Pakistan

JKT REFUSE PM OFFER

جہانگیر ترین خان نے کہہ دیا ۔۔بس بہت ہوگیا ۔۔ اپنے خدشات اور تحفظات پر کسی کمیٹی سے نہیں ملوں گا ۔۔ملاقات ہوگی تو صرف وزیر اعظم عمران خان سے ہوگی ۔۔ وزیر اعظم عمران خان اور جہانگیر ترین کے درمیان ون آن ون ملاقات کا اسی ہفتے امکان ۔ جہانگیر ترین نے اپنے حامی پارلیمنٹیرین کے اعزاز میں افطار ڈنر ملتوی کردیا سیاست کےسینے میں دل نہیں ہوتا۔حلیف کب حریف بن جائے ۔سیاست میں کچھ پتہ نہیں چلتا عمران خان کے دست راس ۔ تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین
چینی مافیا کے خلاف کارروائی کے دوران ۔۔ صرف انہیں ہی نشانہ بنائے جانے پر عمران خان سے سخت ناراض ہیں لیکن اب یہ ناراضگی ۔۔ کچھ دوستوں کی وجہ سے شاید ختم ہونے جارہی ہے ۔اسی بنا پر جہانگیر ترین نے بدھ کو اپنے حامی پارلیمنٹیرین کے لیے دیئے جانے والا افطار ڈنر ملتوی کردیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیرترین گروپ اسی ہفتے وزیراعظم یا ان کی نامزد کمیٹی سے ملاقات کرے گا تاہم ۔جہانگیر ترین نے صاف کہہ دیا ۔۔وہ کسی کمیٹی سے ملاقات نہیں کریں گے ملیں گے تو صرف عمران خان سے ملاقات کریں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *