Pakistan

Weather

ملک میں کہیں بارش نے موسم کو کافی بہتر اور خوش گوار کر دیا ہے تو کہیں ہلکی گرمی کا راج ہے۔ صوبہ خیبر پختون خوا کے بیشتر اضلاع میں موسم ابر آلود رہے ۔ سندھ اور بلوچستان کے بیشتر شہروں میں موسم خشک اور گرم رہے گا پنجاب کے کچھ شہروں میں بادل برسے تو موسم خوش گوار ہو گیا، ادھر آزاد کشمیر میں بھی کچھ مقامات پر رات سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔پنجاب میں شکر گڑھ شہر اور گرد و نواح میں بوندا باندی ہوئی تو موسم خوش گوار ہو گیا۔ گجرات شہر میں وقفے وقفے سے ہلکی بارش جاری ہے ادھر نکیال آزاد کشمیر میں رات گئے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج کشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، جبکہ گلگت بلتستان میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔ صوبہ خیبر پختون خوا کے بیشتر اضلاع میں موسم ابر آلود رہے گا۔ سندھ اور بلوچستان کے بیشتر شہروں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *