Pakistan

WEATHER

پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش۔۔۔ شکرگڑھ اور کامونکی میں بھی بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔۔دوسری جانب کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہا پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی ہے۔ فیصل آباد اور گردونواح میں موسلادھار بارش کے بعد بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ شکرگڑھ اور کامونکی میں بھی بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور شہریوں نے سکون کا سانس لیا۔ رحیم یارخان میں تیزہواؤں کے ساتھ بارش کے باعث متعدد درخت گرگئے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز سندھ کے مختلف علاقوں سکھر، شکارپور، کندھ کوٹ، تنگوانی، کرم پور اور گردونواح میں تیز ہوا کے ساتھ بارش ہوئی۔کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہا۔۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت 26 اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان ۔ریکاڈ کیا گیا۔ شہر قائد میں جنوب مغرب سے 9کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار رہی ۔۔۔ ہوا میں نمی کا تناسب 65فیصد ویکاڈ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *