Pakistan

TEHREEK LABAIQ

حکومت سے کامیاب مذاکرات کےبعدکالعدم تحریک لبیک نے ملک بھر سے دھرنے ختم کرکے صرف لاہور کا مرکزی دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔۔شیخ رشید کہتے ہیں فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کی قرارداد آج قومی اسمبلی میں پیش کریں گے۔۔گرفتارکارکنوں کی رہائی کی یقین دہانی بھی کرادی حکومت اورکالعدم تحریک لبیک کے درمیان مذاکرات کے نتیجے میں ٹی ایل پی نے ملک بھر سے دھرنے ختم کرکے صرف لاہور کا مرکزی دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کردیا ۔۔۔جبکہ حکومت نے فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کے لیےقومی اسمبلی میں قرارداد لانے اور گرفتار کارکنوں کو رہا کرنے کی یقین دہانی کرادی۔حکومت اور کالعدم تحریک لبیک کے درمیان رات گئے مذاکرات کا تیسرا دور ہوا جس میں حکومت کی جانب سے وزیر داخلہ شیخ رشید، وزیر مذہبی امور نورالحق قادری، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، وزیر قانون راجہ بشارت، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ ٹی ایل پی کی جانب سے مرکزی رہنمااور مجلس شوری کے دیگر ارکان موجود تھے۔بات چیت کے بعد وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشیداحمد نے ایک ویڈیو پیغام میں مذاکرات کی کامیابی کا اعلان کیا شیخ رشید نے بتایاکہ قومی اسمبلی میں فرانسیسی سفیرکی ملک بدری کی قرارداد پیش کریں گے۔ جن کےخلاف شیڈول فورتھ سمیت مقدمات درج ہیں،ان کااخراج کیاجائےگااوربات چیت کا سلسلہ آگے بڑھایا جائےگا۔
حکومت اور کالعدم تحریک لبیک کے درمیان رات گئے مذاکرات کا تیسرا دور کالعدم تحریک لبیک نے ملک بھر سے دھرنے ختم کرکے صرف لاہور کا مرکزی دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کردیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *