Pakistan

MOLANA AUN NAQVI

معروف عالم دین مولانا سید عون محمد نقوی انتقال کرگئے۔جعفریہ الائنس پاکستان کی مولانا عون محمد نقوی کے انتقال کی تصدیق۔ خاندانی ذرائع کے مطابق مولانا عون محمد نقوی کئی روز سے ایس آئی یو ٹی میں زیرعلاج تھے۔مولانا سید محمد عون نقوی کا انتقال کورونا وائرس کے باعث ہوا ہے جبکہ مولانا عون محمد نقوی کی میت کو رضویہ امام بارگاہ پرانا گولیمار کے نزد ان کی رہائش گاہ منتقل کیا گا۔ مولانا سید محمد عون نقوی کی نماز جنازہ ادا بعد نماز جعمہ ادا کر دی گئی۔۔نماز جنازہ امام بارگاہ شاہ کربلا ٹرسٹ اولڈ رضویہ سوسائٹی میں ادا کی گی جبکہ تدفین وادئ حسین کراچی میں ہوئی۔مولانا عون محمد نقوی کا تعلق سندھ کے شہر خیرپور میرس سے تھا آپ نے سلطان مدارس سے تعلیم حاصل کی وہ نوجوانی ہی میں کراچی منتقل ہو گئے تھے اور یہاں تعلیم کے بعد مجالس عزا پڑھنی شروع کردیں۔مولانا عون محمد نقوی معروف خطیب کے ساتھ ساتھ 10 سے زائد مذہبی کتابوں کے مصنف بھی تھے۔دریں اثناء مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، علامہ باقر عباس زیدی نے ممتاز شیعہ عالم دین سید محمد عون نقوی انتقال پر کہنا ہے کہ مرحوم ملت تشیع کا ایک قیمتی سرمایہ تھے ان کا انتقال قوم کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے،سید محمد عون نقوی وحدت و اخوت کے داعی تھے،ان کی مذہبی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *