Entertainment

FAISAL QURESHI

رمضان کے آتے ہی اب تک کئی فنکار لوگوں کو افطار کرانے کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر چکے ہیں ان میں سے ایک ایسے بھی اداکار ہیں، جنہوں نے نہ صرف خود بلکہ اپنی فیملی کے ہمراہ ضرورت مند لوگوں کے ساتھ افطار کیا، ساتھ ہی انہوں نے یہ ہیش ٹیگ استعمال کیا کہ ’ جو خود کھاؤ وہ کھلاؤ آئیے جانتے ہیں آخریہ اداکار ہیں کون؟اداکار فیصل قریشی کا کہنا ہے کہ کسی بھی مستحق کو عزت نفس مجروح کیے بغیر افطار کرانی چاہیے۔رمضان کے آتے ہی اب تک کئی فنکار لوگوں کو افطار کرانے کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر چکے ہیں جن کا مقصد لوگوں کو اس عمل کی ترغیب دینا ہے۔اس ضمن میں فیصل قریشی بھی سامنے آئے ہیں جنہوں نے اپنے گھر میں بنی کھانے پینے کی متعدد اشیا کے بجائے ضرورت مندوں کے ساتھ افطار کی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں۔فیصل قریشی کی جانب سے انسٹا گرام پر افطار کی کچھ تصاویر شیئرز کی گئی جس میں بہت سے معصوم بچے نظر آرہے ہیں جن کے ساتھ اداکار کی فیملی نے افطار کا اہتمام کیا۔فیصل قریشی نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں یہ بھی لکھا کہ اس رمضان عزتِ نفس مجروح کیے بنا بچوں کو افطار کروائیں۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ ہیش ٹیگ استعمال کیا کہ ’ جو خود کھاؤ وہ کھلاؤ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *