Pakistan

BAHAWALPUR BIJLI

کسانوں کی محنت پر پانی پھیر گیا، بہاول پور کی تحصیل احمد پورمیں آسمانی بجلی گرنے سے گندم کے ڈھیر میں آگ لگ گئی,ریسکیو ٹیمیں آگ بجھانے میں مصروف، مزید کیا صورتحال ہے جانتے ہیں اس رپورٹ میں بہاول پور کی تحصیل احمد پور شرقیہ میں آسمانی بجلی گرنے سے گندم کے ڈھیر میں آگ لگ گئی جس سے سیکڑوں من گندم جل گئی۔ ریسکیو کنٹرول احمد پور شرقیہ کے مطابق نواحی علاقہ چک-95 ڈی این بی میں آسمانی بجلی کٹی ہوئی گندم کے ڈھیر پر گرنے سے گندم میں آگ بھڑک اُٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے سیکڑوں من گندم جل گئی۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ ایک گھنٹے کے فائر فائٹنگ آپریشن کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا اور 30 فیصد سے زائد گندم کو جلنے سے بچالیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *