Pakistan

PMA NCOC

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے ملک میں کورونا کیسز کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔پی ایم اے کی طرف سے سربراہ این سی او سی کو ایک خط لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کورونا کے باعث نئے کیسز اور اموات میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ ملک میں کورونا ویکسی نیشن کا عمل سست روی کا شکار ہے۔پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے اپنے خط میں یہ بھی لکھا کہ ہیلتھ کیئر ورکرز کی ویکسی نیشن کا عمل بھی سست روی کا شکار ہے جس کے باعث ان کی جانوں کو خطرات لاحق ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا کے باعث اب تک 15982 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ 7 لاکھ 45182 افراد عالمی وبا سے متاثر بھی ہو چکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *