Pakistan

AIR SHOW

امریکی ریاست فلوریڈا میں جنگ عظیم دوئم کے زمانے کے ایک انجن والے طیارے میں دوران پرواز فنی خرابی پیدا ہوگئی اور ساحل سمندر پر طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فلوریڈا کے مشہور کوکوا بیچ پر لوگوں کی بڑی تعداد سمندر میں تفریح کیلئے جمع تھی۔اس دوران ساحل پر پانی میں نہاتے ہوئے افراد کے سر کے اوپر سے جنگ عظیم دوئم کے زمانے کے ایک انجن والے طیارے نے ہنگامی لینڈنگ کی۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ طیارے میں دوران پرواز فنی خرابی ہوئی جس کے باعث پائلٹ نے جہاز ساحل سمندر پرہی اتارلیا۔ساحل پرتفریح کرتے عوام جہازکی زد میں آنے سے بچ گئے جبکہ پائلٹ بھی محفوظ رہا۔
امریکی ریاست فلوریڈا میں جنگ عظیم دوئم کے ایک انجن والے طیارے میں فنی خرابی طیارے کو ساحل سمندر پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *