Entertainment

INFOTAINMENT

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے کروڑوں افراد روزانہ گوگل سرچ انجن کا استعمال کرتے ہیں لیکن ان میں سے اکثر اس کے بے شمار فیچرز کے بارے میں نہیں جانتے۔گوگل کے بہت سے فیچرز ایسے ہیں جن کا استعمال پرلطف تجربے سے کم نہیں ہوتا ہےایسے ہی گوگل سرچ انجن میں چھپے ایک اور نئے فیچر کے بارے میں جانتے ہیں اس رپورٹ میں ایک محتاط اندازے کے مطابق ہر سیکنڈ میں اوسطاً 63 ہزار، ہر منٹ میں 28 لاکھ، ہر گھنٹے میں 22 کروڑ 80 لاکھ، ہر دن میں 5 ارب 60 کروڑ سے زائد بار اور سال بھر میں 2 ہزار ارب سے زائد بار گوگل پر کچھ نہ کچھ سرچ کیا جاتا ہے ۔جس میں سے 16 سے 20 فیصد سرچز ایسی ہوتی ہیں، جنہیں پہلے کبھی سرچ نہیں کیا گیا ہوتا۔اسی وجہ سے گوگل کی جانب سے سرچ انجن کو بہتر بنانے پر مسلسل کام کیا جاتا ہے۔اب گوگل کی جانب سے اپنے سرچ انجن کے لیے ایک نئے شارٹ کٹ کا اضافہ کیا گیا ہے جو فوری طور پر سرچ رزلٹس کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔جب آپ کسی موضوع کو سرچ کر رہے ہوں اور رزلٹ پیج میں کچھ اضافہ کرنا چاہتے ہیں تو ماؤس استعمال کرکے سرچ ٹیب پر جانے کی بجائے کی بورڈ پر سلیش ‘/’ کو کلک کریں۔ ایسا کرنے سے آپ براہ راست سرچ فیلڈ پر پہنچ جائیں گے جہاں آپ ٹائپ کرکے اپنے سرچ موضوع کو بہتر بناسکتے ہیں یا کسی اور چیز کو تلاش کرسکتے ہیں۔درحقیقت آپ سرچ پیج پر کسی بھی بٹن کو کلک کریں گے تو گوگل کی جانب سے ایک پوپ اپ ونڈو میں بتایا جائے گا کہ سلیش ‘/’ کو کلک کرکے سرچ باکس پر پہنچا جاسکتا ہے۔جب آپ سلیش ‘/’ کو کلک کریں گے تو اوریجنل سرچ انکوائری کے مزید آپشن آپ کے سامنے آجائیں گے۔درحقیقت سرچ فیلڈ میں عام سرچز سے متعلق سجیشنز (تجاویز) بھی نظر آئیں گی۔گوگل سرچ کا یہ فیچر اب تمام صارفین کو دستیاب ہے اور اس کا مقصد صارفین کو ماؤس یا ٹریک پیڈ کو استعمال کیے بغیر اپنی پسند کی سرچز کی سہولت فراہم کرنا ہے۔گوگل سرچ میں چھپا ایک نیا فیچر گوگل کی جانب سے سرچ انجن کو بہتر بنانے پر مسلسل کام کیا جاتا ہے گوگل کی جانب سے سرچ انجن میں ایک نئے شارٹ کٹ کا اضافہ کیاگیا ہے ماؤس استعمال کرنے کی بجائے کی بورڈ پر سلیش ‘/’ کو کلک کریں ایسا کرنے سے آپ براہ راست سرچ فیلڈ پر پہنچ جائیں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *