Entertainment

EYECAM

آنکھ جھپکنے اور اردگرد دیکھنے والا ’خوفناک‘ ویب کیم،ایک ڈیزائنر نے مصنوعی گوشت اور انسانی آنکھ کے ڈھیلے کی مدد سے ایک ایسا ویب کیم تیار کیا ہے جو آنکھ جھپکنے اور اردگرد دیکھنے کے ساتھ ساتھ جذبات کا اظہار بھی کر سکتا ہے۔ایک ڈیزائنر نے مصنوعی گوشت اور انسانی آنکھ کے ڈھیلے کی مدد سے ایک ایسا ویب کیم تیار کیا ہے جو آنکھ جھپکنے اور اردگرد دیکھنے کے ساتھ ساتھ جذبات کا اظہار بھی کر سکتا ہے۔’دا آئی کیم‘ نامی یہ منصوبہ ڈیزائنر مارک ٹیسیئر نے بنایا ہے جو اس سے پہلے ایسی ’مصنوعی جلد‘ تیار کرچکے ہیں جو سمارٹ فونز میں گدگدی کا احساس پیدا کرسکتی ہے۔ یہ جلد جسمانی اور غیرشعوری رویے کو دوبارہ پیدا کر سکتی ہے جیسا کہ ایک انسان کسی چیز کو دیکھتے ہوئے کرتا ہے۔اس ویب کیم کی تیاری کا جزوی مقصد اس آسانی کو دکھانا ہے، جس کے ساتھ لوگ اپنی پرائیویسی سے دستبردار ہو جاتے ہیں اور ساتھ ہی یہ دکھانا ہے کہ کس طرح اس مداخلت کے بارے میں مکمل طور پر بتایا جا سکتا ہے, جس کا انکشاف صرف کسی ایسی چیز کی جانب سے دیکھے جانے سے ہی ممکن ہے جس طرح ہماری آنکھیں دیکھتی ہیں۔ٹیسیئرنے اپنی ویب سائٹ پر وضاحت کی ہے کہ ’آئی کیم ہمیشہ اپنی آنکھ جھپکتا رہتا ہے اور اس کے پپوٹے آنکھ کے ڈھیلے کی حرکات کے ساتھ مطابقت پیدا کرتے رہتے ہیں۔ آنکھ کے اس غیرمعمولی ڈھیلے کا انحصار کمپیوٹر کے الگورتھم پر ہے، جس کی مدد سے وہ تصاویر اور خدوخال کی شناخت اور معلومات کی تشریح کرتا ہے ۔تحقیق بتاتی ہے کہ ’محسوس کرنے والے ایسے آلات جو مداخلت نہیں کرتے، ان کے استعمال کے بڑھتے ہوئے موجودہ رجحان کو نمایاں کرنے کا ہمارا مقصد یہ تھا کہ ہم ان کے مخالف یعنی ’واضح طور دیکھ سکنے کے قابل آلے‘ سے سیکھیں۔ آئی کیم کی مبالغہ آرائی پرائیویسی کے نام نہاد بظاہر غلط دکھائی دینے والے تصور کو نمایاں کرتی ہے، یعنی جب اس آئی کیم کو چلایا جائے گا تو زیادہ تر لوگ اپنے رویے کے مقابلے میں پرائیویسی کے حوالے سے تشویش کی بلند تر سطح کے بارے میں از خود بات کریں گے۔ ان کا بیان اس طرح ختم ہو گا کہ ’یہ ناخوشگوار ہے لیکن مجھے اس سے پریشانی نہیں ہوتی۔آنکھ جھپکنے اور اردگرد دیکھنے والا ’خوفناک‘ ویب کیم۔ایک ایسا ویب کیم تیار جو جذبات کا اظہار بھی کر سکتا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *