Pakistan

GUJ POLICE ENCOUNTER

گوجرانوالہ پولیس کےہاتھوں چند روز قبل گرفتار انتہائی مطلوب ملزم مبینہ پولیس مقابلےمیں مارا گیا،، پولیس کےمطابق ملزم عاطف عرف عاطی کوملزمان کی گرفتاری کے لیے لے جا رہے تھے کہ ملزم کے ساتھیوں نے پولیس وین پر حملہ کردیا،، فائرنگ کے تبادلے میں ملزم عاطف موقع پر ہی ہلاک ہو گیا پنجاب پولیس کی حراست میں ملزمان بھی محفوظ نہ رہے گوجرانوالہ میں چند روز قبل گرفتار کیا گیا خطرناک ملزم عاطف عرف عاطی مبنیہ مقابلے میں ماراگیا، ملزم دہشت گردی،قتل ،اقدام قتل اور بھتہ خوری کے مقدمات میں ملوث تھاپولیس حکام کاکہنا ہے ملزم عاطف عرف عاطی کو دیگر ساتھیوں کی نشاندہی کےلیے لے جا رہےتھے کہ علی پورکےعلاقہ میں ملزم کےساتھیوں نے پولیس وین پرحملہ کردیا اچانک حملے اور فائرنگ کے تبادلے میں ملزم عاطف موقع پر ہی ہلاک ہوگیا انتہائی مطلوب ملزم کو یورپی ملک ہنگری سے گرفتار کر کے چند روز قبل گوجرانوالہ لایا گیا تھا، ڈی پی او نے پریس کانفرنس کرکے ملزم کی گرفتاری ظاہر کی تھی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *