہے ڈیڑھ کروڑ سے زائد کورونا کے مریض بھارت میں موت کی دہلیز پر پہنچ گئے بھارت میں شمشان گھاٹ اور قبرستان کم پڑ گئے

کورونا وائرس

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹے کورونا کے حوالے سے ہلاکت خیز رہے جس میں مزید 144 افراد وائرس سے انتقال کرگئے جب کہ 5800 سے زائد کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 53818 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 5870 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے 144 افراد انتقال کر گئے۔سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس مثبت آنے کی شرح 10.9 فیصد رہی۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 16842 ہو گئی ہے اور مجموعی کیسز 7 لاکھ 84108 تک جاپہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 84976 ہے۔اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 5685 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 6 لاکھ 82290 ہو گئی ہے۔سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 275815 ہوگئی ہے جب کہ 4576 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 282469 ہے اور 7799 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 21365 اور ہلاکتیں 227 ہو چکی ہیں۔خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 110875 اور 3029 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ آزاد کشمیر میں 16193 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 455 افراد انتقال کرگئے۔اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 5241 اور 104 افراد انتقال کرچکے ہیں۔پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 72105 ہے اور اب تک 652 مریض انتقال کر چکے ہیں۔

بشریٰ انصاری

اداکارہ بشریٰ انصاری اور اسما عباس کی بہن سنبل شاہد کورونا کے باعث وینٹی لیٹر پر ہیں اداکارہ نے ان کے لیے دعائے صحت کی اپیل کی ہے۔اداکارہ اسما عباس نے انسٹاگرام پر اپنی بڑی بہن سنبل شاہد کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی بہن کی حالت بہت خراب ہے اور اس وقت میری پیاری باجی وینٹی لیٹر پر ہیں۔ براہ مہربانی ان کے لیے دعا کریں کہ وہ جلدی گھر آجائیں۔اسما عباس سے قبل اداکارہ بشریٰ انصاری نے 10 اپریل کو اپنی بہن کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ میری پیاری بہن سنبل شاہد ان دنوں کورونا وائرس سے جنگ لڑ رہی ہیں۔ انہوں نے تمام لوگوں سے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل کرتے ہوئے چاروں بہنوں کی سلامتی کی دعا کی تھی۔واضح رہے کہ سنبل شاہد بھی اداکارہ ہیں اور کئی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔ حال ہی میں وہ ڈراما سیریل ’’نند‘‘ میں نظر آئی تھیں جس میں ان کی اداکاری کو مداحوں میں بے حد پسند کیا گیا تھا۔