Pakistan

SUGAR MILLZ

شوگرملز ایسوسی ایشن پنجاب کا کہنا ہے کہ 67 روپے فی کلو چینی فراہم کرنے کی بات بے بنیاد ہے۔ چینی کی فروخت میں رکاوٹیں دور کی جائیں تاکہ مارکیٹ میں چینی دستیاب ہوسکے،مزید ان کا کیا کہنا تھا جانتے ہیں اس رپورٹ میں لاہورسے جاری بیان میں شوگرملز ایسوسی ایشن پنجاب نے کہا کہ کین کمشنر سے چینی کی قیمت پر کبھی کوئی بات نہیں ہوئی، عدالت کے حکم پر ایک لاکھ 55 ہزار ٹن چینی 80 روپے کلو دینی ہے جو نچلے طبقے کیلئے ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق اس کے سوا جو چینی ہے اس کی فروخت میں رکاوٹیں دور کی جائیں تاکہ مارکیٹ میں چینی دستیاب ہوسکے ۔ شوگرملز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ حکومت پیداواری لاگت سے بھی کم قیمت پر چینی بیچنے پر مجبور کررہی ہے جب کہ ڈیلر گرفتاریوں کے ڈر سے بھا گ گئے ہیں، بحران سنگین ہورہا ہے لہٰذا معاملہ بات چیت سے سلجھایا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *